محترم عظیم گل صاحب، صرف آپ کے کہنے سے میں مان لوں بھائی دین میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان حجت ہے آپ کے اور میرے مشاہدات نہیں اگر قرآن اور صحیح حدیث سے دلیل ہے تو پیش کریں یا صحابہ کرام رضی اللہ عنھم ان سے زیادہ کون نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو سمجھتا ہے تو اگر انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر جاکر ان کے وسیلہ سے دعا کی ہے تو آپ مجھے ثابت کر دو اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے تو اللہ کی قسم میں اس فورم پر خود یہ اعلان کروں گا اگر نہیں تو پھر آپ کی بات اور مشاہدے کی میری نظر میں کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ اللہ ہدایت عطا کرے۔ |
|
|
By:
tariq mehmood,
Karachi
on
Jan, 14 2013
|
|
|
|
|
By:
Baber Tanweer,
Karachi
on
Jan, 14 2013
|
|
| شكرا لك و جزاك الله خيرا اخي العزيز طارق محمود |
|
|
By:
Baber Tanweer,
Karachi
on
Jan, 14 2013
|
|
محترم عظیم گل صاحب،۔ذرا یہ بتائیں کہ شہداء کے بارے میں تو اللہ تعالٰی نے قرآن کریم میں فرما دیا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور اپنے اللہ سے رزق پاتے ہیں۔ کیا انبیاء کرام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بھی کوئی ایسا فرمان موجود ہے۔ نہیں ہر گز نہیں۔ ذرا سورہ زمر کی آيت نمبر کو غور سے پڑھ لیجیے۔ إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ ﴿٣٠﴾۔ اور پھر آپ صلی اللہ کی وفات پر حضرت ابو بکر کے الفاظ پر بھی غور فرما لیجیۓ۔اور پھر بھائ عزت اور مرتبہ زندہ یا مردہ ہونے پر تو منحصر نہیں ہے۔ انبیاء کا مرتبہ تو شہداء سے کہیں بلند ہے۔ ان کے وفات پا جانے سے ان کے مرتبہ میں کوئی کمی نہیں آتی۔۔ اس بات سے کس کو انکار ہے کہ صالحین بھی اللہ کے انعام یافتہ انسان ہوتے ہیں۔ مگر اللہ تعالٰی نے ہمیں ان کے توسل سے دعا مانگنے کا نہیں بلکہ براہ راست اس سے دعا مانگنے کا حکم دیا ہے۔
1. وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ﴿البقرة: ١٨٦﴾۔ اور جب آپ سےمیرے بندے میرے متعلق سوال کریں تو میں نزدیک ہوں دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے پھر چاہیئے کہ میرا حکم مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں (186)۔ وہ ذات باری تعالٰی فرماتی ہے کہ میں اپنے بندے کے پکارنے پر اس کی دعا قبول کرتا ہے اور میرے بندے کو مجھ سے براہ راست دعا مانگنی چاہیۓ۔ آپ سے بھی ہماری درخواست ہے کہ اپنے اللہ تعالٰی سے براہ راست اپنے پورے خلوص اور یقین کے ساتھ مانگیۓ۔ پھر دیکھیۓ گا کہ وہ کیسے آپ کی دعا قبول کرتا ہے۔۔ |
|
|
By:
Baber Tanweer,
Karachi
on
Jan, 14 2013
|
|
جناب طارق صاحب ! یہ تو طے ہے کہ نبی اپنی قبروں میں زندہ ہوتے ہیں بلکہ شہید جب زندہ ہوتا ہے تو پھر نبی تو شہیدوں سے افضل اور اعلٰی ہیں قرآن میں انعام یافتہ لوگوں کی ترتیب یہ ہے کہ نبی ، صدیق ، شہید اور صالحین کیا ہی اچھے ساتھی ہیں یعنی قرآن کی رو سے صالحین بھی اللہ کے انعام یافتہ لوگوں میں ہوتے ہیں اس لئے ان کے توسل سے اگر دعا مانگی جائے تو ضرور قبول ہوتی ہے اگر بزرگوں کے مزارات پر حاضر ہونے سے کچھ نہ ملتا تو خلقِ خدا یوں ہی مزارات ہر منت مرادیں حاصل کرنے نہیں آتے اپنے خیالِ باطلہ سے اپنے ذہن کو صاف کریں اور کسی ولی کے مزار پر جاکر ان کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں اگر کچھ مل جائے تو مبارک ورنہ اپنے مانگنے میں اخلاص کی کمی کو دور کریں اللہ تعالیٰ محبتِ رسول و محبتِ اولیاء عطا فرمائے آمین
|
|
|
By:
Azeem Gul,
Karachi
on
Jan, 13 2013
|
|