Hamaeiweb.com
 
Urdu keyboard
ہماری تعلیمی پستی،دورِ جدید کے تقاضے اور ہمارے حُکمران
(Imtiaz Ali Shakir, )

محمداکرم اعوان ، سعودی عرب

جدید ٹیکنالوجی، معلومات کے سیلاب اور میڈیا کی چکا چوند ترقی نے دُنیا بھرمیں ایک انقلاب برپاکر دیا ہے۔ اس تیزی سے بدلتی سائنسی اور ثقافتی یلغار نے جنگ،دفاع،امن،دوستی،صنعت وتجارت اورکھیل تک کے منظر کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے ۔ ہم گزشتہ 65سالوں میں اپنے سماجی تانے بانے کو اتنا مضبوط نہیں کرسکے کہ ہم تیزی سے بدلتے حالات میں دنیا کا مقابلہ کرسکیں۔ بلکہ ہم اپنے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولتیں تک فراہم نہیں کرسکے۔اگر قبائلی علاقوں سمیت پورے ملک میںصرف شعبہ تعلیم پر توجہ دی جاتی، لوگوں کی پسماندگی کو معیاری تعلیم کے ذریعہ سے کم کرنے اور باعزت روزگار فراہم کرنیکی سنجیدگی سے کوشش کی جاتی توشاید آج حالات اتنے بدترین نہ ہوتے۔آج ہمارے لئے دہشت گردی اور خودکش حملہ آور سب سے بڑا مسئلہ بنے ہوئے ہیں جن کے حملوں سے مقبول ترین لیڈر، دفاعی اداروں کے ملازمین سمیت ہزاروں بے گناہ شہری اپنی قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں۔دہشت گردکاروائیوں سے حفاظتی اور دفاعی ادارے بھی محفوظ نہ رہ سکے ۔ملک معاشی طور پر تباہ حال ہو چکا ہے۔ ایک وقت تو ایساآگیا تھا کہ ہمارے دشمنوں نے یہاں تک کہنا شروع کردیا تھا کہ جو مملکت اپنے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ نہیں کرسکتی تو ایسی ناکام ریاست کے پاس موجود ایٹمی ہتھیار دہشت گردوں کی پہنچ سے کیسے بچ پائیں گے۔

