فیس بک پر رمضان کی توہین کرنے پر دو چینی گرفتار

ملائشیا میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان کی توہین کے الزام میں دو چینی نژاد شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق دونوں چینی نوجوانوں علوین تان اور ویوین لی پر الزام ہے کہ انہوں نے فیس بُک پر رمضان المبارک کی توہین پر مبنی تصویر پوسٹ کی ہے۔
 

image


رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان سؤر کا گوشت کھاتے ہوئے فیس بُک پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جب کہ وہ اس دوران مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد رہے تھے۔

خیال رہے کہ اسلام میں سؤر کا گوشت حرام ہے جب ،بعد ازاں ملزمان علوین تان اور ویوین لی نے پوسٹ کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس تصویر کا مقصد مزاح کرنا تھا۔

گرفتاری کے بعد ملزمان کو کوالالمپور کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا ہے جہاں دونوں نے صحت الزام سے انکار کیا تاہم عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کی جازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
 

image

ملائشین اٹارنی جنرل کے مطابق ملزمان کے اس فعل سے مسلمانوں میں اشتعال پھیل سکتا تھا جس کی وجہ سے بے امنی پھیلنے کا خطرہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمے کی باقاعدہ سماعت 24 اگست کو شروع ہوگی ، الزام ثابت ہونے کی صورت میں دونوں کو آٹھ سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

KUALA LUMPUR, Malaysia - Prosecutors on Thursday charged two Malaysians with sedition and inciting religious enmity after they posted a photograph on Facebook considered an insult to the Muslim holy month of fasting. They face up to eight years in prison if convicted of both charges in the Muslim-majority nation.