دل کو صحت مند رکھنے والے چند آسان نسخے

دھک دھک، دھک…جی ہاں، دل کی یہی دھڑکن انسان کے زندہ ہونے کا ثبوت ہے۔ یہ رُک جائے، تو بشر بھی خاک میں جا لیٹتا ہے۔ انسانی جسم میں دل ودماغ، یہی دو عضو سب سے اہم سمجھے جاتے ہیں۔ دل صحت مند رہے، تو بدن جبکہ دماغ تندرست رہے، تو روح توانا رہتی ہے۔ لہٰذا ہر ذی حس کا فرض ہے کہ وہ اپنے دل کی خوب حفاظت کرے۔ ذیل میں قلب کی دیکھ بھال کرنے والے ایسے نسخے پیش خدمت ہیں جو سیکڑوں برس پر محیط ماہرین کی تحقیق و تجربات کا نچوڑ ہیں۔ اگر ان پر صدق دل سے عمل کیا جائے، تو آپ اتنی طویل عمر ضرور پاسکتے ہیں کہ پاکستانی معاشرے کو کرپٹ حکمران طبقے سے پاک اور دنیا کا ترقی یافتہ اور خوشحال ملک دیکھ سکیں۔
 

سگریٹ کے دھوئیں سے بھی بچیں
امریکی ڈاکٹروں نے دریافت کیا ہے کہ جو مرد و زن ہفتے میں تین بار 30 منٹ تک سگریٹ کے دھوئیں کی زد میں رہیں، ان میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خدشہ 26 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ لہٰذا کبھی سگریٹ کے دھوئیں والے ماحول میں نہ بیٹھیں۔

image


سرخ گوشت کھائیے
اعتدال میں سرخ گوشت کھانا مفید ہے۔ وجہ یہ ہے کہ سرخ گوشت مامون نظام کو تقویت پہنچانے والا معدن یلینیم رکھتا ہے اور حیاتین ہی کی اقسام بھی جو انسانی جسم میں ہومولینٹین کی سطح کم رکھتا ہے۔ اس پروٹین کی بڑھتی شرح دل کے لیے خطرناک ہے۔ مزید برآں سرخ گوشت کی 50 فیصد چکنائی قلب دوست مونو ان سیچو ریٹڈ قسم سے تعلق رکھتی ہے۔

image


ڈراؤنی فلم دیکھیے
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جو شے بھی دل کی دھڑکن بڑھا دے وہ اُسے طاقت ور بناتی ہے۔ مثلاً ڈراؤنی فلم دیکھنا، اچھی کتاب پڑھنا، کرکٹ کھیلنا یا عشق میں مبتلا ہونا۔دراصل جب بھی دل کی دھڑکن تیز ہو، تو یہ اس کی دھڑکن کو ازسر نو شروع (Reset)کرنے کے مترادف ہے۔ یوں اس کی کارگردگی بہتر ہو جاتی ہے۔

image


گرد و غبار میں ورزش نہ کیجیے
آلودہ ماحول میں ورزش کرنے سے خون میں آکسیجن کم ہو جاتی ہے۔ ایسی حالت میں دل کی نالیوں میں لوتھڑے بننے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

image


تالاب میں غوطہ لگائیے
برطانوی ماہرین نے بعد از تجربات دریافت کیا ہے کہ جو مرد و زن شدید جسمانی سرگرمی مثلاً تیرنے یا پہاڑ پر چڑھنے (ہائکنگ) سے محض 50 حرارے بھی جلائیں، ان میں امراض قلب سے مرنے کا خطرہ 62 فیصد کم ہوجاتا ہے۔ تاہم ہلکی ورزش مثلاً چلنے یا گالف کھیلنے سے یہ فائدہ نہیں ہوتا۔

image


کولیسٹرول کا مقابلہ چکنائی سے کیجیے
ایک تجربے میں آسٹریلوی ماہرین نے تین ماہ تک سترہ مرد و زن کو گری دار میوے کھلائے۔ جب چوتھے ماہ ان کامعائنہ ہوا، تو مرد و زن میں 3 تا 5 فیصد کولیسٹرول کم پایا گیا۔ وجہ یہ ہے کہ گری دار میوے مونوان سیچوریٹڈ چکنائی کثیر مقدار میں رکھتے ہیں۔

image


سائیکل چلا کر ڈپریشن بھگائیے
طبی سائنس دریافت کرچکی ہے کہ جو انسان ڈپریشن کا شکار ہو، وہ دوسروں کی نسبت جلد امراضِ قلب کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ کئی مرد و زن ادویہ کھا کر ڈپریشن بھگانے کی سعی کرتے ہیں۔ مگر جدید تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ بہترین طریقہ کوئی بھی ورزش کرنا مثلاً سائیکل چلانا یا بیڈمنٹن کھیلنا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ ایک تجربے میں ڈپریشن زدہ مرد و زن پر تین ماہ بعد ادویہ اور ورزش کے ایک جیسے اثرات پائے گئے۔

image


روزانہ 20 منٹ مراقبہ کریں
امراضِ قلب میں مبتلا افراد خاص طور پر روزانہ صرف 20 منٹ مراقبہ کرنے کے لیے نکالیں۔ یہ روحانی عمل گھبراہٹ اور بے چینی سے نجات دلا کر انسان کو پرسکون کرتا ہے۔ ماہرین امراضِ قلب کا کہنا ہے کہ دل کے جو مریض ڈپریشن کا شکار ہوں، وہ دوسروں کی نسبت جلد چل بستے ہیں۔

image


ہوا بھرا تھیلا (Punching bag) خرید لیجیے
ہارورڈ یونیورسٹی کے محققوں نے دریافت کیا ہے کہ جو مرد و زن اپنا غصہ باہر نکال دیں، امراضِ قلب میں بہت کم مبتلا ہوتے ہیں۔ جبکہ دبا ہوا غصہ دل کو لے بیٹھتا ہے۔

image

اَسپرین لیجیے
امریکی و برطانوی ماہرین نے امراضِ قلب دور کرنے میں اُسپرین کو مفید پایا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ یہ خون کا دباؤ کم کرتی ہے۔ تجربات سے پتا چلا ہے کہ جو مرد و زن یہ دوا باقاعدگی سے کھائیں، ان کا قلب صحت مند رہتا ہے۔ مؤثر فائدہ اٹھانے کے لیے رات کو سونے سے قبل اسپرین لیجیے۔

image

بشکریہ: جنید اکرم

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

If you're not convinced about the need to develop an exercise program for your life, you can at least try following some of these tips in your everyday routine. Take advantage of any opportunity for exercise. Try some today.