کاہل اور کام چوروں کے لیے بہترین ملازمت

اگر آپ ایک کاہل اور کام چوری کے شوقین فرد ہیں تو جی خوشخبری یہ ہے کہ آپ کے لیے ایک مثالی ملازمت سامنے آگئی ہے جس میں کام نہیں صرف آرام کرنا ہے- اس مثالی ملازمت میں آپ کا آرام ہی آپ کا کام ہوگا-

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا ایسے افراد کی تلاش میں ہے جو کوئی کام کرنے کے بجائے صرف لیٹے رہیں وہ بھی 1 یا 2 دن نہیں بلکہ 70 روز تک-
 

image


مزے کی بات یہ ہے کا اس آرام کا معاوضہ بھی شاندار ہے یعنی 5 ہزار ڈالر ماہانہ جس کے دوران آپ ٹی وی پروگرامز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور انٹرنیٹ پر سرچنگ وغیرہ بھی کرسکتے ہیں-

اس انوکھی ملازمت کے ذریعے ناسا انسانی جسم پر مائیکرو کشش ثقل کے اثرات پر تحقیق کرنے کی خواہشمند ہے-

تو اگر آپ بھی اس انوکھی ملازمت کے شوقین ہیں تو اس کے لیے ہیوسٹن کے جونسن اسپیس سینٹر میں اپلائی کے لیے تیار ہوجائیں جس کے دوران آپ کو 16 گھنٹے روشنی اور 8 گھنٹے تاریکی میں رکھا جائے گا-
 

image

ٹی وی٬ کتابیں٬ انٹرنیٹ٬ گیمز٬ ملاقاتیوں سے ملنے کی اجازت اور خوراک وغیرہ کے ساتھ ساتھ لیٹے لیٹے نہانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Are you someone who will happily spend days sprawled on your sofa watching TV? Or could you sit in the same spot for hours with only a computer game for company? If you answered yes to any of the above questions, then the future of human space travel could rest with you. Nasa is recruiting volunteers to lie a bed for 70 days to research the effects of microgravity on the human body.