انتہائی چھوٹے لیکن سب سے زہریلے جانور

زیادہ تر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صرف بڑے جانور ہی انسانوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں پھر چاہے وہ کوبرا سانپ ہو یا پھر بڑی جسامت کی حامل مکڑی- لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ دنیا میں ایسے بہت سے جانور بھی پائے جاتے ہیں جو جسامت میں تو انتہائی چھوٹے ہوتے ہیں لیکن بڑے جانوروں سے کئی زیادہ خطرناک ہوتے ہیں- اسے ہی چند چھوٹے لیکن انتہائی زہریلے جانوروں کے بارے میں آج آپ اس آرٹیکل کے ذریعے جانیں گے-
 

Sonoran Coralsnake
ان سانپوں کا تعلق کوبرا کی نسل سے ہوتا ہے اور یہ جنوبی امریکہ اور میکسیکو کے ریگستانوں میں پائے جاتے ہیں- یہ تقریباً دو فٹ تک بڑھ سکتے ہیں لیکن عام طور پر ایسا ہوتا نہیں ہے اور یہ دوسرے سانپوں کے مقابلے میں کافی چھوٹے ہوتے ہیں- ان کے سائز کی وجہ سے ان کا دکھائی دینا بھی مشکل ہوتا ہے- ان کا زہر انتہائی طاقتور ہوتا ہے جو کہ مرکزی اعصابی نظام کو مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

image


Blue Ringed Octopus
یہ آکٹوپس آسٹریلیا کے پانیوں میں پائے جاتے ہیں اور ان کا سائز 4 انچ تک ہوتا ہے- عام طور پر ان کا رنگ براؤن اور پیلا ہوتا ہے لیکن جب یہ خوفزدہ ہوتے ہیں تو ان کے پورے جسم پر روشن نیلے دائرے نمایاں ہوجاتے ہیں- دیکھنے میں تو یہ انتہائی خوبصورت لگتے ہیں لیکن ان کو چھونے کی کوشش خطرناک ثابت ہوسکتی ہے- یہ انتہائی زہریلے ہوتے ہیں اور ان کا زہر 26 بالغ انسانوں کو صرف ایک منٹ میں ختم کرسکتا ہے-

image


Brazilian Wandering Spider
برازیل کی اس مکڑی کو 2007 میں دنیا کی سب سے زہریلی مکڑی کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے- اور اسے سب سے زیادہ انسانی اموات کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا جاچکا ہے- اس کے کاٹنے سے انسان صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے- یہ 4 انچ تک بڑھ سکتی ہیں اور انہیں banana مکڑی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے- 2008 میں یہ برطانیہ میں ایک کیلے کے کریٹ میں پائی گئی تھی- اور اسے پنسل کی مدد سے پکڑا گیا تھا-

image


Deathstalker Scorpion
یہ بچھو صرف 4 انچ تک بڑھ سکتا ہے لیکن عام طور پر صرف 2 انچ تک کا ہوتا ہے جو کہ بنیادی طور پر ایشیا اور افریقہ بھر کے صحراؤں میں پایا جاتا ہے- یہ دنیا کا سب سے زہریلا بچھو ہے اور اس کا زہر انتہائی طاقت کا حامل اور دردناک ہوتا ہے- اس کے کاٹنے کے باعث انسان بخار٬ فالج اور موت کا شکار ہوسکتا ہے-

image


Tarantula Hawk
شمالی امریکہ میں پایا جانے والا یہ کیڑا tarantula hawks کی 15 نسلوں میں سے ایک نسل ہے جو کہ 2 انچ تک بڑھ سکتا ہے- اس کا ڈنگ مفلوج کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے- ایسے جانوروں کی طرف سے فکر مند ہونا انتہائی ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس کا زہر انتہائی دردناک بھی ہوتا ہے- اور یہ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ درد ناک زہر ہے-

image


Giant Japanese Hornet
یہ جاپانی Hornet (بھڑ) 2 انچ تک بڑی ہوسکتی ہے- اور جیسے ہی یہ ڈنک مارتی ہے اس کا زہر اسی وقت کام کرنا شروع کردیتا ہے٬ جب یہ اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتی ہے تو انسانی ٹشو اسی وقت تحلیل ہوجاتے ہیں- ایک بھڑ باآسانی ایک بالغ انسان کو قتل کر سکتی ہے- ہر سال جاپان میں 20 سے 40 افراد ان کی وجہ سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں-

image


Poison Dart Frog
یہ مینڈک قدرت کے عطا کردہ سب سے زیادہ رنگین جانوروں میں سے ایک ہے- لیکن یہ جتنا خوبصورت دکھائی دیتا ہے اس سے کئی زیادہ خطرناک اور زہریلا ہوتا ہے- یہ مینڈک 2 انچ تک بڑھ سکتا ہے- اس کا زہر اس کے رنگ کے اوپر انحصار کرتا ہے- سنہری رنگ کا زہریلا مینڈک سب سے زیادہ زہریلا ہوتا ہے جو کہ 10 بالغ انسانوں کو قتل کرسکتا ہے- سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ وہ یہ زہر مختلف زہریلے پودوں کو کھا کر حاصل کرتے ہیں-

image


Cone Snails
آسٹریلیا میں پایا جانے والا یہ گونگھا 100 مختلف اقسام کے زہر پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کا شمار دنیا کے سب سے زہریلی مخلوقات میں ہوتا ہے- یہ مچھلیوں کا شکار کرتا ہے٬ اس کے لیے ریت میں چھپ جاتا ہے اور مچھلی کا انتظار شروع کردیتا ہے جیسے ہی مچھلی قریب سے گزرتی ہے شکار کرلیتا ہے- اگر یہ کسی شخص کو کاٹ لے تو اس کے بچنے کا چانس صرف 30 فیصد رہ جاتا ہے-

image


Harvester Ant
یہ چیونٹیاں انتہائی زہریلی چیونٹیوں کے حوالے سے مشہور ہیں- لیکن انسان کو نقصان پہنچانے کے لیے صرف ایک چیونٹی کا کاٹنا کافی نہیں ہوتا- مگر جب ایک چیونٹی کاٹتی ہے تو ایسے مادے کا اخراج ہوتا ہے جس سے آس پاس موجود باقی چیونٹیاں بھی آگاہ ہوجاتی ہے اور پھر سب مل کر حملہ کردیتی ہیں- ان کے کاٹنے ہونے والی اموات اتنی عام نہیں ہیں زیادہ تر الرجی کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

image

Irukandji Jellyfish
اس جیلی فش کا سائز ایک انچ سے بھی کم ہوتا ہے- اس کے کاٹنے کے باعث جو علامات سامنے آتی ہیں ان میں سر درد٬ قے٬ دل کی دھڑکن کا تیز ہوجانا اور ہائی بلڈپریشر شامل ہیں- اس کے زہر کی طاقت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا زہر کوبرا سانپ کے زہر کی نسبت 100 گنا زیادہ طاقتور ہوتا ہے- یہ خوفناک مخلوق آسٹریلیا کے پانی میں پائی جاتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Most people would steer clear of any snakes or oversized spiders that crossed our paths. We have a sort of logic when it comes to animals that tells us “Bigger = Deadlier.” And in the case, say, a King Cobra versus a garden snake, that argument checks out.