عنوان کے مطابق آیات (ناپ تول )

بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ

١- وَاَوۡفُوۡا الۡكَيۡلَ وَالۡمِيۡزَانَ بِالۡقِسۡطِ‌ .( الاٴنعَام:152)
اور ناپ تول انصاف کے ساتھ پوری پوری کیا کرو.

٢- قَدۡ جَآءَتۡكُمۡ بَيِّنَةٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ‌ فَاَوۡفُوا الۡكَيۡلَ وَالۡمِيۡزَانَ وَلَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡيَآءَهُمۡ. (الاٴعرَاف: 85)
تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی آچکی ہے تو تم ناپ تول پوری کیا کرو اور لوگوں کو چیزیں کم نہ دیا کرو۔

٣- وَلَا تَـنۡقُصُوا الۡمِكۡيَالَ وَالۡمِيۡزَانَ‌۔( هُود: 84)
اور ناپ اور تول کو نہ گھٹاؤ.

٤- وَيٰقَوۡمِ اَوۡفُوا الۡمِكۡيَالَ وَالۡمِيۡزَانَ بِالۡقِسۡطِ‌ وَلَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡا فِى الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَ‏ ﴿هُود:85﴾
اور اے میری قوم انصاف سے ناپ اور تول کو پورا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دو اور زمین میں فساد نہ مچاؤ.

٥- وَاَوۡفُوا الۡـكَيۡلَ اِذَا كِلۡتُمۡ وَزِنُوۡا بِالۡقِسۡطَاسِ الۡمُسۡتَقِيۡمِ‌ ذٰ لِكَ خَيۡرٌ وَّاَحۡسَنُ تَاۡوِيۡلًا‏ ﴿ بنیٓ اسرآئیل:35﴾

٦- اَوۡفُوا الۡـكَيۡلَ وَلَا تَكُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُخۡسِرِيۡنَ‌ۚ‏ ﴿۱۸۱﴾ وَزِنُوۡا بِالۡقِسۡطَاسِ الۡمُسۡتَقِيۡمِ‌ۚ‏ ﴿۱۸۲﴾ وَلَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡا فِى الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَ‌ۚ‏ ﴿۱۸۳﴾ (الشُّعَرَاء)
پیمانہ پورا دو اور نقصان دینے والے نہ بنو. اور صحیح ترازو سے تولا کرو. اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے نہ دو اور ملک میں فساد مچاتے نہ پھرو.

٧- وَالسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الۡمِيۡزَانَۙ‏ ﴿۷﴾ اَلَّا تَطۡغَوۡا فِى الۡمِيۡزَانِ‏ ﴿۸﴾ وَاَقِيۡمُوا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُوا الۡمِيۡزَانَ‏ ﴿۹﴾ ( الرَّحمٰن)
اور آسمان کو اسی نے بلند کر دیا اور ترازو قائم کی. تاکہ تم تولنے میں زیادتی نہ کرو. اور انصاف سے تولو اور تول نہ گھٹاؤ.

٨- وَيۡلٌ لِّلۡمُطَفِّفِيۡنَۙ‏ ﴿۱﴾ الَّذِيۡنَ اِذَا اكۡتَالُوۡا عَلَى النَّاسِ يَسۡتَوۡفُوۡنَۖ‏ ﴿۲﴾ وَاِذَا كَالُوۡهُمۡ اَوْ وَّزَنُوۡهُمۡ يُخۡسِرُوۡنَ‏ ﴿۳﴾ ( المطفّفِین )
کم تولنے والوں کے لیے تباہی ہے. وہ لوگ کہ جب لوگوں سے ماپ کر لیں تو پورا کریں. اور جب ان کو ماپ کر یا تول کر دیں تو گھٹا کر دیں.
S.Ghazanfar Abbas Tirmizi
About the Author: S.Ghazanfar Abbas Tirmizi Read More Articles by S.Ghazanfar Abbas Tirmizi: 20 Articles with 15915 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.