مائیکرو ویو اوَن سے کچن کے آلات کو بجلی کی فراہمی

اگر آپ اپنے باورچی خانے میں رکھے بجلی کے ضروری آلات کی بیٹریاں تبدیل کر کے تنگ آچکے ہیں تو اس کا ایک زبردست حل جاپانی ماہرین نے تلاش کرلیا ہے۔ مائیکرو ویو اوَن سے خارج ہونے والی تھوڑی بہت توانائی سے ان آلات کو باآسانی چلایا جاسکتا ہے جو بہت کم بجلی استعمال کرتے ہیں مثلاً اوَن تھرمامیٹر، کوکنگ ٹائمر اور وزن کرنے والے ڈجیٹل ترازو-
 

image


ڈان نیوز کی رشائع کردہ رپورٹ کے مطابق یوشی ہیرو کاواہارہ ، یونیورسٹی آف ٹوکیو میں الیکٹرانک انجینیئر ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں ‘ خلا سے سورج کی توانائی’ حاصل کرنے جیسے منصوبوں سے بہت متاثر ہوں جن کے ذریعے زمین کے گرد مدار میں گردش کرتے ہوئے خاص قسم کے خلائی سٹیشن سے سورج کی توانائی کو توانائی کی ایک شعاع کی صورت میں زمین پر مائیکرو ویو کی شکل میں بھیجا جاتا ہے جسے بعد میں بجلی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

مائیکرو ویو اوَن میں ایک آلہ ہوتا ہے جسے میگنوٹرون کہتے ہیں جو 12.5 سینٹی میٹر طولِ موج ( ویو لینتھ) اور 2.4 گیگا ہرٹز فری کوئنسی کی الیکٹرومیگنیٹ موجیں پیدا کرتا ہے۔ یہ توانائی کھانا گرم کرنے اور پانی کے مالیکیولز میں ہلچل پیدا کرنے کیلئے کافی ہوتی ہے۔

تاہم اس توانائی کا کچھ حصہ اوَن کے دروازوں اور دھاتی ونڈو سے خارج ہوتا رہتا ہے ۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن کے بعد توانائی لیک ہونے کی یہ شرح کسی طرح بھی پانچ ملی واٹ فی مربع ( سکوائر) سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔
 

image

اس کیلئے کاواہارہ نے مختلف اوَن سے خارج ہونے والی توانائی کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ کس سے توانائی لے کر زیادہ بہتر انداز میں کام لیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے دیکھا کہ بعض مائیکرو ویو اوَن سے 0.5 ملی واٹ فی مربع سینٹی میٹر کی توانائی مل رہی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے امریکی کوارٹر سکے جتنا ایک آلہ بنایا جس پر ایک سینٹی میٹر طویل مائیکرو ویو اینٹینا لگا جو ایک سرکٹ چارج کرنے کیلئے توانائی خارج کرتا ہے۔ ‘ دو منٹ تک مائیکرو اون چلانے سے اتنی بجلی مل جاتی ہے کہ باورچی خانے کے چھوٹے برقی آلات کو چند منٹوں کیلئے چلایا جاسکتا ہے،’ کاواہارہ نے کہا۔

وہ کہتے ہیں کہ بجلی بنانے والا آلہ اتنا چھوٹا ہے کہ وہ کچن کے اکثر آلات سے جڑ جاتا ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن میں توانائی کے ماہر مائیکل روڈریگز کہتے ہیں کہ مائیکرو ویو سے توانائی حاصل کرنے کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ اس سے گھر اور کچن میں سمارٹ سینسر کو بجلی فراہم کی جاسکے گی اور بجلی بنانے کیلئے کاربن فٹ پرنٹس کو بھی کم کیا جاسکے گا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

If you are fed up with replacing the batteries in your kitchen gadgets why not use the energy that leaks from your microwave oven to power them instead? Engineers in Japan have managed to scavenge enough energy to run low-power devices such as oven thermometers, cooking timers and digital scales this way.