بھارت: پاکستانی قیدی ثناﺀ اﷲ انتقال کر گئے

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی جیل میں گزشتہ جمعے کے روز بھارتی قیدی کے ہاتھوں شدید زخمی ہونے والے پاکستانی قیدی ثنااللہ نے چنڈی گڑھ کے ہسپتال میں دم توڑ دیا ہے۔

ڈوئچے ویلے کی ایک رپورٹ کے مطابق ثنا اللہ رانجے پر ہونے والے حملے کو بظاہر لاہور میں جاسوسی و دہشت گردی کے مرتکب بھارتی قیدی سربجیت سنگھ پر حملے کا ردعمل قرار دیا گیا تھا۔ لاہور میں سربجیت سنگھ شدید زخمی حالت میں رہنے کے بعد گزشتہ جمعرات کے روز مر گیا تھا۔ اب اسی انداز میں زخمی ہونے والا پاکستانی قیدی ایک ہفتہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کر گیا ہے۔
 

image


اس بات کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس کی نعش چنڈی گڑھ پہنچے ہوئے دو رشتہ داروں کے حوالے کر دی جائے گی۔ یہ نعش آج یا کل تک بذریعہ ایمبولینس واہگہ بارڈر تک پہنچانے کا امکان ہے۔ ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کے مطابق لاش رشتہ داروں کو دینے کی اجازت نئی دہلی حکومت کی جانب سے دی جا چکی ہے۔ مقتول پاکستانی قیدی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور بقول اس کے رشتہ داروں کے غیر ارادی طور پر بھارتی سرحد عبور کر گیا تھا۔

اُس کے دو رشتہ دار چند روز قبل چنڈی گڑھ پہنچے تھے۔ گزشتہ روز انہوں نے ثنا اللہ کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس کی انہیں اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اُس وقت زخمی پاکستانی قیدی جانکنی کے عالم میں تھا۔ چندی گڑھ کے جدید ہسپتال میں ڈاکٹروں نے یہ بتایا تھا کہ ثنا اللہ کے اعضا آہستہ آہستہ ناکارہ ہو رہے ہیں۔ بدھ کے روز اس کے گردوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بلڈ پریشر کو ادویات سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔
 

image

تقریباً ایک ہفتہ قبل ثنا اللہ کو سربجیت سنگھ کی موت کے بعد بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے جموں کی سخت سکیورٹی والی کوٹ بھلوال جیل میں ایک دوسرے بھارتی قیدی نے شدید زخمی کر دیا تھا۔ زخمی ہونے کے فوراً بعد پاکستانی قیدی کومے میں چلا گیا تھا۔

حملے کے حوالے سے جو رپورٹیں سامنے آئی تھیں ان کے مطابق چھتیس سالہ سابق بھارتی فوجی ونود کمار نے ثنا اللہ کے سر پر کلہاڑی سے حملہ کیا تھا اور یہ گھاؤ بہت گہرا تھا۔ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی جیلوں کے ڈائریکٹر کے راجندر کے مطابق ثنا اللہ کو سوجھی ہوئی خون آلود آنکھ اور چہرے کے ساتھ ابتدائی علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ بعد میں اس کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے بذریعہ ہوائی سروس چندی گڑھ کے جدید ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا جہاں اس کا انتقال ہوا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Sanaullah Ranjay, a Pakistani convict brutally attacked by an inmate in Jammu jail last Friday, died on Thursday morning at PGIMER here. According to the treating physicians, he died due to multiple organ failure at 6.56am.