حشرات کی چند نئی اقسام

حشرات یا کیڑے مکوڑے زمین پر پائے جانے والے غیر فقاری جانوروں کا سب سے بڑا گروہ ہیں، جن کی لاکھوں اقسام اب تک دریافت کی جاچکی ہیں۔ عموماً ان کی چھ یا چھ سے زائد ٹانگیں ہوتی ہیں۔ ان میں سے کچھ رینگنے والے کیڑے ہوتے ہیں جبکہ کچھ اْڑنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ایسی ہی چند نئی کاقسام مختلف جگہوں پر دریافت ہوئیں ۔
 

image
اس تصویر میں سسٹو میسٹاکوائڈز ایسوٹافیج نظر آرہا ہے جو پتنگے یا پروانے کی نسل کا ایک کیڑا ہے۔
 
image
ورجینیا کے ٹیکنالوجی ماہرین نے ایک مچھر کی آنکھوں کا رنگ تبدیل کرنے کے حوالے سے جینز میں تبدیلی کی تیکنیک کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ مچھروں کی جانب سے پھیلائے جانے والے امراض جیسے ڈینگی وغیرہ پر قابو پانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مچھروں میں آنکھوں کی یہ تبدیلی ٹالین ٹیکنالوجی کی مدد سے آئی۔
 
image
اس تصویر میں نر ہولو ٹائپ کو دکھایا گیا ہے جو اینالوائڈز بنزئیدی نامی حشرات کی ایک نئی نسل ہے۔
 
image
اس تصویر میں اینالوائڈز ایزولائے نامی حشرات کی ایک نئی نسل کے نر و مادہ کو دکھایا گیا ہے۔
 
image
افریقہ کے برساتی جنگلات میں گوشت کے شکار کے دوران متعدد اقسام کے جانوروں کی تعداد میں بہت کمی کردی ہے، تاہم اس شکار کے دیگر منفی اثرات بھی مرتب ہورہے ہیں۔ ایک تو جانوروں کی تعداد کم ہونے سے ان حشرات سے پھیلنے والے بیجوں کی تعداد کم ہوئی ہے، جس سے پھلوں کے درخت کم ہوگئے ہیں اور برساتی جنگلات تبدیل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ سب سوئیڈن کی لونڈ یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
 
image
رات کو اچھی نیند دماغ کو گزشتہ روز مختلف ٹاسک میں حاصل کی گئی معلومات کی یاداشت بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے یہ بات جانوروں پر کی جانے والی ایک تحقیق میں جانی۔
 
image
مغربی چھپکلی جس پر خون چوسنے والے حشرات موجود ہیں جو امراض پھیلانے والے بیکٹیریا پھیلانے کا سبب نہیں بنتی، یہ چیز ان کی رہنے کی جگہ میں کسی بیماری کی تحقیق کیلئے انتہائی اہم ہے۔
 
image
اس تصویر میں اسکوائلز ارادینسز کو دکھایا گیا ہے۔
 
image
 اس تصویر میں سسٹا میسٹاکوائڈز نکولے پیلرے کو دکھایا گیا ہے، یہ نام اس جانور کو دریافت کرنے والی ٹیم کے سربراہ نے اپنے پسندیدہ ناول نگار نکولے پیلر پر رکھا۔
 
image
 اس تصویر میں سسٹو میسٹاکوائڈز کڈو کو قریب سے دکھایا گیا ہے، اس جانور کا نام ایک فوٹو گرافر بیٹرکس کڈو پر رکھا گیا۔
 
image
یہ چڑیا کی نسل کی ایک مادہ گریٹ ٹٹ ہے۔
 
image
اس تصویر میں نر فریگیٹ برڈ کو دکھایا گیا ہے۔
 
image
اس تصویر میں مادہ فریگیٹ برڈ کو دکھایا گیا ہے۔


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Insects are a class of invertebrates within the arthropod phylum that have a chitinous exoskeleton, a three-part body, three pairs of jointed legs, compound eyes and one pair of antennae.