دنیا کی سب سے پرکشش اور تیز رفتار گاڑیاں

آج کے دور میں گاڑی ہر فرد کی ضرورت بن چکی ہے مگر یہ موجودہ وقت کا سب بڑا اور مہنگا شوق بھی ہے- قیمتی سے قیمتی گاڑی رکھنا سٹیٹس سبمن بن چکا ہے٬ دنیا کی کئی بڑی کمپنیاں ہر سال بےشمار گاڑیاں نئے اور منفرد ڈیزائنز کے ساتھ متعارف کرواتی ہیں جن کے انجن کی طاقت اور ان میں موجود مختلف سسٹمز کی جانب خصوصی توجہ دی جاتی ہے- گاڑیوں کے شائقین کی قیمتی گاڑی خریدتے ہوئے اولین ترجیح یہ ہوتی ہے کہ ان کی گاڑی سب سے تیز رفتار ہو- زیر نظر سطور میں دنیا کی تیز رفتار گاڑیوں کا تعارف دیا جارہا ہے- یہ تمام گاڑیاں آغاز کے صرف چند سیکنڈ میں ہی 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ جاتی ہیں- لیکن اس رفتار کو حاصل کرنے کے لیے تکنیکی صلاحیتیں استعمال کی گئی ہیں وہ ایک دوسرے سے مختلف ہیں-
 

Mercedes-Benz SLS AMG Black Series
یہ گاڑی رواں سال فروخت کے لیے پیش کی گئی- اس گاڑی میں 631 ہارس پاور کا V8 انجن نصب ہے- یہ گاڑی اپنے آغاز میں ہی صرف 3.5 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جاپہنچتی ہے-

image


Aston Martin One-77
اس کار کی قیمت ایک ملین پاؤنڈ ہے- اس گاڑی میں 760 ہارس پاور کا انجن V12 نصب ہے- لیکن زیادہ طاقت کے حامل انجن کے باوجود یہ گاڑی بھی 3.5 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

image


Porsche 911 GT2 RS
اس گاڑی کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے پچھلے دو پہیے اسے چلنے میں طاقت فراہم کرتے ہیں- اس گاڑی میں 620 ٹربو چارج ہارس پاور کا انجن نصب ہے- اور یہ گاڑی بھی 3.5 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

image


Audi R8 V10 plus
یہ ایک ایسی گاڑی ہے جس کے انجن کی طاقت تو کم ہے لیکن اس کی رفتار اس کے چاروں پہیے ایک ساتھ چل کر بڑھاتے ہیں یعنی یہ ایک 4 وہیل ڈرائیو کار ہے- اس گاڑی میں 550 ہارس پاور کا V10 انجن نصب ہے- اور یہ گاڑی بھی صرف 3.5 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جاپہنچتی ہے-

image


Ferrari 458 Italia
فراری کے نام سے کون واقف نہیں- یہ ایک سپر کار ہے اور اسے ایک بہترین کار کے طور پر مانا جاتا ہے- یہ کار بھی اپنے آغاز میں صرف 3.4 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

image


Chevrolet Corvette ZR1
اس کار کا انجن فراری سے زیادہ طاقت کا حامل ہے لیکن اس کے باوجود یہ گاڑی بھی 3.4 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس گاڑی میں 647 ہارس پاور کا انجن نصب ہے-

image


Lamborghini Gallardo LP570-4 Superlggera
یہ ایک ایسی کار ہے جو ہر مرحلے پر فراری کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اور اس کے 4 پہیوں اسے دوڑنے کے لیے طاقت فراہم کرتے ہیں- اس گاڑی میں 570 ہارس پاور کا انجن نصب ہے جبکہ اس کے دوڑنے کی صلاحیت بھی 3.4 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک ہے-

image


Dodge SRT Viper
یہ دوسری گاڑیوں کی نسبت کم وقت میں زیادہ تیز رفتاری سے دوڑ سکتی ہے- اس گاڑی میں 649 ہارس پاور کا V10 انجن نصب ہے- اس گاڑی کی تیز رفتاری کا اندازہ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ یہ صرف 3.3 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

image


Porsche 911 Turbo S
پورشے کی اس ٹربو کار کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ایک 4 وہیل ڈرائیو کار ہے- اور اسی وجہ سے یہ کار بھی صرف 3.3 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس کار میں 530 ہارس پاور کا انجن نصب ہے-

image

Pagani Huayra
اسے ایک سب سے غیر معمولی کار قرار دیا جاسکتا ہے- اس گاڑی میں 720 ہارس پاور کا twin-turbo V12 انجن نصب ہے- اور اسی طاقتور انجن کی وجہ سے یہ گاڑی صرف 3.2 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

image

   

YOU MAY ALSO LIKE:

EVERYONE wants to know what the fastest car in the world is and here is a list of the cream of the crop. It gives you a thorough guide as to the main contenders, talks you through the rest of the world’s fastest automobiles, and reveals the two main future potential holders of the most prestigious title in cars.