نادرا: الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار٬ اب کیا ہوگا؟

پاکستان کے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے جس کے بعد امید ہوچلی ہے کہ اب ملک میں انتخابات کے دوران پیش آنے والا دیرینہ مسئلہ ختم ہوجائے گا-

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق لیگی حکومت کی جانب سے بغیر نوٹس برطرفی اور عدالتی حکم کے بعد عہدے پر بحال ہونے والے چئیرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھندلی روکنے کے لیے فول پروف سسٹم تیار کرلیا گیا ہے-
 

image


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا کو نادرا کی تیار کردہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے طارق ملک نے کہا کہ اس سسٹم کے استعمال سے جعلی ووٹر کو ووٹ ڈالنے سے پہلے شناخت کرلیاجائے گا جبکہ اس سے ایک شخص ایک ہی ووٹ کاسٹ کرسکے گا-

اس کے بقول انگوٹھے کے نشان کے ذریعے اگر کوئی ووٹر اپنی شناخت کی تصدیق میں ناکام ہوجاتا ہے تو اسے پولنگ کے دوران ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں دے جائے گی-

انہوں نے کہ الیکٹرونک ووٹنٹ مشین کے استعمال سے مقناطیسی سیاہی کا جھنجھٹ ختم ہوجائے گا جبکہ نئے سسٹم سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت بھی ہوگی-

چئیرمین نادرا کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سیاسی جماعتوں کی منظوری کے بعد استعمال کیا جائے گا-
 

image

پاکستانی ادارے نے نئے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے ذریعے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایپل جیسے بڑے ناموں کو بھی حیران کردیا ہے جس نے کئی سالوں کی تحقیق اور محنت کے بعد آئی فون فائیو ایس میں تھمب امپریشن کا سسٹم متعارف کرایا تھا-

آپ کے خیال میں کیا سیاسی جماعتیں اس ووٹنگ کے استعمال کی منظوری دیں گی؟ کہیں اس سے سیاسی جماعتوں کے جھوٹ کا پول تو نہیں کھل جائے گا؟

آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ رائے دیجیے
 

YOU MAY ALSO LIKE:

NADRA has developed an Electronic Voting Machine for the Elections in Pakistan through which Government can assure the free and fair elections in Pakistan. Â National Database and Registration Authority Chairman Tariq Malik was telling the Main Features and Functionality of Electronic Voting Machine and how can this machine can be used to get rid of rigging in Elections in Pakistan.