360 ڈگری کی تصاویر لینے والا پہلا کیمرہ

دنیا کا پہلا ایسا کیمرہ تیار ہوگیا ہے جو 360 ڈگری کی تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے- یعنی اب آپ کو کسی گول چیز تصویر لینے کے لیے زیادہ زحمت نہیں کرنی پڑے گی بس جاپانی کمپنی کے تیار کردہ کیمرے کو اٹھائی اور ایک کلک پر اپنی پسند کا منظر محفوظ کرلیں-
 

image


دی نیوز ٹرائب کے مطابق ریکوچ نامی کمپنی نے یہ الٹرا سلم ٹوئین لینس آپٹیکل سسٹم والا کیمرہ تیار کیا ہے جو پورے منظر کو 360 ڈگری کے زاویے پر خودکار طور پر لے کر تصویر کھینچنے میں مدد کرتا ہے-

یہ کمیرہ برلن میں آئی ایف اے الیکٹرونکس کانفرنس کے دوران متعارف کروایا گیا٬ جس کا وزن 95 گرام ہے اور یہ باآسانی ہاتھ کی ہتھیلی میں چھپ جاتا ہے-
 

image

اس ڈیوائس کو اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ سے وائرلیس منسلک کیا جاسکتا ہے- اور اس کی قیمت 329 پاؤنڈز رکھی گئے ہے اور یہ اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

As you take in a beautiful sunset, look over breathtaking landscapes or want to capture the intensity of a crowd at a gig it can be a hassle having to spend time rotating your phone - and yourself - painfully slowly in a circle to capture panoramic views, but all that is about to change. The Theta camera from Japanese firm Ricoh is the world's first handheld camera that takes fully spherical photos with just one shot.