پاکستان انگوٹھے کے نشان سے موبائل سم کی تصدیق کرنیوالا پہلا ملک

بدامنی کیس سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ سموں کی خریداری کا نظام پورے ملک میں متعارف کرانے اور فروخت کی جانے والی سمز کی تصدیق نادرا سے کرانے کے احکامات جاری کئے تھے ۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر ایک ٹیلی کام کمپنی نے عمل درآمد شروع کر دیا۔
 

image


نئے نظام میں سمز خریدار کو موبائل فون کمپنی کے سیلز سینٹر میں نصب بائیومیٹرکس سسٹم پر اپنے انگوٹھے کا نشان لگانا ہو گا۔ انگوٹھے کا پرنٹ سسٹم پر آتے ہی اس کی شناخت نادار کے ڈیٹا بیس سے ہو گی۔ اور اس پورے عمل کو محض پندرہ سیکنڈ درکار ہونگے۔ سسٹم سے پہلی سمز کی خریداری چیئرمین پی ٹی اے نے کی۔

نئے نظام سے نہ صرف صارف کی شناخت کو محفوظ بنایا جا سکے گا بلکہ ایک شناختی کارڈ پر پانچ سے زائد سمز فروخت نہ کئے جانے کی ہدایت پر بھی عمل درآمد ہو پائے گا۔ موبائل کمپنی نئے نظام پر پچاس لاکھ ڈالر خرچ کرے گی۔
 

image

ابتداء میں یہ نظام نئی سمز کی فروخت کے لئے کمپنی کے کسٹمرز سروس سینٹر پر متعارف کرایا جا رہا ہے جسے بعد میں ریٹل آوٹ لٹس اور فرنچائز تک پھیلا دیا جائے گا۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

PTA has changed the procedure to activate a new Sim in Pakistan. akistan Introduce new Way Of Mobile Sim Activation PTA always wants the most secure usage of Telecommunication. The Sim activation method 2013 is the most secure.