دلچسپ دنیا کی خوبصورت عکاسی

زمین خدا کا تحفہ ہے اور اس زمین پر لاتعداد ایسے مقامات موجود ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد انسان کی سانسیں تھم سی جاتی ہیں- ہر ایک کے لیے ان مقامات کی سیر کرنا تو ممکن نہیں لیکن انٹرنیٹ ایک ایسا ذریعہ ہے جس کی مدد سے گھر بیٹھے ہی ان حسین مقامات کو کسی حد تک دیکھنے کا موقع مل جاتا ہے- آج کا آرٹیکل بھی دنیا کے حسین اور دلکش مقامات پر مبنی ہے-
 

image
امریکہ کے ایک خوبصورت سیاحتی مقام Grand Canyon میں غروب آفتاب کا ایک شاندار منظر-
 
image
چیک ری پبلک کا علاقہ Orlické hory جہاں سردیوں کے موسم میں ہر طرف برف ہی برف ہے-
 
image
آئس لینڈ کا Jökulsárlón ساحل جہاں چھوٹے چھوٹے برفانی تودے لہروں سے اپنی بقا کے لیے ایک جنگ کرتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں-
 
image
رات کا یہ حسین منظر نیپال کے شمال وسطی میں واقع Annapurna بیس کیمپ کا ہے- یہ پہاڑ 8000 میٹر بلند ہے-
 
image
آئس لینڈ میں واقع ایک خوبصورت آبشار جسے waterfall heaven کہا جاتا ہے- آئس لینڈ ایک ایسا مقام ہے جہاں انگنت پرکشش نظارے کیے جا سکتے ہیں کیونکہ یہاں متعدد پہاڑ٬ دریا اور آبشاریں موجود ہیں-
 
image
اس رنگا رنگ مقام کو Rolling hills کہا جاتا ہے- یہ کھیت چاروں موسموں میں اپنے رنگ تبدیل کرتے رہتے ہیں- یہ جگہ امریکہ کے علاقے Palouse میں واقع ہے-
 
image
Patagonia کے نام سے مشہور یہ خطہ چلی اور ارجنٹینیا میں واقع ہے- اس مقام کی خوبصورتی کا انحصار بھی یہاں پائے جانے والے اونچے پہاڑوں٬ خوبصورت وادیوں اور دلکش جھیلوں پر ہے-
 
image
یہ پرکشش منظر کینیڈا کے علاقے برٹش کولمیبا میں واقع Assiniboine Provincial Park کا ہے- یہاں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پیدل سفر کرنا پڑتا ہے-
 
image
نیو انگلینڈ کے نام سے مشہور یہ مقام امریکہ کے شمال مشرقی کونے میں واقع ہے- نیو انگلینڈ 6 ریاستوں کی سربراہی کرتا ہے- ان ریاستوں میں Maine, New Hampshire, Vermont, Massachusetts, Rhode Island اور Connecticut شامل ہیں-
 
image
گلیشیر نیشنل پارک Montana اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے- اس نیشنل پارک 130 بڑی جھیلیں اور سینکڑوں چھوٹی پہاڑی جھیلیں موجود ہیں- اس کے علاوہ یہاں سینکڑوں کی تعداد میں آبشاریں بھی پائی جاتی ہیں-


More Interesting Pictures
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Landscape is a gift from god as it has nothing to do with man made things, I would definitely go to these places before I die! These places are beautiful and are captured amazingly, there is more talent on the internet to explore with these fantastic people online sharing their masterpieces to inspire the world.