مستقبل کا ایک منفرد جہاز

جعلی جیسی ساخت والا ہوائی جہاز سفر کرنے کا سب سے اچھا طریقہ تو نہیں لگتا لیکن یہ مستقبل میں سفر کرنے کے منفرد خیالات میں سے ایک ہے۔ سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں ٹیڈ گلوبل کانفرنس میں ائیر بس کی طرف سے ڈیزائن کیے گئے ایک ایسے ہی ہوائی جہاز کا ماڈل دکھایا گیا۔

انسان کے ڈھانچے سے متاثر یہ ڈیزائن مضبوط تو ہے ہی بلکہ ہلکا بھی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ جہاز اڑان کے دوران ایندھن بھی کم استعمال کر سکتا ہے۔
 

image


کمپنی کا ہدف جہاز کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مخلوط مادہ کو تھری ڈی پرنٹ لے کر تیار کرنا ہے.

مستقبل کے جہازوں کو لے کر ایک دوسرا خیال جہاز کی دم کو اوپر کی طرف موڑنے کا ہے جس سے انجن کا شور اوپر کی طرف جائے اور صوتی آلودگی کو کم کیا جا سکے گا۔
 

image


جہاز کے اندر ائیر بس کے انجینئرز نے بیٹھنے کے روایتی طریقوں کی بجائے نئے علاقوں کو تیار کیا ہے جن میں ’مورفنگ‘ سیٹس ہوں گی۔ یہ سیٹیں نہ صرف بیٹھنے والوں کی توانائی کو ذخیرہ کر سکیں گی بلکہ مسافر کے جسمانی خدوخال کے مطابق سائز بھی تبدیل کر سکیں گی۔

ٹیم کا مشورہ ہے کہ جہاز کے آگے کی طرف سیٹوں میں ایسے سینسر لگائے جائیں جو مسافروں کی صحت پر بھی نظر رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ ایک گیمنگ زون بھی بنایا جا سکتا ہے جس پر مسافر کھیلوں کا لطف اٹھا سکیں۔
 

image

تجویز یہ بھی ہے کہ آج کل کے چھوٹے دروازوں کے بجائے مستقبل کے جہازوں میں زیادہ وسیع دروازے ہوں جن سے داخل ہوتے وقت مسافر اپنے ہاتھ کے تھیلے یا ہینڈ لگج وہیں چھوڑ دیں۔ یہ ہینڈ لگج بعد میں ان کی سیٹوں تک پہنچا دیے جائیں گے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Airbus have outlined their vision for the future of air travel - 3D printed planes that are faster, more economical and which can even change shape. Speaking at Edinburgh's TEDGlobal, the aviation behemoth's designers revealed aconcept plane constructed around a lattice fuselage - an idea that would substantially reduce their weight.