دنیا کے سب سے بدصورت جانور

قدرت اپنی انتہاؤں کے لیے مشہور ہے٬ اس کی مثال جانوروں میں بھی دیکھی جاسکتی ہے - ہر جانور پانڈے یا چھوٹے کتے کی طرح خوبصورت نہیں دکھائی دیتا بلکہ دنیا میں کچھ جانور بدصورت بھی نظر آتے ہیں- لیکن ہر جانور اپنی مخصوص ساخت کے ساتھ ایک قدرتی کردار ادا کرتا ہے-
 

Chinese Crested
یہ خوفناک اور بدصورت دکھائی دینے والا جانور درحقیقت ایک کتا ہے- اور اس چینی نسل کے کتے کو باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے بدصورت کتا قرار دیا گیا ہے- اور اب کوئی ایسا تنازعہ دیکھنے میں نہیں آیا کہ جس میں اس کی بدصورتی کو چیلنج کیا گیا ہو-

image


Horseshoe Bat
یقیناً اس بدصورت چمگاڈر سے تو صرف اس کی ماں ہی پیار کرتی ہوگی- اس کے چہرے پر موجود لوتھڑے اس کی ناک کا حصہ ہیں جو کہ کان کی مانند کام کرتے ہیں- اور اسے دنیا کا سب سے بدصورت چمگاڈر بھی تصور کیا جاتا ہے-

image


Naked Mole Rat
اسے زمین پر موجود سب سے بدصورت چوہا قرار دیا گیا ہے اور یہ بہت عجیب بھی ہے- یہ کیڑے مکوڑوں کی طرح کالونیوں میں زیر زمین رہتا ہے- اور یہ ایک طویل زندگی پاتا ہے جبکہ چوہے 30 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں-

image


Aye Aye
یہ بدصورت جانور ایک بندر ہے جو کہ مڈغاسکر سے تعلق رکھتا ہے- یہ بندر اپنے نام کی طرح حیرت انگیز ہے- اس کے دانت چوہے کے دانتوں کی مانند ہوتے ہیں-سرکاری سطح پر دنیا کے خوفناک جانوروں کی کوئی فہرست موجود نہیں لیکن یقیناً اگر کوئی فہرست مرتب ہوئی تو یہ جانور پہلے نمبر پر ہوگا-

image


Blobfish
یہ بدصورت اور عجیب و غریب شکل کی مالک مچھلی آسٹریلیا٬ نیوزی لینڈ اور تسمانیہ کے ساحلوں پر پائی جاتی ہے- اس کی غذا جھینگا مچھلی اور کیکڑے ہوتے ہیں- اس کا سائز 30 سینٹی میٹر سے بھی کم ہوتا ہے-

image


California condor
یہ دنیا کے نایاب ترین پرندوں میں سے ایک ہے اور یہ شمالی امریکہ کا سب سے بڑا پرندہ بھی ہے- گھاٹیوں اور صحراؤں میں اڑتے ہوئے یہ بہت خوبصورت محسوس ہوتا ہے لیکن قریب سے دیکھنے میں انتہائی بدصورت ہے- مردار جانور اس پرندے کی غذا ہوتے ہیں-

image


Proboscis monkey
ایک انسان کی اگر ایسی ناک ہو تو وہ ہر جگہ سے بھاگتا ہوا دکھائی دے گا لیکن یہ بڑی ناک اس بندر کے لیے بہت بہترین ہے- طویل ناک کے حامل یہ بندر جنوب مشرقی ایشیائی جزیرے بورنیو پر پائے جاتے ہیں- اور ان کی اس غیر معمولی ناک کی وجہ سے ان کو پہچاننا آسان ہوتا ہے-

image


Marabou stork
یہ پرندہ 5 فٹ لمبا ہوتا ہے جبکہ اپنے پروں کے ساتھ اس کا قد 10 فٹ تک پہنچ جاتا ہے- یہ افریقی پرندہ ہے جس کی غذا مردار جانور ہوتے ہیں- اس کے علاوہ ان کی خوراک دوسرے پرندے بھی ہوتے ہیں- اس کا سر مکمل گنجا ہوتا ہے-

image


Elephant seal
ہاتھی سے مشابہہ اس جانور میں گرجنے اور بلند آواز کے ساتھ اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت موجود ہے- اس کے علاوہ یہ جانور ایک انسان کے دوڑنے کی اوسط رفتار سے کئی زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ ریت کے ٹیلوں کو پار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

image

Red-lipped batfish
اس کے لال ہونٹ دیکھ کر یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ جیسے اس مچھلی کے غیر معمولی جسم کے نقصان کی تلافی کرنے کی کوشش کی گئی ہو- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مچھلی تیراکی کے بجائے سمندر کے فرش کے ساتھ ساتھ چلنے کو ترجیح دیتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Not every animal is as cuddly as a giant panda or as extravagant as a peacock, but every animal has its role to play and every organism is important. As they say, beauty is only skin deep. Let's hope — for the sake of these unsightly animals — that the same can be said for ugliness.