دشمن کا تو کام ہی منفی پراپیگنڈہ کے ذریعہ سے نفسیاتی طور پر ہراساں کرنا ہے۔الحمد للہ اس میں شک نہیں کہ ہمارے ایٹمی اثاثے نہ صرف دہشت گردوں کی پہنچ اور سوچ سے بھی بہت دور ہیں بلکہ دنیا کی ہرطاقت کے ہرقسم کے شر سے محفوظ ہیں۔لیکن ہمیں صرف اسی بات کے فخر میں نہیں رہنا چاہیے ۔بلکہ ہمیں ملک میں امن وامان کی خراب صورت ِ حال کو بہتر کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنے تعلیمی اداروں کو تحقیقی اور پیشہ وارانہ خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔ تاکہ آنے والی نسل نئے دور کے جدید تقاضوں پر پورا اُتر سکے۔کیونکہ اب دور خطرناک اور مہلک ہتھیاروں سے بہت آگے جا چکا ہے ۔ دنیا اب ایٹمی ہتھیاروں سے بچاﺅ ، ان ہتھیارو ں کو لیزر کے ذریعہ سے فضاءہی میں منجمد اور ناکارہ بنانے کی ٹیکنالوجی پربڑی تیزی سے کام کررہی ہے ۔ لیکن حکومتی اداروں میں بیٹھے ہوئے لوگ زمینی حقائق کو سمجھنے سے قاصرہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہم آج تک تعلیمی میدان میں کوئی انقلابی قدم نہ اُٹھا سکے۔موجودہ دور میں ہمیں تعلیم کے شعبہ کو بہتر کرنے کے لئے تربیت یافتہ اور اعلٰی تعلیم یافتہ افرادی قوت کے ساتھ ساتھ جدیددور کے تقاضوں کو مد ِنظررکھتے ہوئے جامع منصوبہ بندی کرنی ہوگی اور ایسا لائحہ عمل اپنانا ہوگا جس کو بروئے کار لاکر ہم وسائل کومسائل کے حل کیلئے خرچ کرسکیں ۔ ہمیں تعلیم اور معیار تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہوئے دیگر مسائل بے روزگاری ، جمہوریت،سیاسی استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل کے برابر اہمیت دینی ہوگی۔تاکہ معاشرے کے سُدھارکی کوشش کے بہترین نتائج حاصل ہوسکیں۔ہماری پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے تعلیم کو کبھی اہمیت نہیں دی۔ تعلیم کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا بلکہ ہم نے اس شعبہ کو کبھی قومی دھارے کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں کیا۔سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔حکومتی سرپرستی میں چلنے والے تعلیمی ادارے مقررہ اہداف سے بہت دور ہیں۔اساتذہ کی صورت حال بھی پسندیدہ نہیں۔ اساتذہ جن سے قوم کا مستقبل وابستہ ہے معاشرے کا وہ طبقہ ہیں جو عدم توجہی کا شکار ہیں۔اساتذہ کی کفالت اور ان کو تحفظ دینے کے مناسب اقدام نہیں ہوئے۔ معاشرے نے انہیں مناسب مقام دیا نہ ہی احترام۔ بلکہ اب تو ملک کے مختلف حصوں میں اساتذہ کو ٹارگٹ بنا کر قتل کیا جا رہا ہے ۔سال میں ایک دن ٹیچر ڈے منانے سے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے حق ادا کردیا ہے۔ ہر پل بڑھتی مہنگائی کے مقابلے میں ان کی تنخواہیں بہت کم ہیں۔ جس کی وجہ سے اساتذہ اپنے فرائض خوشدلی سے ادا کرنے میں قاصر نظر آتے ہیں۔ ریاست کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ، امن اور تحفظ کی ضمانت دینا ہوتا ہے۔ لیکن موجودہ سیاسی ابتری ، بے روزگاری، معاشرتی ناہمواریوں اور جہالت نے لاقانونیت کو جنم دیا ہے۔ ان حالا ت میں سربراہ ِمملکت کی طرف سے یہ مشورہ کہ اگر عوام اتنے ہی تنگ ہیں تو پاکستان چھوڑ کیوں نہیں دیتے ۔مملکت ِ پاکستان جہاں ایک طرف آسمان سے ڈراﺅن حملوں میں بے گناہ شہری مارے جارہے ہیں تو دوسری جانب پورے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے ۔ اپنے ہی ملک میں لوگ ایک دوسرے کی جانوں کے دُشمن ہیں ۔رہی سہی کسر حکمرانوں نے اداروں کے ساتھ ٹکراﺅ جیسے مسائل پیدا کرکے پوری کردی ہے ۔ جنہوں نے ملک کو اس قدر انتشار کا شکار کردیا ہے کہ ہرشخص قدم قدم پہ خوفِ رہزن ،زمین بھی دُشمن فلک بھی دُشمن جیسے حالات سے تنگ اور نااُمیدی کے دلدل میں دھنستا جارہا ہے۔آج عام شہری مستقبل سے مکمل طور پر مایوس ، سخت پریشان حال ، مشکلات اور عدم تحفظ کا شکار ہونے کی وجہ سے اپنی پاک سر زمین چھوڑنے پرآپ کے مشورہ سے پہلے ہی مجبوراور تیار ہے ۔حکومت کوچاہیے کہ اپنی عوام کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دینے کی بجائے معاشرے سے جہالت ختم کرنے کے لئے شعبہ تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہوئے سیاسی عزم کے ساتھ قدم اٹھائے اور معاشرے کے پریشان حال اور محروم طبقے کے لئے کچھ کرے۔ہم نے گزشتہ سالوں میں حکومت سمیت تما م سیاسی جماعتوں اورراہنماﺅں کو معاشرے میں بہتری لانے، اداروں کو مضبوط اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے، اداروں کے ساتھ ٹکراﺅ اور مہم جوئی کرتے دیکھا ہے۔ ہمیں اس مہم جوئی کے ذریعہ اپنے ہی ملک اور اس کے اداروں کو فتح کرنے کی روایت کوترک کرنا ہوگا۔تعلیمی شعبے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کی بہتری کے لئے اقدامات کے ساتھ ساتھ اس کے انتظامی شعبوں کو درست کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ تعلیم کے شعبہ سے غفلت اور لاپرواہی کی اس روش کو ترک کرنے ہی سے ملک کومحفوظ، مستحکم ، خوشحال اور ایسا پاکستان بنانے کی ذمہ داری نبھانا ممکن ہے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ جہاںنہ نظریاتی تصا دم ہو اور نہ ہی بدامنی ہو۔ بشکریہ
Rate it:
Total Views: 119
About the Author: Imtiaz Ali Shakir

