دنیا کا پتلا ترین سمارٹ فون متعارف

موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ہُواوے نے دنیا کا پتلا ترین سمارٹ فون متعارف کروایا ہے۔ چینی کمپنی کا پیش کردہ یہ فون اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم پر مبنی ہے- ایسینڈ P6 نامی یہ سمارٹ فون صرف 6.18 ملی میٹر موٹا ہے ۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پانچ میگا پکسل کا کیمرہ بھی نصب ہے۔
 

image


چینی کمپنی ہُواوے کو امید ہے کہ اس فون سے کمپنی کی شبیہہ بہتر بنانے میں بے حد مدد ملے گی۔

ایک تجزیہ کار نے ہُواوے کے ڈیزائن کی تعریف کرتے ہوئے اُس کا موازنہ سٹریم رولڈ آئی فون سے کیا ہے۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سمارٹ فون میں فور جی نیٹ ورک کی سپورٹ نہ ہونے سے اس کی فروخت متاثر ہو سکتی ہے۔
 

image


ڈائریکٹر آف ریسرچ کنسلٹینسی سی سی ایس کے بین ووڈ کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہُواوے نے اب تک جو فون متعارف کروائے ہیں ان میں ڈیزائن کے اعتبار سے یہ بہترین فون ہے۔

دوسری جانب چینی کمپنی ہُواوے کا کہنا ہے کہ اس نے دنیا کے پتلے ترین سمارٹ فون میں بہت ہی چھوٹے سرکٹ بورڈ کا استعمال کیا ہے۔
 

image
اس سمارٹ فون میں 4.7 انچ کی سکرین استعمال کی گئی ہے جس کا موازنہ ایچ ٹی سی ون سے کیا جا سکتا ہے۔

یہ سمارٹ فون آئی فون فائیو اور ایلکاٹل ون آئیڈل الٹرا سے بھی پتلا ہے۔

خیال رہے کہ چینی کمپنی ہُواوے کا شمار چین کی مشہور کمپنیوں میں ہوتا ہے۔
 
 
YOU MAY ALSO LIKE:

The world's thinnest smartphone, with a touch screen so sensitive it responds to gloved hands, has been unveiled by rising Chinese manufacturer Huawei in the latest challenge to the iPhone. The Ascend P6 is just over 6mm thick, comes in white, black and baby pink, and in language usually associated with skin creams rather than computer technology, its maker claims the camera's "instant facial beauty support" software reduces wrinkles and blends skin tone.