دنیا کی سب سے خوبصورت اور منفرد لائبریریاں

پاکستان میں تو کتاب دوستی لگتا ہے کہ دم توڑنے والی ہے مگر دنیا کے دیگر ممالک میں جدید ٹیکنالوجی کے اس عہد میں بھی کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔ اس کا ثبوت وہاں قائم کی جانے والی عظیم الشان لائبریریاں ہیں، جہاں آج بھی لوگوں کا ہجوم دیکھنے میں آتا ہے۔ ایسی ہی دنیا کی دس خوبصورت ترین لائبریریوں کے بارے ڈان نیوز نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جو کہ ہماری ویب کے قارئین کے لیے بھی پیشِ خدمت ہے-
 

image
پہلے نمبر پر پرتگال کی بیبلیٹیکا جوینینا ہے جس کی کشادگی اور خوبصورت نقاشی تو مسحور کرتی ہے مگر وہاں قدیم ترین کتابیں علم دوستوں کی پیاس بھی بجھاتی ہیں۔
 
image
دوسرے نمبر پر چین کی لیوآن لائبریری ہے جس کی باہری عمارت بھی انتہائی منفرد ہے۔
 
image
اسکاٹ لینڈ کی گلاسکو اسکول آف آرٹ لائبریری تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
 
image
پرتگال کی ہی مافرا پیلس دنیا کی چوتھی خوبصورت ترین لائبریری قرار پائی ہے۔
 
image
پیرس کی ببلیوتھیک سینٹے جینیویو اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
 
image
جنوبی کوریا کے ایک بدھ مندر تریپیٹاکا کوریانا نامی لائبریری اپنی انفرادیت اور خوبصورتی کی بناء پر چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
 
image
ساتواں نمبر آسٹریا کی ایڈمونٹ ایبے لائبریری کے نام رہا ہے۔
 
image
جاپانی شہر اوساکا کا شیبا ریوٹارو میوزیم دنیا کی آٹھویں خوبصورت ترین لائبریری قرار پائی ہے۔
 
image
جرمنی کی ویبلینگن ایبے لائبریری نویں نمبر پر آئی۔
 
image
آکسفورڈ کی کوڈرنگٹن لائبریری دسویں نمبر پر موجود ہے۔
 


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

These stunning photographs illustrate the world's greatest libraries built long before Kindles and iPads existed. The incredible images document spectacular literary institutions from around the globe, dating from modern times right back to the 15th century.