سال 2013 کی بہترین اور شاندار تصاویر

دنیا کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھنا ایک منفرد تجربہ ہے کیونکہ ایک خوبصورت تصویر میں وہ تمام دلکش پہلو بھی سامنے آجاتے ہیں جو انسانی آنکھ دیکھنے سے قاصر رہتی ہے- اسی مقصد کے تحت ہر سال بین الاقوامی جریدے نیشنل جیوگرافک کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں تصویری مقابلوں کا انعقاد کرواتا ہے- نیشنل جیوگرافک کی جانب سے سال 2013 کے لیے جو خوبصورت تصاویر فاتح قرار پائیں ان میں سے چند آپ کی خدمت میں پیش ہیں-
 

image
ہڈسن بے کے سمندر پر پھگلتی ہوئی برف سے جھانکتے ہوئے اس برفانی ریچھ کی شاندار تصویر کو اس برس کی بہترین تصویر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس تصویر کو فوٹوگرافر پال سوڈرس نے کھینچا ہے-
 
image
اس تصویر کو ایڈم ٹین نے حاصل کیا جس میں چین کی ایک کہرے والی صبح کو ایک خاتون اپنے چھوٹے بچے کو لے کر جارہی ہے-
 
image
انڈریو نے اپنی اس تصویر کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ سمندر کی جانب سے گزر رہے تھے کہ تبھی انہوں نے دیکھا کہ بیل دھوپ کا لطف اٹھا رہے ہیں-
 
image
جولیا فلیچر کی بارش کی یہ خوبصورت تصویر بھی مقابلے کا حصہ تھی-
 
image
پولینڈ کے علاقے مشرقی پومیرانیا کی ایک جھیل پر چھائے خزاں کے خوبصورت رنگ- یہ تصویر کاسپر کوالسکی نے کھینچی ہے-
 
image
روم کی تاریخی یادگار Colosseum پر برفباری بہت کم ہوتی ہے٬ یہ یادگار 2000 سال قبل تعمیر کی گئی- اس نایاب اور خاص موقع کی تصویر Gabriele Forzano نے کھینچی-
 
image
بنگلہ دیشی مچھیرا اپنا روایتی نیلے رنگ کے جال بچھائے چھوٹے کیکڑوں کو پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے- Pronob Ghosh نے یہ لمحات اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیے-
 
image
یہ خوبصورت تصویر دبئی میں واقع دنیا کے سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ کی ہے-
 
image
Pumori کے نام سے مشہور چوٹی سے ماؤنٹ ایورسٹ کا شاندار نظارہ کیا جاسکتا ہے٬ جو کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے- یہ دلکش تصویر Cory Richards نے کھینچی-
 
image
ہر سال 5 ملین سے زائد افراد امریکہ کے مقبول سیاحتی مقام گرینڈ کینن نیشنل پارک کی سیر کو آتے ہیں- یہ تصویر Corey Rich نے کھینچی-

YOU MAY ALSO LIKE:

Every day, National Geographic Travel selects its favourite travel photo submission to create a daily photo feature of beautiful images from around the globe. The standard of the photography is unrivalled – from a diver swimming in a sea of jellyfish and a surfer riding a wave in Tahiti, to San Galgano Abbey in Tuscany and a Kyrgyz wedding in Afghanistan – and the variety of photos extensive.