قرآن مجید٬ امریکی سائنسدان حیرت زدہ رہ گئے

انسان کی پیدائش کے کیمیائی اور طبعیاتی وجود پر تحقیق کرنے والے امریکی سائنسدانوں نے قرآن کے تصور موت و حیات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کو آسمان سے نازل کیا گیا جبکہ موت کے بعد بھی حیات ہے-
 

image


دی نیوز ٹرائب کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کے فزیالوجسٹ ڈاکٹر الس سلور نے کتابی شکل میں شائع کی جانے والی اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ انسان زمین سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آیا ہے زمین پر انسان کی آمد کسی دوسرے سیارے یا آسمان سے ہوئی ہے٬ اس سلسلے میں اس نے اپنی کتاب میں بےشمار مثالیں اور ثبوت کیے ہیں اور کہا ہے کہ بلاشبہ اس کی یہ تحقیق مسلمانوں کی آخری کتاب قرآن مجید کی روشنی میں کی گئی ہے جو 100 فیصد سچ ثابت ہوئی ہے-

امریکی سائنسدان نے قرآن میں موجود آیات کا ترجمہ پڑھا جس میں زمین اور آسمان کی تخلیق کے علاوہ انسان کی تخلیق کے بارے میں بھی آیات موجود ہیں جس پر اس نے متاثر ہوکر تقریباً 10 سال سائنسی انداز میں اس کی تحقیق کی اور بالآخر اس نتیجے پر پہنچا کہ باقی مخلوق تو زمین میں ہی پیدا کی گئی مگر حضرت انسان کسی دوسرے سیارے یا آسمان سے ہی نازل ہوئے ہیں- اس کتاب کو بہت شہرت حاصل ہوئی ہے-

ایک اور امریکی سائنسدان رابٹ لانزا نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ جو انسان دنیا میں پیدا ہوا ہے وہ دوبارہ زندہ کیا جائے گا٬ موت ایک مرحلہ ہے جس سے ہر کسی کو گزرنا ہے خواہ وہ انسان ہو یا جانور اسے موت کا مزہ ضرور چکھنا ہے-
 

image

پریس کانسفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے قرآن پاک اور احادیث کا بھرپور مطالعہ کیا ہے اور اپنی طویل ترین تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ جو کچھ قرآن پاک میں ہے٬ سچ ہے- انسان کی تخلیق اور اس کی موت ایک ایسی نادیدہ طاقت کے پاس ہے جو اسے پیدا بھی کرتا ہے اور اسے زندہ بھی کرے گا-

رابٹ لانزا نے کہا کہ موت کے بعد جب انسان کی روح پرواز کر جاتی ہے تو جسم میں کئی گھنٹے تک جان موجود ہوتی ہے جس کی طبی دنیا نے بھی تصدیق کی ہے- اپنی وہ اس تحقیق میں اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جس طرح انسان پیدائش سے لے کر بچپن٬ جوانی اور بڑھاپے تک پہنچتا ہے اس طرح موت کے بعد بھی ایک مرحلہ موجود ہے- بےشمار سائنسی مثالیں پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن وہ کتاب ہے جو بلاشبہ خداوند کریم کا کلام ہے- اسی خدا نے تورات٬ زبور اور انجیل بھی اتاری-

امریکی سائنسدان نے یہ بھی کہا کہ تمام کتابوں کے مطالعے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہر کتاب میں آخری رسول پغمبر اسلام اور آخری کتاب قرآن کا ذکر موجود ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A U.S. ecologist has claimed that humans are not from Earth but were put on the planet by aliens tens of thousands of years ago. Dr Ellis Silver points to a number of physiological features to make his case for why humans did not evolve alongside other life on Earth, in his new book.