دنیا کتنی خوبصورت ہے؟ تصاویر میں دیکھیے

دنیا کتنی خوبصورت اور حسین ہے اس کا آپ اور ہم تصور بھی نہیں کرسکتے- لیکن اس کی خوبصورتی کی چند جھلکیاں ہم ان تصاویر میں ضرور دیکھ سکتے ہیں جو دنیا کے مختلف حصوں سے کچھ شوقیہ اور پیشہ ور فوٹوگرافروں نے نیشنل جیوگرافک کو ارسال کی ہیں- نیشنل جیوگرافک کے سنہ دو ہزار تیرہ کے تصاویری مقابلے جاری ہیں۔ اس مقابلے میں لوگوں، جگہوں اور قدرت کے تین مختلف عنوانوں میں تصاویر بھیجی جا سکتی ہیں۔اس مقابلے میں گذشتہ سال دنیا کے ڈیڑھ سو ملکوں سے بائیس ہزار تصاویر بھیجی گئی تھیں۔ اس میں شوقیہ اور پیشہ ور فوٹو گرافر حصہ لے سکتے ہیں۔ اس مقابلے میں اپنی تصاویر بھیجنے کی آخری تاریخ تیس نومبر تھی اور جیتنے والے کا اعلان پندرہ دسمبر کو کیا جائے گا۔
 

image
اس تصویر میں جاپان میں تودن آراکاوا کا ریلوے پل عبور کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ پل ٹوکیو شہر شیتاماچی کے درمیان ہے اور یہ تصویر ہائڈیوکی کاتاگری نے بھیجی ہے۔
 
image
اس مقابلے میں لوگوں، جگہوں اور قدرت کے تین مختلف عنوانوں میں تصاویر بھیجی جا سکتی ہیں۔ میٹ سمتھ نے یہ تصویر چٹانوں کے درمیان ایسے پھولوں کی ہے جو ہوا چلنے سے کھلتے ہیں۔
 
image
یہ تصویر کوائرانگ میں سکائی جزیرے کی ہیں جو گوئڈو ٹورمنٹینو گوئریٹور نے بھیجی ہے۔
 
image
ایک الو اپنی شاخ پر ہدہد کو بیٹھنے نہیں دے رہا۔ یہ تصویر شوفیلڈ نے قدرتی مناظر کی فہرست میں بھیجی ہے۔
 
image
 نیلے پیروں والی چڑیاں اپنی عجیب اور غریب حرکات اور خاص طور پر اپنے رقص کی وجہ سے مشہور ہیں۔ گلاپوگس جزیرے میں قیام کے دوران سارا میلاس یہ تصویر لینے میں کامیاب ہوئے۔
 
image
ایلن واکر کی اس تصویر میں جنوبی افریقہ کے ساحل کے قریب پرندوں کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے سمندر میں غوطے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
 
image
سیمی اوان نے یہ تصویر استنبول کے سب سے بڑے چوک میں لی تھی۔
 
image
پائن کے درختوں کے درمیان چھپے بیٹھے یہ الو بھی کیمرے کی آنکھ سے محفوظ نہ رہ سکے٬ یہ تصویر گراہم جارج نے کھینچی ہے-
 
image
چاول کے کھیت سے گزرتی ہوئی بطخوں کی ایک فوج-

VIEW PICTURE GALLERY
 
YOU MAY ALSO LIKE:

As a leader in capturing our world through brilliant imagery, National Geographic sets the standard for photographic excellence. Last year, we received more than 22,000 entries from over 150 countries, with professional photographers and amateur photo enthusiasts across the globe participating.