3G ٹیکنالوجی! خوابوں کی تعبیر

عام فہم لوگ اور قاری حضرات اور قدرے اخبارات سے کم دلچسپی رکھنے والے لوگوں سے اکثر یہی کہتے سنا گیا ہے کہ فلاں اخبار میں یا فلاں رسالے میں ایک مضمون پڑھا ہے ، کتنی آسانی سے کہہ دیا جاتا ہے کہ پڑھا ہے ۔اور پھر فراموش کر دیا، لیکن اگر ان تمام لکھائی اور لکھنے والے مضمون نگاروں اور پھر اخبارات کے چھپنے تک کے مراحل تک کس قدر تگ و دُو سے گزرا جاتا ہے تب جاکر آپ ایک خبر یا ایک مضمون نگار کا کالم پڑھتے ہیں، اور تب جاکر آپ حضرات کی تشفی ہوتی ہے اور یہ کہتے ہوئے سنا جاتا ہے کہ یار فلاں مضمون بہت اچھا تھا۔ لیکن یہاں پر ایک اور بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کی تشفی تو ہوگئی مگر لکھائی حضرات کی تشفی نہیں ہوتی وہ تو آپ صاحبان کیلئے نِت نئے موضوعات کو تلاش کرتا رہتا ہے اور پھر ایک نئے کالم سے آپ کی دلجوئی میں مصروف ہو جاتا ہے اور یہ سلسلہ دراز ہوتا چلا جاتا ہے ۔ اسی لئے میں اس شعر کے ساتھ اپنے مضمون کی ابتدا کروں گا کہ:
مَر بھی جاﺅں تو کہاں لوگ بھلا ہی دیں گے
لفظ میرے ‘ میرے ہونے کی گواہی دیں گے

ایک زمانہ ہوا کرتا تھا جب ایسی باتیں خواب لگتی تھیں کہ آپ سات سمندر پار اپنے رشتہ داروں ، عزیز و اقارب سے جب چاہیں بات کر سکیں ، اور بات ہی کیا! انہیں عین اسی وقت چلتے پھرتے، ہنستے کھیلتے، اور بات چیت کرتے ہوئے لائیو دیکھ بھی سکیں۔اور یوں دور دراز مقام پر، میدانوں، پہاڑوں اور برفیلے علاقوں کی سیاحت کے دوران حسین سے حسین تر نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ بغیر کسی واسطہ اور لمبی تاروں کے جھنجھت سے آزاد انٹر نیٹ سروس کا مزہ لے سکتے ہیں اور ساتھ ہی ان حسین اور لائیو نشریات کے مزے بھی لُوٹ سکتے ہیں۔

بلکہ اب تو یوفون نے بھی یوتھ فیچرہ کے نام سے موبائل ہینڈ سیٹ متعارف کرا دیا ہے اور پاکستان میں ابھی تک مارکیٹ میں ہائی اسپیڈ 3Gانٹر نیٹ فراہم کرنے والا جدید ہینڈ سیٹ ہے۔ ” یوتھ فیوچرہ “ ہینڈ سیٹ ڈوئل موڈ جی ایس ایم پلس ای وی ڈی اور ہینڈ سیٹ ہے جو 3.1میگا بائٹ پر سیکنڈ کی رفتار سے 3Gانٹرنیٹ کی سہولت آپ تک پہنچاتا ہے۔ اور کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی سی ایل EVOکے اشتراک کے ساتھ ہائی اسپیڈ کی بدولت ہینڈ سیٹ ڈیٹا سروسز سے مزین بھی ہے

یوں تو آج تک ٹیلی کام کے شعبے میں تین قسم کی ٹیکنالوجی متعارف ہو چکی ہیں اور آج کے اس جدید دور کے لحاظ سے 3Gٹیکنالوجی سب سے خوبصورت، بہترین اور جدید ایجاد ہے۔ویسے تو جاپان ہی ان تمام ٹیکنالوجی کے ایجاد کے پیچھے رہتا ہے اور ہمارے لوگ بھی جس طرح، Bata،Nokiaکے سامان خریدنے میں دیر نہیں لگاتے اسی طرح Made in Japanبھی نہیں بھولتے۔ اور یہ 3Gٹیکنالوجی بھی جاپان نے ہی سب سے پہلے ۰۳ مئی ۱۰۰۲ءمیں ںٹٹ ڈہچہمہ نے متعارف کروائی تھی اور اس وقت اس ٹیکنالوجی کی رفتار غالباً 384کلو بائیٹس فی سیکنڈ تھی، مگر جِدّت اور جدیدیت نے اسے آج 3ایم بی تک پہنچ گیا ہے اور 3Gٹیکنالوجی کا جال پوری دنیا میں اس طرح پھیل چکا ہے جیسے جنگل میں آگ فوری پھیلتا ہے۔

