دنیا بھر میں کی جانے والی شاندار آتش بازی

جونہی سنہ 2014ء کے نئے سال کا آغاز ہوا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ کے افق پر پٹاخے اور خوشیوں کے رنگ بکھر گئے، ایشیا پیسیفک کے علاقے کے اہم شہروں میں لوگ کھلے میدانوں میں جمع ہوئے، اور یوں آتش بازی اور جگمگاہٹ نے خوشی کا ایک سماں باندھ دیا۔ آکلینڈ کا ’اسکائی ٹاور‘ شاندار آتش بازی کے باعث چمکنے لگا، جبکہ منچلے سڑکوں پر رقص کرتے رہے۔ اس خاص موقع پر دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کی جانے والی شاندار آتشبازی کی چند دلچسپ تصاویر آپ کی خدمت میں بھی پیش ہیں-
 

image
لندن میں بگ بین اور اسکائی لائن پر کی جانے والی شاندار آتش بازی-
 
image
یونان کے Parthenon ٹیمپل کے گرد کی جانے والی آتش بازی-
 
image
جرمنی کے Brandenburg Gate پر نصب Quadriga کے نام سے مشہور مجسمے کے عقب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا-
 
image
اسکاٹ لینڈ میں واقع انورنیس کیسل کے گرد کی گئی آتش بازی کا منظر-
 
image
کوالا لمپور کے پیٹروناس ٹاورز کے قریب آتش بازی کا مظاہرہ-
 
image
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور سڈنی ہاربر برج پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا-
 
image
شمالی کوریا کے شہریوں کے لیے پیانگ یانگ کے دریائے تائی ڈونگ پر واقع جوش ٹاور کے قریب آتش بازی کا مظاہر کیا گیا-
 
image
دبئی کے مشہور پام جمیرا پر بھی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا-
 
image
سال نو کی آمد پر دیوارِ چین بھی روشنیوں سے جگمگا اٹھی-
 
image
دبئی میں واقع دنیا کے بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کے گرد کی جانے والی شاندار آتش بازی-

YOU MAY ALSO LIKE:

New year celebrations have been taking place across the world, welcoming the start of 2014. Australia, Beijing, Dubai and London have celebrated with elaborate firework displays.