بھنڈی، آسانی سے اُگائی جانے والی سبزی کتنے فائدے پہنچا سکتی ہے؟

بھنڈی کا نباتاتی نام ایبل موشیوس ہے جبکہ انگریزی میں اسے اوکرا (okra) کہتے ہیں۔ بھنڈی ایک پودے کا پھل ہے جسے بطور سبزی استعمال کیا جاتا ہے۔ بھنڈی کا رنگ عموماً سبز ہوتا ہے، اسے ایشیاء اور افریقہ (Asia And Africa) کے بیشتر علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔

یہ ہندوستان اور پاکستان (Pakistan) کی عوام کی مرغوب غذا ہے۔ بھنڈیاں آرام سے گملوں یا صحن میں بھی اگائی جا سکتی ہیں۔ اگر پہلی مئی کو بیج ڈال دئیے جائیں تو آپ 60 دن میں بھنڈیاں حاصل کرنا شروع کر سکتے ہیں۔
 

image


ہری بھری بھنڈی میں بے شمار فوائد پوشیدہ ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بھنڈی کھانے سے ذہنی خلفشار اور جسمانی کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے۔

بھنڈی کھانے سے السر (Alsar) اور جوڑوں کے درد میں آرام آتا ہے۔ اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے انفیکشن (infection) اور گلے کی خرابی بھی بھنڈی کھانے سے دور ہو جاتی ہے۔ بھنڈی وہ واحد سبزی ہے جو اپنے اندر وٹامن سی کی بڑی مقدار رکھتی ہے۔ بھنڈی کا ذیادہ استعمال کرنے سے کولیسٹرول پر قابو بھی پایا جاسکتا ہے۔

ایک تحقیق یہ بھی کہتی ہے کہ بھنڈی کھانے سے ذہنی دباؤ کا خاتمہ ہوتا ہے۔ بھنڈی سارا سال دستیاب ہونے والی سبزی ہے۔ بھنڈی کے بیج کافی کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔ بھنڈی میں ریشے کی بڑی شرح پائی جاتی ہے جو خون کی شکر کو قابو میں رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
 

image

بھنڈیاں بغیر نشاستے کی سبزی میں شامل کی جاتی ہیں٬ یعنی کہ ان میں کاربو ہائڈریٹس کی مقدار زیادہ نہیں جیسے کہ آلو وغیرہ میں، اور ان کو کھانے سے خون میں شوگر کی مقدار میں اضافہ نہیں ہوتا اس لئیے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئیے مفید ہیں۔

100 گرام بھنڈیوں میں صرف 7 گرام کاربو ہائڈریٹ اور تقریبا” 30 کیلوریاں ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھنڈیوں میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ نہ صرف کولیسٹرول اور شوگر کو کم کرتی ہے بلکہ آنتوں کے کینسر کے خطرے کو بھی گھٹاتی ہے۔

بھنڈیوں کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے لوگ نہ صرف اس میں موجود نمکیات اور وٹامن سے فائدہ حاسل کرسکتے ہیں بلکہ اس سے وزن گھٹانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ بھنڈیوں میں موجود فائبر سے قبض کی شکایت میں کمی ہوتی ہے۔

بھنڈیوں میں وٹامن اے پایا جاتا ہے۔ وٹامن اے سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے، اور جلد کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ بھنڈیوں میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے منہ کے کینسر میں کمی واقع ہوتی ہے۔ بھنڈیاں کھانا حاملہ خواتین کے لئیے نہایت فائدہ مند ہے کیونکہ ان میں فولیٹ پایا جاتا ہے۔ فولیٹ کی کمی سے حاملہ خواتین کے ہونے والے بچوں میں شدید جسمانی خرابیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔
 

image

بھنڈیوں میں موجود وٹامن سی کی وجہ سے مریضوں میں انفیکشن کے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ ریسرچ میں دیکھا گیا ہے کہ بھنڈیاں کھانے سے ٹھنڈ اور زکام سے بچت ہوتی ہے۔ بھنڈیوں میں کئی دوسرے اور وٹامن ہونے کے علاوہ کئی نمکیات بھی پائے جاتے ہیں جن میں فولاد، کیلشیم اور میگنیشیم شامل ہیں۔

آپ جانتے ہوں گے کہ فولاد سے خون کے سرخ جسیمے بنتے ہیں اور کیلشیم سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
 
Disclaimer: Please consult your health physician regarding any treatment of health issues. Information here is provided only for general health education.

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Okra, also known as "lady finger" is one of the highly nutritious vegetables, usually eaten while the pod is green, tender, and immature. Botanically, this perennial flowering plant belongs to the Malvaceae (mallows) family and named scientifically as Abelmoschus esculentus.