سال 2013 کی منفرد اور شاندار عمارات

دنیا بھر میں آپ کو تمام سائز اور تمام اشکال کی عمارات دکھائی دیں گی- لیکن بہت کم عمارات ایسی ہیں جن کو دیکھتے ہی نظر ان پر ٹھہر جاتی ہے- یہ عمارات اور تعمیرات اپنے دلچسپ اور منفرد اسٹرکچر کے باعث دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں- سنگاپور میں 2013 کے فنِ تعمیرات کا عالمی میلہ منعقد ہوا جس میں چند ایسی ہی عمارات کے کل 29 زمروں میں ایوارڈز کے لیے مقابلے ہوئے جن میں مکمل عمارتیں، لینڈ سکیپ اور مستقبل کے منصوبے بھی شامل تھے۔
 

image
نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ کی ایک آرٹ گیلری کو سنگاپور میں منعقدہ 2013 کے فنِ تعمیرات کے عالمی میلے میں سال کی بہترین عمارت قرار دیا گیا ہے۔
 
image
جنوبی لاس اینجلس میں کوننگ ایزینبرگ آرکیٹکچر کی طرف سے ڈیزائن کی گئی اٹھائیسویں سٹریٹ اپارٹمنٹس کو مکانات کے زمرے میں پہلی پوزیشن ملی-
 
image
ناروے کے شہر فورنبو میں تعمیر کردہ سٹیٹ آئل کے مقامی اور بین الاقوامی دفاتر کو دفاتر کے زمرے میں ایوارڈ ملا۔ اگرچہ سٹیٹ آئل کے دفاتر کی عمارت غیر روایتی ہے لیکن یہ نئی عمارت سکینڈے نیویا کی جمہوری اقدار اور سماجی انصاف کے اصولوں کی نمائندگی کرتی ہے۔
 
image
لندن کے ویلکینسن آئر آرکیٹیکٹس کی ڈیزائن کردہ ایکسٹر یونیورسٹی کے فورم پراجیکٹ نے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے زمرے میں ایوارڈ جیت لیا۔ اس عمارت کی لینڈ سکیپنگ اور رنگوں کا امتزاج بہت خوبصورت تھا۔
 
image
 قدرتی اشکال سے متاثر ہو کر تعمیر کیے گئے ڈنمارک کے نئے قومی ایکویریئم بلیو پلینٹ کو نمائش کے زمرے میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تھری، ایکس این کی بنائی گئی یہ عمارت کاسٹروپ بندرگاہ کے شمال میں اونچائی پر بنی ہے جس کے سامنے سمندر ہے۔
 
image
مذہب کے زمرے میں ایوارڈ ترکی کی سان کیکلار مسجد کو دیا گیا۔ اس مسجد کو ایمرے آرولاٹ آرکیٹکٹس نے ڈیزائن کیا۔
 
image
 میکانو انٹرنیشنل نے نیدرلینڈ کے فونٹی سپورٹس کالج کو سماجی کھیلوں کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔اس تعمیر کو سکولوں کے زمرے میں پہلا ایوارڈ دیا گیا۔
 
image
سویڈن کے مالما شہر میں امپوریا شاپنگ مال نے شاپنگ کے زمرے میں پہلا ایوارڈ جیتا۔ اس عمارت کو وینگارد آرکیٹیکناٹور نے ڈیزائن کیا۔
 
image
سنگاپور میں واقع ناملے ہاؤس کو بنگلوں کے زمرے میں پہلا انعام ملا۔ اس عمارت کو چانگ آرکیٹکٹس نے ڈیزائن کیا۔
 
image
 ڈچ ہوٹل گروپ سٹیزن ایم کے ساؤتھ وارک لندن میں قائم ہوٹل کو ہوٹل اور آرام گاہ کے زمرے میں پہلا ایوارڈ ملا۔
 


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

The first two days of the World Architecture Festival 2013 have been intense. Keynotes by Charles Jencks and Dietmer Eberle and several other lectures filled the auditorium and festival hall stage, while hundreds of architects watched the live “crits,” during which firms presented their projects in front of the festival jury and an audience.