سمندر کی گہرائیوں میں ایشیا اور یورپ کا حسین میلاپ

ترکی میں آبنائے باسفورس میں بنائی جانے والی زیرِ آب سرنگ کا افتتاح منگل کو کردیا گیا- یہ زیر آب سرنگ استنبول کے ایشیائی اور یورپی ساحل کو ریل کے ذریعے ملانے کا نیا راستہ ثابت ہوگی۔

اس منصوبے پر 2004 میں کام شروع ہوا تھا لیکن آثارِ قدیمہ کی کھدائی کے عمل کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔
 

image


9.0 کی شدت تک کے زلزلوں کا اثر سہنے کی طاقت رکھنے والی اس ایک اعشاریہ چار کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر پر 4 ارب ڈالر لاگت آئی ہے جن میں سے ایک ارب ڈالر جاپان نے فراہم کیے ہیں۔

ترک حکام کے مطابق اس سرنگ سے نہ صرف آبنائے باسفورس پر بنے دونوں پلوں پر رش بلکہ آلودگی میں بھی کمی ہوگی۔

حکام کے مطابق یہ سرنگ 55 میٹر کی گہرائی میں تعمیر کی گئی ہے اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ گہرائی میں بنائی جانے والی سرنگوں میں سے ایک ریلوے سرنگ ہے-

یہ سرنگ 13.6 کلومیٹر ( 8.5 میل) لمبی ہے جبکہ اس سرنگ کا 1.4 کلومیٹر ( 4,593 فٹ) کا حصہ زیر آب ہے-
 

image

ترکی کے حکام کو امید ہے کہ 1.5 ملین افراد کا روزانہ اس سرنگ سے گزر ضرور ہوگا جس کے باعث ٹریفک سے پیدا ہونے والی مشکلات میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئے گی-

حکام یہ امید بھی ظاہر کر رہے ہیں یہ سرنگ ایک اہم تجارتی راستہ بھی ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ یہ چین اور مغربی یورپ کو آپس میں منسلک کرتی ہے-

ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان اس منصوبے کے بہت بڑے حامی رہے ہیں جبکہ ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اس شہر کے لیے اردوان کے ایک عالیشان منصوبے سے زیادہ کچھ نہیں جس کے کبھی وہ مئیر تھے۔

یہ سرنگ ترکی کی موجودہ حکومت کے متعدد بنیادی پروجیکٹس میں سے ایک ہے جو کہ ترکی کی معیشت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے-
 

image

خیال رہے کہ ترکی میں تعمیرِ نو کا عمل عوامی تنقید کا شکار رہا ہے اور رواں برس ہی استنبول میں تاریخی غازی پارک کی تعمیرِ نو کے معاملے پر حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے مابین پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افتتاح کے باوجود یہ سرنگ عام آمدورفت کے لیے ابھی نہیں کھولی جائے گی۔

استنبول چیمبر آف اربن پلینرز کے صدر طیفون خرامان کا کہنا ہے کہ ’جو حصہ اس وقت کام کر رہا ہے وہ بہت کم ہے اور باقی پر کام مارچ تک ٹل گیا ہے۔‘

افتتاحی تقریب میں اعلیٰ ترک حکام کے علاوہ جاپان کے وزیراعظم شیزو ایبے نے بھی شرکت کی٬ جبکہ جاپان نے اس منصوبے کے لیے مالی امداد کے ساتھ تعمیری کاموں کے لیے بھی مدد فراہم کی-

YOU MAY ALSO LIKE:

Alternately described as the long-lost link between Europe and Asia or the end of the city of Istanbul as we know it, the world's deepest underwater railway tunnel was opened on Tuesday under the Bosphorus, connecting two continents by rail for the first time.