سام سنگ نے سمارٹ واچ متعارف کروا دی

جنوبی کوریائی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے ایک ایسی گھڑی متعارف کروائی ہے جو فون کال کرنے کے ساتھ ساتھ ایپس بھی چلا سکتی ہے۔

اس گھڑی کا نام گیلیکسی گیئر رکھا گیا ہے، اور سام سنگ نے اسے ’فیشن آئیکان‘ قرار دیا ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس گھڑی کو سام سنگ کی دوسری گیلیکسی مصنوعات کے ساتھ منسلک کرنے سے اس کی کشش میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
 

image


سام سنگ نے اس سے قبل کہا تھا اس کے موبائل فونوں کی مانگ میں کمی واقع ہو رہی ہے، اس لیے سرمایہ کار یہ دیکھنے کے لیے مشتاق ہیں کہ کمپنی ایک اور کامیاب پراڈکٹ متعارف کروانے میں کامیاب ہو سکتی ہے یا نہیں۔

یہ گھڑی 25 ستمبر سے بازار میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گی۔

ٹیکنالوجی تجزیہ کار کرس گرین نے کہا: ’گیلیکسی سمارٹ واچ کے متعارف کروائے جانے سے انڈسٹری کو حیرت نہیں ہوئی، کیوں کہ توقع یہی تھی کہ سام سنگ اس سلسلے میں اپیل وغیرہ سے سبقت لے جائے گی۔‘

تاہم انھوں نے کہا: ’صارفین کو تھوڑی سی مایوسی ہوئی ہے کہ ان کی توقعات کے برعکس یہ سمارٹ واچ خودمختار آلہ ہونے کی بجائے سام سنگ اینڈروئڈ فون یا ٹیبلٹ کے ساتھ نتھی کر دی گئی ہے۔‘

اس کے مقابلے پر جاپانی کمپنی سونی کی سمارٹ واچ 2 کسی بھی ایسی ڈیوائس کے ساتھ نتھی کی جا سکتی ہے جس پر اینڈروئڈ 4.0 یا اس سے برتر کوئی سسٹم چل رہا ہو۔

سام سنگ نے اس گھڑی کی قیمت 300 ڈالر رکھی ہے۔
 

image

گیلیکسی گیئر کی ایل ای ڈی سکرین 1.6 انچ ہے اور اس میں 1.9 میگاپکسل کا کیمرا نصب ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایک سپیکر اور مائیکروفون شامل ہیں، جب کہ اس کی میموری چار گیگا بائٹ ہے۔

سام سنگ نے کہا ہے کہ اس گھڑی کی مدد سے جیب یا بیگ سے فون نکالے بغیر فون کال سنی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ اس گھڑی میں 70 کے قریب ایپس بھی شامل کی گئی ہیں جن میں نوٹ لکھنے کی ایپ ایورنوٹ، ای بے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پاتھ، اور صحت کی ایپس شامل ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Samsung last night announced its long-awaited Galaxy Gear smartwatch following months of rumour and speculation. During the unveiling in Berlin, the Korean firm's CEO JK Shin exclaimed that he believed the chunky watch could become a 'fashion statement' and would revolutionise how people interact with their phones.