Visit 174 Other Articles by Imtiaz Ali Shakir »

Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here >>
Share Comments Share Comments
Email to a Friend
Print Article Print Article
Read Article in Image
Reviews & Comments Reviews & Comments
Post your Comments Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
Recent Education Articles

Most Viewed (Last 30 Days | All Time)
CHANGING DYNAMICS OF HIGHER EDUCATION
Education system in karachi
The importance of financial management in today world


Article Categories
Politics (8991) سیاست
Society and Culture (4683) معاشرہ اور ثقافت
Religion (4510) مذہب
Other/Miscellaneous (1286) متفرق
Literature & Humor (1067) ادب و مزاح
Education (764) تعلیم
Famous Personalities (661) مشہور شخصیات
Health (578) صحت
Science & Technology (559) سائنس / ٹیکنالوجی
True Stories (278) سچی کہانیاں
Sports (219) کھیل
Books Intro (202) تعارفِ کتب
Kids Corner (181) بچوں کی دنیا
Poetry (173) شعر و شاعری
Entertainment (155) انٹرٹینمنٹ
Career (109) کیریر
Novel (91) افسانہ
Travel & Tourism (91) سیر و سیاحت
Arts (32) ہنر
Samaa TV Live at Hamariweb.com
Election 2013 Results

Recently Commented Articles
Merits and Demerits of Mass Media
Why Education Is Necessary
Honesty is the best principle
Communication
Primary Education In Pakistan
Most Commented Articles (Last 30 Days)
Primary Education In Pakistan
More On Hamariweb
News Home
Latest News
Student News
Science & Technology
Sports
Entertainment
World News
Dictionary
English Urdu Dictionary
Arabic Urdu Dictionary
Spanish Urdu Dictionary
Hindi Urdu Dictionary
French Urdu Dictionary
German Urdu Dictionary
Cricket
Live Cricket
Cricket Highlights
Dream Team
Player Profiles
Sports News
Sports Games
Mobiles
Mobile Phones
Ringtones
Mobile Games
Mobile Softwares
SMS Messages
Web2SMS
Directories
Web Directory
Edu Directory
Important Phone No.
Postal Codes
Country Codes
City Codes
Islam
Online Audio Quran
Quran Recitation
Online Naats
Islamic Names
Islamic Articles
Islamic Wallpapers
Finance
Biz News
Stock Exchanges
Business Directory
Forex Rates
Gold Rates
Prize Bonds
Classifieds
Mobile Phones
For Sale
Vehicles
Real Estate
Matrimonial
Jobs
Articles
Politics
Society and Culture
Religion
Other/Miscellaneous
Literature & Humor
Education
Poetry
Love / Romantic
Sad
General
Life
Religious
Humorous
Other Sections
Urdu Search
My Report
Food & Recipes
Blogs
Forum
Academic Results

Career Counseling
Weather Updates
Free Softwares
Desktop Wallpapers
Greeting Cards
Urdu Editor
About us | Contact Us | Feedback | Advertising | Privacy Policy | Site Map | Jobs @ Hamariweb
Copyright © 2013 HamariWeb.com All Rights Reserved.


X
Post Article