پاکستان بھی کسی سے کم نہیں٬ خوبصورت تصاویر

چار خوبصورت موسموں کا دیس پاکستان قدرت کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے- پاکستان چار خوبصورت موسموں کے ساتھ ساتھ بہت سے حسین اور دلکش مقامات کا بھی مالک ہے- ان مقامات کی خوبصورتی دیکھتے ہی انسان کا اپنے دل پر قابو نہیں رہتا اور اس کی سب سے پہلی خواہش یہی ہوتی ہے کہ کسی طرح بھی وہ ان علاقوں تک رسائی حاصل کر لے اور ان قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوسکے- ہم یہاں پاکستان کے چند پرکشش مقامات کی ایسی تصاویر پیش کر رہے ہیں جن چھپا قدرت کا حسن اپنی کہانی خود بیاں کر رہا ہے-
 

image
پاکستان میں واقع دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی K2 کا ایک حسین منظر-
 
image
پاکستان کا مشہور تاریخی قلعہ دراوڑ جو چولستان میں واقع ہے-
 
image
خیبر پختونخوا کا ایک ضلع کوہستان خشک و بنجر پہاڑیوں کى وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔
 
image
یہ خوبصورت منظر گوجال کا ہے جو کہ گلگت کے شمال میں واقع ہے-
 
image
وادی ہنزہ میں واقع عطا باد جھیل٬ یہ جھیل پہاڑ کے ایک حصے کے سرکنے یعنی لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں 2010ء میں وجود میں آئی-
 
image
پاکستان کے سب سے مشہور جھیل سیف الملوک کا ایک پرکشش منظر-
 
image
پاکستان کا ایک دلکش اور حسین سیاحتی مقام شندور جو کہ گلگت میں واقع ہے-
 
image
بلتستان میں واقع Katchura جھیل جس کے پانی میں ارد گرد موجود پہاڑوں کا عکس نمایاں ہے-
 
image
خوبصورت مقامات کی سیر کا شوق ہو تو کہیں جانے کی ضرورت ہی نہیں سب کچھ تو پاکستان میں موجود ہے- یہ خوبصورت جھیل Khalti ضلع غذر میں واقع ہے-
 
image
پاکستان کے اس ہرے بھرے مقام کو وادی Shounter کہا جاتا ہے اور یہ آزاد کشمیر میں واقع ہے-
 


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Islamic Republic of Pakistan is a country in South Asia with the population of over 180 Million People which is second largest Muslim population country in the world after Indonesia. We will showcase some of the most beautiful pictures of Pakistan, though these are only a small number of places, valleys, mountains, lakes, parks, fort, mosques in Pakistan and we cann’t cover the complete list of beautiful Pakistan Pictures.