پشاور: خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختون خوا کے صدر مقام پشاور کے سرکاری اسپتال میں مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے- والدین پانچ بچوں کی ایک ساتھ پیدائش پر قدرت کے شکر گزار اور خوشی سے مسرور ہیں-

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق خیبر ٹیچنگ اسپتال میں مالاکنڈ درگئی کی رہائشی صابرہ کے ہاں پانچ بچوں کی ولادت ہوئی تو والدین کی خوشی کی انتہا نہ رہی- نومولود بچوں کے والد 3 لڑکیوں اور 2 لڑکوں کی پیدائش کو قدرت کا حسین تحفہ قرار دے کر انتہائی خوش ہیں-
 

image


ڈاکٹروں کے مطابق پیدا ہونے والے پانچوں بچے صحت مند ہیں جبکہ بچوں کی ماں بھی تندرست ہے-

اسپتال کا عملہ اور ڈاکٹرز بچوں اور ان کی ماں کی بھرپور دیکھ بھال کر رہے ہیں- ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش کے باعث اسپتال میں جیسے بہار آئی ہو-

بچوں کو ایک نظر دیکھنے کے لیے رشتہ داروں سمیت اسپتال عملہ اور عام لوگ بھی متعلقہ وارڈ پہنچ کر نومولود بچوں کے والد اور والدہ کو مبارک باد دے رہے ہیں-
 

image

مقامی میڈیا کے مطابق صابرہ کی 2003 میں شادی ہوئی تھی اور اس کے پہلے سے 2 بچے ہیں-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

A Pakistani tribeswoman has given birth to kids quintuplets on Wednesday in Malakand district located in the Pakistan’s province of Khyber Pakhtunkhwa (KPK) province. Peshawar’s Khyber Teaching Hospital sources said that the newborn children include three girls and two boys.