3Gکو ہم اور آپ عرفِ عام میں (3rd Generation mobile telecommunications)کے نام سے جانتے ہیں۔ اگر دنیا بھر میں اس ٹیکنالوجی اور اس سے منسلک دیگر ایجادات کا موازنہ کیا جائے تو یہ بات واضح ہو تی ہے کہ 1Gجسے ہم (Networks Analog)اور 2Gٹیکنالوجی جسے ہم (Digital wireless phone on circuit switched)کے عمومی نام سے جانتے ہیں۔ اور تینوں ایجادات میں اس وقت تک دنیا بھر میں 3Gسب سے نئی اور ایڈوانس ایجاد ہے۔ اور دنیا کے بیشتر ممالک میں یہ ٹیکنالوجی تو اب بہت عام ہو چکا ہے۔

اگر ہم یہ دیکھنے اور موازنہ کرنے کی سعی کریں کہ اس 3Gٹیکنالوجی میں کیا کیا ہوتا ہے تو آپ اور میں اس نتیجے پر پہنچے گے کہ موبائل، کمپیوٹر، انٹر نیٹ سے شغف رکھنے والا حلقہ احباب کیلئے اس ٹیکنالوجی میں سب کچھ ہے بلکہ یوں کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ایک ہی لائین میں وہ سب کچھ یکجا کر دیا گیا ہے جو ایک userکی ضرورت ہوتی ہے۔ جیسے کہ آن لائین خریداری ، ویڈیو میل، موبائل بینکنگ، ڈیجیٹل معلومات کا تبادلہ ، آدیو اور ویڈیو کانفرنسنگ، ڈرامے، موسیقی کے پروگرامز، اور کھیلوں کے واقعات (دیکھنے اور download) کرنے کی سہولت کے ساتھ موجود ہیں۔ آپ اپنے گھر پر موجود کسی بھی Automession systemسے باآسانی کنیکٹ ہو سکتے ہیں اور اس کو استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ہے نا فائدے کی بات! اور صرف اس فائدے پر ہی یکتفا نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس سارے پروگرام میں آواز کی بہترین کوالیٹی اور ویڈیو Chatکی سہولت بھی میسر ہے۔ آسان اور روز مرّہ کے استعمال کے لفظوں میں کہا جائے تو اس سے آپ دنیا بھر سے ہر وقت جُڑے رہتے ہیں۔

ہمارے عرضِ وطن میں بھی یہ ٹیکنالوجی کچھ کمپنیوں نے متعارف کروا دیا ہے اور کچھ اس کے جستجو میں لگے ہیں کہ متعارف کروایا جائے لیکن ابھی تک یہ سسٹم پوری طرح سے ہمارے ملک کے چپّے چپّے میں متعارف نہیں ہو سکا ہے اور کچھ لوگ ابھی تک اس ٹیکنالوجی سے نابلد ہیں۔جبکہ PTCLنے تھری جی EVOنِٹرو 9.3 Mbpsیو ایس بی ڈیوائس بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔یہ اپنے سائز میںچھوٹااورcompactہونے کے ساتھ ساتھ بہت خوبصورت بھی ہے۔

اب رہی اسپیڈ کی بات تو Evoکی ڈیوائس کی اسپیڈ کا دارومدار اس کے سگنلز پر ہوتا ہے ج جتنے سگنلز اچھے ہونگے اس کی اسپیڈ اُتنی ہی اچھی اور تیز تر ہو سکے گی۔ ایک اور بات اس سلسلے میں عرض کر دوں کہ آپ اس ڈیوائس کو ڈائریکٹ یو ایس بی پورٹ میں ہی includeکیا کریں نہ کہ کوئی اور پورٹ میں جو کہ بازار سے باآسانی مل جاتی ہیں جن سے ہم ایک سے زیادہ یو ایس بی لگا کر استعمال کرتے ہیں ۔ اس سے بھی اسپیڈ کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

ایپل آئی فون تو بنایا ہی 3Gکیلئے ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ایپل،ڈیل، ایچ پی اور سونی کے ٹیبلٹ بھی تیزی سے دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اپنی مقبولیت کی جڑیں مضبوط کر رہی ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ آخر کب تک پاکستان کے دور دراز کے لوگوں کو اس کا علم ہوتا ہے اور کب ایک عام شہری اس 3Gٹیکنالوجی کو باآسانی سمجھ کر استعمال کرنے کی پوزیشن میں آتے ہیںاور کب وہ وقت آئے گا کہ ہم بھی پڑوسی ملک بھارت کی طرح اس سے پوری طرح مستفید ہو سکیں گے۔مگر اتنا تو ہے کہ آج ہم بخوشی یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہاں میں وہی شخص ہوں جس کے دل میں اب 3Gکے ساتھ کوئی اور نئی ایجاد کی تمنا دل کی اتھاہ گہرائیوں میں ہچکولے کھا رہا ہے۔
Muhammad Jawed Iqbal Siddiqui
About the Author: Muhammad Jawed Iqbal Siddiqui Read More Articles by Muhammad Jawed Iqbal Siddiqui: 372 Articles with 337642 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.