ناقابل یقین زیرِ آب شہر کی تعمیر

بہت جلد اب آپ زمین کے اوپر نہیں بلکہ سمندر کی تہہ میں رہائش پذیر ہوجائیں گے اور یوں آپ کو سمندری مخلوق کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع بھی میسر آئے گا مگر ایسا کب ہوگا؟

دی نیوز ٹرائب کے مطابق ایک برطانوی ڈیزائنر اس حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہے اور وہ زیر آب زندگی کے بارے میں شہروں کی تعمیر کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے پرعزم ہے-
 

image


فل پاؤلے نامی اس ڈیزائنر کے مطابق وہ زیر آب شہروں میں تعمیرات کے لیے گزشتہ 20 سال سے محنت کر رہا ہے اور اب اس نے کم از کم تصاویر کی حد تک خواب کو تعبیر دے ہی دی ہے-

سب بائیو فیر ٹو نامی اس ڈیزائن کو اگر تعمیر کیا گیا تو اس کے لیے زیر آب 1105 فٹ رقبہ چاہیے ہوگا-
 

image

فل پاؤلے کے مطابق یہ مستقبل کے شہر ہیں جہاں سو کے قریب افراد رہ سکیں گے-

ان کے بقول ان گھروں میں ایسا نظام نصب ہوگا کہ لوگوں کو باہری دنیا کی خوراک اور ہوا ضرورت نہیں رہے گی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Fancy living in a city under the sea? A designer who is passionate about the concept of living underwater has created his own dream community, and hopes that his big idea will one day become a reality. Phil Pauley says that he has dreamed about building an underwater city for the past 20 years, and has now released images of what the futuristic development might look like.