دنیا کے امیر ترین شہر

اچھی جگہ اور اچھے شہر میں رہنا ہر انسان کا خواب ہوتا ہے اور اسی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بہترین روزگار کے سلسلے میں ان شہروں کا رخ کرتی ہے- اور ان شہروں کی یہی معاشی ترقی انہیں دنیا کے امیر ترین شہروں کی فہرست میں لاکھڑا کرتی ہے- آج ہم آپ کو دنیا کے امیر ترین شہروں کے بارے میں بتائیں گے- ان امیر ترین شہروں کی درجہ بندی وہاں کے جی ڈی پی ( معیشت کی ترقی) کی بنیاد پر کی گئی ہے-
 

Shanghai, China
دنیا کے امیر ترین شہروں کی اس فہرست میں چین کا شہر شنگھائی 10ویں نمبر پر ہے- اس شہر کا جی ڈی پی 516.5 بلین ڈالر ہے جبکہ 6,340 اسکوائر کلومیٹر پر پھیلے اس شہر کی آبادی 2 کروڑ 30 لاکھ 19 ہزار 148 ( 23,019,148 ) افراد پر مشتمل ہے-

image


Moscow, Russia
فہرست میں 9ویں نمبر پر روس کے شہر ماسکو کو رکھا گیا ہے- یہ شنگھائی سے کافی چھوٹا ہے یعنی اس کا رقبہ 2,510 اسکوائر کلومیٹر ہے- اس شہر کا جی ڈی پی 520.1 بلین ڈالر ہے اور اس شہر کی آبادی 1 کروڑ 15 لاکھ 3 ہزار 501 ( 11,503,501 ) افراد پر مشتمل ہے-

image


Chicago, USA
8واں نمبر امریکہ کے شہر شکاگو کو دیا گیا ہے- 606.1 اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے اس شہر کا جی ڈی پی 524.6 بلین ڈالر ہے- اس شہر کی کُل آبادی 27 لاکھ 7 ہزار 120 ( 2,707,120 ) نفوس پر مشتمل ہے-

image


Osaka, Japan
جاپان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کیا جاتا ہے- امیر ترین شہروں کی اس فہرست میں 7ویں نمبر پر جاپانی شہر اوساکا کو رکھا گیا ہے جس کا جی ڈی پی 654.8 بلین ڈالر ہے- اس شہر کا کُل رقبہ 552.26 اسکوائر کلومیٹر ہے جبکہ اس کی کُل آبادی 15 لاکھ 45 ہزار 410 ( 1,545,410 ) افراد پر مشتمل ہے-

image


Paris, France
چھٹے نمبر پر فرانس کے دارالحکومت پیرس کو رکھا گیا ہے- اس شہر کا جی ڈی پی 669.2 بلین ڈالر ہے اور اس کا رقبہ 105.4 اسکوائر کلومیٹر ہے- اس شہر کی کُل آبادی 1 کروڑ 4 لاکھ 13 ہزار 386 ( 10,413,386 ) افراد پر مشتمل ہے-

image


London, England
5 ویں نمبر پر برطانیہ کے شہر لندن کو رکھا گیا ہے- اس شہر کا جی ڈی پی 731.2 بلین ڈالر ہے جبکہ یہ شہر 1570 اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اس کی کُل آبادی 81 لاکھ 73 ہزار 194 ( 8,173,194 ) نفوس پر مشتمل ہے-

image


Seoul, South Korea
جنوبی کوریا کے شہر سیول کا شمار بھی دنیا کے امیر ترین شہروں میں ہوتا ہے اور اس کو فہرست میں چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے- اس شہر کا جی ڈی پی 779.3 بلین ڈالر ہے اور یہ 605.21 اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- ایک اندازے کے مطابق اس شہر کی آبادی تقریباً 10 ملین افراد پر مشتمل ہے-

image


Los Angeles, USA
امریکی شہر لاس اینجلس کو اس فہرست میں تیسرا نمبر حاصل ہے اور اس شہر کا جی ڈی پی 789.7 بلین ڈالر ہے- یہ شہر 1302 اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جبکہ اس کی کُل آبادی 37 لاکھ 92 ہزار 621 ( 3,792,621 ) افراد پر مشتمل ہے-

image


New York, USA
دس شہروں کی اس فہرست میں 3 نمایاں نمبر حاصل کرنے والا ملک امریکہ ہے جس کے 3 شہر اس فہرست میں شامل ہیں- دوسرا نمبر حاصل کرنے والا امریکی شہر نیویارک ہے- اس شہر کا جی ڈی پی 1,210 بلین ڈالر ہے اور اس کا کُل رقبہ 1,213 اسکوائر کلومیٹر ہے- اس شہر کی آبادی 82 لاکھ 44 ہزار 910 ( 8,244,910 ) افراد پر مشتمل ہے-

image

Tokyo, Japan
لیکن پہلے نمبر کے معاملے میں یہاں جاپان نے امریکہ کو مات دے دی- سب سے امیر ترین شہر ہونے کا اعزاز جاپانی شہر ٹوکیو کو حاصل ہوا- دنیا کے اس امیر ترین شہر کا جی ڈی پی 1,520 بلین ڈالر ہے- اس شہر کا کُل رقبہ 2,187.6 اسکوائر کلومیٹر ہے جبکہ اس کی آبادی 1 کروڑ 31 لاکھ 85 ہزار 502 ( 13,185,502 ) افراد پر مشتمل ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The Gross Domestic Product (GDP) or the market value of all goods and services remains the standard by which wealth is measured. As of today, these are the top 10 richest cities in the world based on their 2013 GDP.