خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل

خانہ کعبہ کو پیر کی صبح ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا جائیگا۔ خانہ کعبہ کو نئے اسلامی سال کے آغاز پر ہر سال غسل دیا جاتا ہے۔
 

image


 نئے اسلامی سال چودہ سو پینتیس ہجری کے آغاز پر خانہ کعبہ کو اٹھارہ نومبر کی صبح غسل دیا جائیگا۔ خادم الحرمین شریفین کی علالت کے باعث گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل ہزاروں من عرق گلاب اور آب زم زم سے خانہ کعبہ کوغسل دیں گے۔

غسل کعبہ کی تقریب میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی نمایاں شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کوعرق گلاب اور دیگر خوشبوؤں میں بھیگے ہوئے سفید کپڑے سے صاف کیا جائیگا۔ جبکہ فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں کی مدد سے دھویا جائیگا۔
 

image

خانہ کعبہ کےاندرونی حصے کو سال میں دو مرتبہ غسل دیا جاتا ہے۔ رمضان کے موقع پر اور نئے ہجری سال کے آغاز پر جبکہ غلاف کعبہ کی تبدیلی ہر سال نو ذی الحج کو ہوتی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

On behalf of the Custodian of the Two Holy Mosques King Abdullah bin Abdul Aziz - may God protect him - honor Prince Khaled Al-Faisal Governor of Makkah Region wash the Kaaba, where will his and his companions washed the Kaaba inside and massage cut cloth wet with Zamzam water mixed with painted roses.