پاکستان: احمد جمال تیز ترین فاسٹ بالر

پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ احمد جمال فاسٹ با لنگ کیمپ میں تیز ترین بالر قرار پائے ہیں۔ اس کیمپ کا انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک موبائل فون کمپنی کے اشتراک سے کیا تھا اور اس کی نگرانی سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کی۔

نیشنل سٹیڈیم میں منعقدہ اس دس روزہ کیمپ میں 23 فاسٹ بالرز نے حصہ لیا جن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے علاوہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے بالرز بھی شامل تھے۔
 

image


اس کیمپ میں تیز ترین فاسٹ بالر کے لیے 10 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا اور اس کے لیے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد مقرر کی گئی تھی۔

احمد جمال نے 143 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی اور انعام کے حقدار ٹھہرے۔

6 فٹ 4 انچ طویل قامت احمد جمال قومی کرکٹ مقابلوں میں ایبٹ آباد اور پورٹ قاسم اتھارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے شعیب اختر کو دیکھ کر تیز بالنگ شروع کی تھی اور انہیں یقین ہے کہ وہ پاکستان کی گرین کیپ اپنے سر پر ضرور سجائیں گے۔

احمد جمال کہتے ہیں کہ وہ پانچ سال سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن اس کیمپ میں گزارے ہوئے دس دن ان کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ انہیں اس کیمپ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
 

image

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں موجود تمام فاسٹ بالرز نے جس غیرمعمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اس سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں۔

وسیم اکرم کے مطابق پاکستان میں فاسٹ بالرز کی کمی نہیں ہے صرف ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی ہے جس کا نقصان ہمارے کرکٹرز کو ہو رہا ہے اس صورت حال میں اس طرح کے کیمپس کرکٹرز کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Ahmed Jamal, the Pakistan Customs fast bowler, has won a 'King of Speed' competition, a nationwide search to unearth new pace talent. His fastest delivery was clocked at 143kph and won him Rs 1 million in prize money. Jamal, 24, is from Abbottabad in the Khyber Pakhtunkhwa province, 68 miles north of Islamabad.