’’وینا ملک‘‘شہرت کی بلندی کی سیڑھی کے آخری قدم سے ایک لمحہ پہلے

انڈیا سے پچھلے دنوں اخبار میں خبر آئی کہ وینا ملک ایک منٹ میں کپڑے تبدیل کرے گی وہ بھی ایک دو نہیں پورے دس بار اگروینا اپنی زبان کی سچی اور کام کی پکی نکلی تو یہ بھی ورلڈ ریکارڈ ہو گا ۔اس پہلے وینا ملک دنیا میں ایک منٹ میں اپنے ہاتھ پرسب سے زیادہ کس کروانے کا ریکارڈ قائم کر چکی ہیں ۔ میں وینا کے بارے پڑھ پڑھ کے اپنے اندر کے جذبات کو یکمشت وینا کی نظر کر رہا ہوں کیوں کہ روز روز میں وینا کے لئے قلم کی سیاہی ضائع نہیں کرسکتا۔ہمیں اب کافی حد تک اندازہ ہو گیا ہے کہ وینا ہر چند دن بعد نیا ڈرامہ لگایا کرے گی۔

وینا ملک شہرت کی اتنی بھوکی ہے کہ وہ اس کے حصول کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے ۔کسی بھی حد تک گر سکتی ہے ۔سب کچھ کر کے مکر سکتی ہے ۔کسی پر مر بھی سکتی ہے کسی کو مار بھی سکتی ۔نشہ کر بھی سکتی ہے کسی کو اس کا عادی بنا بھی سکتی ہے۔دنیاکا سب سے بڑا کیک کھا بھی سکتی ۔ دنیا کی سب سے چھوٹی چاکلیٹ میں سما بھی سکتی ۔گھوڑی پر بیٹھ کر کسی کے گھر سہرا سجا کر جا بھی سکتی ۔کسی لڑکے کو کندھوں پہ اُٹھا کر لا بھی سکتی ہے۔

نہر میں جا کر نہابھی سکتی ہے ۔ دربار پہ لنگر چلا بھی سکتی ہے۔
محبت کر بھی سکتی ہے اور بھلا بھی سکتی ہے۔
ہر گل گھلانے کا ہنر جانتی ہے ۔ سب سے خود کو جدا مانتی ہے۔
حکیموں سے بڑی حکیم بھی ہے۔ آنٹی بھی اور شمیم بھی ہے۔
ہر ایک سے دل لگانا جانتی ہے ۔ سوئے ہوئے کو بھی سُلانا جانتی ہے۔
رونا جانتی ہے رولانا جانتی ہے ہر ایک یہ بہانہ جانتی ہے۔
کلابے سارے ملا سکتی ہے ستاروں سے آگے جا سکتی ہے۔
کترینہ کو مات بھی دے سکتی ہے ملائیکہ کو لات بھی دے سکتی ہے۔
علم کی بھی وہ جھیل ہے جہالت میں بھی خود کفیل ہے۔
ہالی وڈ میں بھی جا سکتی ہے بالی ووڈ میں بھی چھا سکتی ہے۔
سخاوت کا رتبہ پا سکتی ہے روٹی پی سکتی ہے پانی کھا سکتی ہے۔
گانا گا سکتی ہے ڈھول بجا سکتی ہے پاکستان چلا سکتی ہے
ہتھیلی پہ سرسوں جما سکتی ہے امریکہ کو بھی ہاتھ دکھا سکتی ہے ۔
دھونی کو بھوکا مروا سکتی ہے آصف کورہا کروا سکتی ہے ۔
رحمان ملک کو چنے چبوا سکتی ہے اوبامہ کو بھی ہرا سکتی ہے
ہیلری بھی ٹس سے مس نا ہو ایسا چکر بھی چلا سکتی ہے
ورلڈ بینک میں چوہے نچا سکتی امریکہ میں ہلچل مچا سکتی ہے۔
دنیا سے غربت مٹا سکتی ہے وائٹ ہاؤس میں ڈرون گرا سکتی ہے۔
وینا کادماغ یہ کام دیکھا سکتا ہے ہاشمی بھی واپس آسکتا ہے
مشرف کو بھی چھڑوا سکتی ہے۔زرداری کو اندر کروا سکتی ہے
شیخ رشید کی شادی بھی ہٹ کرواسکتی ہے ۔شیخ سے بٹ بنا سکتی ہے
شجاعت کو بولنا سکھا بھی سکتی ہے۔ کامران خان کو چپ کرا سکتی ہے
گنجے سر پہ بال اُگا سکتی ہے ۔الطاف کو بھی بُلا سکتی ہے
ٹریکٹر کو دھکا لگا سکتی ہے سائیکل بھی وینا چلا سکتی ہے
دھوبن دھلائی بھی کر سکتی ہے گھر کی صفائی بھی کر سکتی ہے
سیاسی مہرہ بھی بن سکتی ہے نیک نام زہرہ بھی بن سکتی ہے۔
اپنے آپ کو سنبھال عادل وینا تیرے پاس بھی آسکتی ہے۔
muhammad adil gulzar
About the Author: muhammad adil gulzar Read More Articles by muhammad adil gulzar: 4 Articles with 3350 views m kuch b nhen hoon.. View More