کامیابی کا راز

ہم سے اکثر لوگ یہ سوچتے ہیں کہ انسان زندگی کے کسی بھی میدان میں کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں؟وہ یہ نہیں دیکھتے کہ وہ انسان کن باتوں پر عمل کرنے سے کامیاب ہوا ہے۔ کسی بھی انسان کےکامیاب ہونے کا راز صرف چند باتوں میں پوشیدہ ہے ۔ان باتوں پر اگر کوئی بھی انسان عمل کرنا شروع کر دے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ بھی اپنا شمار کامیاب لوگوں کی فہرست میں نہ کر سکے۔

سب سے پہلی اہم بات تو یہ ہے کہ وقت کی پابند ی کی جائے یہ بات تو تقریباً ہر ذی الشعور جانتا ہے کہ وقت ایک بار گذر جائے تو پھر ہاتھ نہیں آتا۔ لہٰذا آج سے وقت کو ضائع کرنا چھوڑ دیں۔ وقت بھی آپ کو ناکام نہیں ہونے دے گا۔ وقت کو ضائع کرنے والوں کی بے شمار مثالیں ارد گرد معاشرے میں موجود ہیں بات صرف ان سے سبق حاصل کرنے کی ہے۔ انسان اس دنیا میں صرف ایک بار ہی آتا ہے اور اس کے پاس سب سے قیمتی چیز یہی وقت ہے۔ جو لوگ وقت کی قدر وقمیت سے آگاہ ہوجاتے ہیں وہ اپنی زندگی کا ایک بھی لمحہ فضول کاموں میں برباد کرنے کو بالکل بھی تیار نہیں ہوتے ہیں۔

دوسری اہم بات کسی بھی انسان کی خود اعتمادی ہے اگر وہ اس دولت سے مالا مال ہوگا تو وہ زندگی کے ہر میدان میں باآسانی کامیاب ہوسکتا ہے اس کے بغیر کوئی بھی انسان کامیاب نہیں بن سکتا ہے کیونکہ جب آپ کو اس بات کا یقین نہ ہو کہ آپ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں تو پھر ناکامی کا منہ زور دیکھیں گے۔ اعتماد کی بدولت ہی انسان ناممکن کو بھی ممکن بنا سکتا ہے۔اور انسان میں خود اعتمادی اس وقت بھی آجاتی ہے جب وہ مثبت سوچ کا حامل بن جاتا ہے۔ اور زندگی کے حالات کا بخوبی مقابلہ کر سکتا ہے اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ انسان کا کسی بھی کام کو لگن اور محنت سے سرانجام دینا بھی ہر میدان میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ لیکن یاد رکھنےکی بات یہ ہے کہ اگر انسان کامیاب ہونا چاہتا ہے تو پھر دنیا کی کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی۔ صرف انسان کی کاہلی اورآرام طلبی ہی ہے جو کہ انسان کو ناکامی کی جانب لے جاتی ہے ورنہ انسان میں اللہ تعالٰی نے بہت سی خوبیاں رکھی ہوئی ہیں ضرورت صرف اس کو استعمال کرنے کی ہے۔
قرآن پاک میں بھی ارشاد ہے کہ “انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے“۔ اللہ نے کسی بھی انسان کو بے کار پیدا نہیں کیا ہے۔ اپنی صلاحیتوں سے آگاہی حاصل کیجیے اور اس بات پر بھی غور کریں کہ آپ اپنے اعمالوں کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 392 Articles with 480234 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More