سعودی عرب میں 28 ویں روزے کو ’چاند کی تلاش‘

اکثر آپ نے 29 ویں روزے کو تو ہلال کمیٹیوں کے ہونے والے اجلاس کے بارے میں سنا ہوگا لیکن کیا کبھی یہ سنا ہے کہ اسی اجلاس کا انعقاد 28 ویں روزے کو ہی کر دیا گیا ہو؟- کچھ ایسا ہی ہوا سعودی عرب میں جہاں منگل کو 28واں روزہ ہونے کے باوجود عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔

تاہم، ملک کے زیادہ تر علاقوں میں چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق، اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ ہلال کمیٹیوں کا اجلاس بدھ کو دوبارہ ہوگا، جس میں نئے سرے سے چاند نظرآنے یا نہ آنے کا فیصلہ ہوگا۔
 

image


اٹھائیسویں روزے کو ہلال کمیٹیوں کا اجلاس دلچسپی سے خالی نہیں۔ جدہ میں مقیم مقامی سینئر صحافی شاہد نعیم نے وائس آف امریکہ کے نمائندے کو بتایا کہ گذشتہ دو دن سے سعودی افق پر چاند کا حجم کافی کم ہوتا محسوس ہو رہا تھا جس کے بعد اس بات کے امکانات ظاہر کئے جارہے تھے کہ عید کا چاند 28ویں روزے کو نظر آسکتا ہے۔ لیکن، ایسا نہیں ہوا۔

شاہد نعیم کے مطابق، اگر منگل کو چاند نظر آجاتا تو ملک بھر میں ایک روزے کی قضا یقینی تھی۔ اب سے تقریباً 30 سال پہلے بھی ایسا ہوچکا ہے جب 29ویں روزے کو سحری کے وقت عید کا اعلان کیا گیا تھا اور شہریوں نے ایک روزہ قضا کیا تھا۔
 

image

اسلامی کلینڈر کے مطابق ایک ماہ زیادہ سے زیادہ 30اور کم سے کم 29دن پر مشتمل ہوتا ہے۔ اگر نئے مہینے کا چاند 29ویں دن نظر آئے تو مہینہ بھی 29ہی دن کا شمار ہوتا ہے بصورت دیگر مہینہ 30دن کا ہوتا ہے۔ 28ویں روزے کو چاند نظر آنے کا مطلب یہ ہوتا کہ گذشتہ مہینے یعنی رمضان کا چاند دیکھنے میں کوئی مغالطہ ہوا تھا، جس کے سبب ایک روزہ قضا کرنا پڑتا۔

سعودی علما نے اعلان کیا تھا کہ رمضان کا چاند دیکھنے میں غیر ارادی طور پر اگر کوئی غلطی سامنے آتی ہے تو ایسی صورت میں عوام عید کے بعد ایک روزہ رکھ کر تعداد پوری کر سکتی ہے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

The Shawwal crescent, which marks the end of Ramadan, was not sighted on Tuesday, Saudi Arabia’s Supreme Court announced, adding that it will hold another meeting on Wednesday. The court met to hear people who might see the birth of the Shawal moon. A sighting of the moon would have meani that Ramadan lasted 28 days, which is rare. Lunar months are either 29 or 30 days based on the birth of the moon on the sunset of the last day of the month.