شیر گلے پڑ گیا

آسٹریلیا کے علاقے سن شائن کوسٹ میں واقع چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ڈیو سٹائلس کو اندازا نہیں تھا کہ تھوڑی دیر پہلے جس شیر کو انہوں نے گلے لگایا تھا وہی ان پر حملہ کر کے ان کی جان لینے کی کوشش کرے گا۔
 

image


شیر کے اس حملے میں سٹائلس کا سر اور کندھے بری طرح زخمی ہوگئے۔ ڈیو کو اتنی شدید چوٹیں آئیں کہ انہیں فوراً ائیر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا۔

شیر نے سٹائلس پر اس حد تک اچانک حملہ کیا کہ انہیں اپنے بچاؤ کے لیے بھاگنے کا موقع بھی نہیں مل سکا۔ وہاں موجود ایک دوسرے شخص نے ان کی مدد کی۔
 

image

چھبیس نومبر کو پیش آنے والے اس واقعے کی تصاویر کو دو دن بعد جاری کیا گیا۔

ہسپتال میں سرجری کے بعد سٹائلس کی حالت اب بہتر ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

An animal handler is recovering in hospital after being attacked by a Bengal tiger at a zoo in Australia owned by the family of late wildlife expert Steve Irwin. The handler, Dave Styles, was taken by helicopter to a hospital after the tiger dragged him into a pool and bit his neck and shoulders during a show at the Australia Zoo in Queensland.