پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

پاکستان نے جنوبی افریقہ سے پہلا ون ڈے میچ میں 23 رنز سے جیت کر تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔ انور علی مین آف دی میچ قرار پائے۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 219 رنز کا ہدف دیا تھا۔
 

image


219 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 48 اوورز میں 195 رنز بنا سکی۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے جیک کیلس 50 رنز اور جے ڈومینی 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے بلاول بھٹی نے 3، سعید اجمل اور انور علی نے بھی 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے اتوار کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس بار بھی اس کے ابتدائی بلے باز کچھ زیادہ متاثرہ کن کارکردگی نہ دکھا سکے۔

ایک موقع پر پاکستان کی 131 رنز پر سات وکٹیں گر چکی تھیں لیکن پھر انور علی اور بلاول بھٹی نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ دونوں نے بالترتیب 43 اور 39 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے اسٹیئن اور مورکل نے تین، تین جب کہ کیلس نے دو اور فیلانڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
 

image

اس میچ میں پاکستانی ٹیم سہیل تنویر اور عمر امین کو شامل نہیں کیا گیا جب کہ ٹیم میں انور علی کی واپسی ہوئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قابل ِذکر کارکردگی پر باؤلر بلاول بھٹی بھی ٹیم کا حصہ ہیں اور یہ ان کے کیرئر کا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ڈیوڈ ویئز اور ارون فانگیسو کی جگہ عمران طاہر اور ورنون فیلانڈر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ڈو پلیسی کی جگہ جیک کیلس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اس سے پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The allround performances by debutants – Bilawal Bhatti and Anwar Ali – guided Pakistan to defeat South Africa by 23 runs in the first One-day International here at the Newlands on Sunday. Bilawal made 39, the second highest score in the innings.