دنیا کی چند سب سے بڑی ائیر فورسز

کسی بھی ملک کی ائیر فورس اپنے جیٹ طیاروں٬ بہترین حکمت عملی اور مشن کے ساتھ اپنے ملک کو تحفظ فراہم کرتی ہے- یہ ملک کی فضائی حدود کا کنٹرول سنبھالنے اور ان کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری فورسز کو بھی مدد فراہم کرتی ہے- متعدد ائیر فورسز مختلف ممالک سے تعلق رکھتی ہیں لیکن ہم یہاں صرف دنیا کی چند سب سے بڑی ائیرفورسز کا ذکر کریں گے-
 

Iran, Islamic Republic of Iran Air Force
ایران کی ائیر فورس کو اس فہرست میں دسواں نمبر حاصل ہے- ایران میں 1980 میں آنے والے اسلامی انقلاب کے نتیجے میں یہ ائیر فورس وجود میں آئی جو کہ ایرانی مسلح افواج کا ایک حصہ ہے- 52 ہزار فعال اہلکاروں پر مشتمل اس ائیر فورس کے پاس 500 جنگی طیارے موجود ہیں-

image


Japan, Air Self Defense Force
جنگ عظیم دوئم سے قبل جاپان کی ائیر فورس کا کوئی وجود نہیں تھا- 1954 میں جاپان نے ائیر سیلف ڈیفنس کی بنیاد رکھی اور اس وقت اس ائیر فورس کی دیکھ بھال مسلح افواج اور نیوی کے ادارے کر رہے تھے- 791 جنگی طیاروں اور 45 ہزاروں اہلکاروں کے ساتھ یہ دنیا کی نویں بڑی ائیر فورس ہے-

image


United Kingdom, Royal Air Force
برطانیہ میں ائیر فورس کی بنیاد 1918 میں رکھی گئی اور یہ ائیرفورس اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے- یہ دنیا کی سب سے پہلی اور قدیم ترین ائیر فورس ہے- آغاز میں یہ دنیا کی سب سے بڑی فورس سمجھی جاتی تھی لیکن جنگ عظیم دوئم کے بعد اس میں تیزی سے کمی واقع ہوئی- اس وقت اس ائیر فورس میں 827 جنگی طیارے اور 40 ہزار اہلکار موجود ہیں-

image


Turkey, Turkish Air Force
ترکی ائیر فورس کا وجود 1923 میں ترکی کے قیام کے ساتھ ہی قائم ہوگیا تھا- پہلی عالمی جنگ کے بعد ترکی کے چند ہوا بازوں نے ترکی کے کچھ مرکزی حصوں میں نئے یونٹ تعمیر کرنے کی کوشش کی تھی اور اس ائیر فورس کا آغاز اسی وقت سے ہوچکا تھا- اس وقت یہ ائیرفورس ساتواں نمبر پر ہے- اور اس میں 736 جنگی طیارے اور 60 ہزار اہلکار موجود ہیں-

image


Pakistan, Pakistani Air Force
پاکستان کی ائیر فورس کو دنیا کی چھٹی بڑی ائیرفورس ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ پاکستان کی مسلح افواج کا ایک حصہ ہے- بنیادی طور پر یہ ائیر فورس 1947 میں بھارت اور برطانیہ سے آزادی کے بعد قائم کر دی گئی اور اس وقت اس کا نام “ رائل پاکستان ائیر فورس“ رکھا گیا- آزادی کے وقت پاکستان سے جن آلات اور جنگی طیاروں کا وعدہ کیا گیا تھا جب وہ 1956 تک پورے نہیں کیے تھے تو پاکستان نے اپنی ائیر فورس کا نام تبدیل کر دیا- اس وقت پاکستان ائیرفورس 65 ہزار افراد اور 902 جنگی طیاروں پر مشتمل ہے-

image


North Korea, Korean People’s Air Force
شمالی کوریا کی ائیر فورس کو اپنی فضائی حدود کا مضبوط دفاع کرنے والی فوج سمجھا جاتا ہے- یہ ادارہ 20 اگست 1947 کو سوویت یونین کی مدد سے قائم کیا گیا اور آج بھی اس دن کو سالگرہ کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے- فہرست میں پانچواں نمبر حاصل کرنے والی یہ ائیر فورس 1500 جنگی طیاروں اور 1 لاکھ 10 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہے-

image


India, Indian Air Force
سرکاری طور پر 1932 میں وجود میں آنے والی انڈین ائیر فورس اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے- پاکستان اور بھارت کی علیحدگی کے بعد اسے رائل انڈین ائیر فورس کے نام سے جانا جاتا تھا-اس وقت اس ائیر فورس میں 1 لاکھ 27 ہزار اہلکار اور 1370 جنگی طیارے موجود ہیں-

image


China, People’s Liberation Army Air Force
چین کی ائیر فورس چین کی آزادی کے بعد سرکاری طور پر 1949 میں وجود میں آئی- اس وقت کی چین کی ائیر فورس میں 3 لاکھ 30 ہزار فعال اہلکار اور 2500 جنگی طیارے موجود ہیں- اور یہ انہی اعداد و شمار کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر کھڑا ہے-

image


Russia, Russian Air Force
روس کی ائیر فورس 1992 میں وجود میں آئی- ابتدا میں اس ائیرفورس کو بہت سی سہولیات اور وسائل کے فقدان کا سامنا تھا لیکن Vladimir Putin جب اس ملک کے صدر بنے تو انہوں نے ائیرفوس کی بہتری کے لیے ایک بہت بڑا بجٹ خرچ کیا- اور آج یہ دنیا کی دوسری بڑی ائیر فورس سمجھی جاتی ہے جس میں 1 لاکھ 80 ہزار فعال اہلکار اور 4724 جنگی طیارے موجود ہیں-

image

United States, United States Air force
بلاشبہ امریکہ کی ائیرفورس دنیا کی سب سے بڑی ائیر فورس سمجھی جاتی ہے- اس کا وجود 1947 میں قائم کیا گیا- اسے دنیا کی جدید ترین آلات سے آراستہ ائیر فورس بھی سمجھا جاتا ہے- اس وقت یہ ائیر فورس 3 لاکھ 32 ہزار 854 اہلکاروں اور 5484 جنگی طیاروں پر مشتمل ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The national military organization or the Air Force is charged with safeguarding a country with its powerful Jets, strategies and missions. It controls and protects over the country and supports the other surface forces as well.