دنیا کے حیرت انگیز ٹرانسپیرنٹ جانور

قدرت کی چند تخلیقات ہماری سوچ سے بھی کئی زیادہ دلچسپ اور عجیب ہیں- اس کی واضح مثال ٹرانسپیرنٹ یا شفاف جانور ہیں جن کے تمام اندرونی اعضاﺀ کو دیکھنے کے لیے کسی مشین کی ضرورت نہیں بلکہ صرف انسانی آنکھیں ہی کافی ہیں- شفاف ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ یہ جانور چھپ نہیں سکتے بلکہ ان کی یہی خاصیت انہیں دوسرے جانوروں سے محفوظ رکھتی ہے-

 

Transparent Frog
اس ٹرانسپیرنٹ مینڈک کا تعلق وینزویلا سے ہے اور یہ مینڈک زیادہ تر ہلکے سبز رنگ میں پائے جاتے ہیں- ان کی ٹرانسپیرنٹ جلد سے ان کا دل٬ جگر اور عمل انہضام کی نالی نمایاں دکھائی دیتے ہیں-

image


Transparent Head Fish
عجیب گہرے پانی کی مچھلی Barreleye کہلاتی ہے- اس کا سر شفاف جبکہ اس کی آنکھیں روشنی کے معاملے میں انتہائی حساس ہوتی ہیں- اور یہ آنکھیں سیال سے بھرے مادے کے اندر ہی گھومتی ہیں جو کہ اس مچھلی کے سر میں ہوتا ہے-

image


Transparent Butterfly
یہ ٹرانسپیرنٹ تتلی وسطی امریکہ میں میکسیکو سے پنامہ تک پائی جاتی ہے- اس تتلی کے پر ٹرانسپیرنٹ ہوتے ہیں اور ان کے درمیان سے گزرنے والی نسوں کے باعث یہ پر کسی شیشے کی مانند لگتے ہیں-

image


Transparent Squid
یہ ٹرانسپیرنٹ Squid نصف جنوبی کرہ کے سمندروں میں پایا جاتا ہے- اس کی دونوں آنکھوں پر روشن اعضاﺀ ہوتے ہیں- اور اس کا شکار گہرے پانی میں پائی جانے والی متعدد مچھلیاں ہوتی ہیں اور ساتھ ساتھ وہیل مچھلیاں اور سمندری پرندے بھی-

image


Transparent Zebrafish created by scientists
ٹرانسپیرنٹ زیبرا مچھلی 2008 میں سائنسدانوں نے تخلیق کی جس کا مقصد براہ راست اندرونی اعضاﺀ کو حرکت کرتے ہوئے دیکھنا تھا- اور یہ سب کچھ Children’s Hospital Boston کے محققین کے لیے کیا گیا-

image


Transparent Icefish
یہ عجیب الخلقت مچھلی انٹارٹیکا اور جنوبی امریکہ کے ارد گرد موجود ٹھنڈے پانیوں میں پائی جاتی ہے- اس کی خوراک krill اور دوسری مچھلیاں ہوتی ہیں- اس ٹرانسپیرنٹ مچھلی کو crocodile icefish بھی کہا جاتا ہے- اس مچھلی کا خون بھی ٹرانسپیرنٹ ہی ہوتا ہے-

image


Transparent Amphipod
یہ ایک غیر معمولی جانور ہے جسے Phronima کہا جاتا ہے- یہ حال ہی میں شمالی اوقیانوس کے پہاڑی سلسلے کے درمیان واقع ایک گہرے سمندر میں سے دریافت کیا گیا ہے- اس کے تمام اندرونی اعضاﺀ کو باآسانی باہر سے ہی دیکھا جاسکتا ہے-

image


Transparent Larval Shrimp
یہ ہوائی کے اردگرد کے پانیوں میں پایا جاتا ہے- اور یہ دیکھنے میں ایسا ہی نظر آتا ہے کہ جیسے جیلی فش نظر آتی ہے- اس اندر کا بھی بھرپور معائنہ کیا جاسکتا ہے-

image


Transparent Salp
جیلی فش کی طرح دکھائی دینے والا یہ جانور Salp کہلاتا ہے اور اس کی خوراک پانی میں پائے جانے والے پودے ہوتے ہیں- یہ مکمل شفاف ہوتا ہے اور اس کی لمبائی 1 سے 10 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے-

image


Transparent Jellyfish
جیلی فش ہر سمندر میں پائی جاتی ہے اور یہ سمندر کی سطح سے لے کر گہرے پانی تک میں موجود ہوتی ہے- متعدد جیلی فش ٹرانسپیرنٹ ہوتی ہیں اور انہیں دیکھنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے- تصویر میں دکھائی دینے والی جیلی فش جو کہ Arctapodema genus سے تعلق رکھتی ہے٬ 2.5 سینٹی میٹر تک لمبی ہوتی ہے-

image


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Being transparent (or nearly so) doesn’t mean animals have nothing to hide. On the contrary, their lack of pigmentation can help them elude predators who literally see right through them. Transparency also allows creatures to conserve precious resources, a benefit anyone can see.