موبائل کی بیٹری دیر تک چلے؟ چند مشورے

گر آپ کے پاس سمارٹ فون ہے اور وہ بھی بڑی سکرین اور ٹچ سکرین والا اور انٹرنیٹ کی تیز رفتار سہولت بھی دستیاب ہے تو آپ یقیناً کوئی زبردست سی مووی دیکھنا چاہیں گے یا اپنے دوستوں سے ویڈیو چیٹ کریں گے۔ یہ سب سننے میں تو بہت اچھا ہے لیکن نتیجہ یہ ہو گا کہ آپ کے فون کی بیٹری جلد ختم ہو جائے گی اور آپ کا اپنے گھر والوں سے ٹیلیفونک رابطہ کچھ دیر کے لیے ضرور منقطع ہو جائے گا۔

چلیے آج ہم آپ کو کچھ ٹوٹکے بتاتے ہیں، جن سے آپ دن بھر سمارٹ فون سے لطف بھی اُٹھائیں گے اور بیٹری بھی بچائیں گے۔
 

image


صارفین کی سہولت کے لیے اشیاء کی جانچ پڑتال کے جرمن ادارے سے منسلک مائیکل وولف کہتے ہیں: ’’سمارٹ فونز میں تیز رفتار پروسیسر اور بڑی سکرین ہوتی ہے اور انہیں چلانے کے لیے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی بیٹری جلد ختم ہو جاتی ہے۔‘‘

سکرین ڈسپلے کی لائیٹ سب سے زیادہ بیٹری کے ضیاع کا باعث بنتی ہے۔ یہ کہنا ہے آریا موبائل سے منسلک بیورن بروڈرسِن کا: ’’سب سے زیادہ ضروری ہے کہ آپ اپنے موبائل فون کی ڈسپلے اسکرین کی لائیٹ کو سب سے زیادہ کم درجے پر رکھیں کیونکہ یہ تیز روشنی سب سے زیادہ بیٹری کے ضیاع کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ موبائل فون کے آٹو لاک کو بھی سب سے کم درجے پر رکھیں ‘‘ اپنے سمارٹ فون کی ترجیحات میں ماحول میں موجود روشنی کے مطابق لائیٹ ایڈجسٹ کرنے کی آپشن کو آن رکھیں۔

اسی طرح ٹیل ٹیرف موبائل ویب سائٹ سے منسلک بیٹینا زوئٹے کہتی ہیں: ’’اگر موبائل فون میں بلو ٹوتھ، وائی فائی، سیٹیلائٹ نیویگیشن اور اس طرح کی دیگر ایپس آن ہوں تو بھی بہت زیادہ توانائی خرچ ہوتی ہے۔ لہذا ان سہولیات کو ہر ممکن وقت بند رکھنا چاہیے۔‘‘

اگر آپ کسی ایسے علاقے میں موجود ہیں جہاں سگنل بہت زیادہ کمزور ہیں تو بھی آپ کو فوری طور پر UMTS یا LTE موڈ سے براہ راست GSM موڈ میں چلا جانا چاہیے۔ موبائل فون سگنلز کی تلاش میں بھی بیٹری کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
 

image

بروڈر سن کہتے ہیں کہ کچھ ایپس بھی ایسی ہیں جو موبائل فون کی بیٹری کے بے جا استعمال کا باعث بنتی ہیں۔ اس حوالے سے وہ مزید کہتے ہیں: ’’ان میں مختلف اشتہارات سمیت وہ تمام موبائل سافٹ وئیر شامل ہیں، جو موبائل فون کی کسی علاقے میں موجودگی سے منسلک ہوتے ہیں اور آٹو اپ ڈیٹ ہو رہے ہوتے ہیں۔‘‘

زوئٹے بھی یہی کہتی ہیں کہ موبائل فون میں موجود مختلف ایپلیکیشنز پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ بھی بیٹری استعمال کرتے ہیں۔

تاہم سمارٹ فون کے آپریٹنگ سسٹم کو لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کرتے رہنا چاہیے۔

یوں آپ کی تھوڑی سی توجہ اور احتیاط بہتر انداز میں موبائل فون استعمال کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ آپ رات کو سوتے وقت اپنے موبائل کو فلائیٹ موڈ میں کر سکتے ہیں۔ اس طرح بھی بیٹری کی بہت زیادہ بچت ہو سکتی ہے۔

ان سب کے علاوہ کچھ ایسے خارجی عوامل بھی ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ شدید سردی بھی موبائل فونز کی بیٹری کو متاثر کرتی ہے اگر آپ سرد ممالک میں ہوں تو فون کو اندر والی جیب میں رکھیں۔ یہ ہیں وہ چھوٹی چھوٹی احتیاطیں جن کی مدد سے موبائل فون کی بیٹری کو زیادہ دیر تک قابلِ استعمال بنایا جاسکتا ہے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

For all of their power and versatility, smartphones--even the best of them--are cursed with abysmal battery life. Unless you use your phone very sparingly (and who does that?), you're lucky to make it home at the end of the day with enough juice left in the battery for one more call.