Hamaeiweb.com
 
Urdu keyboard
(Mufti Muhammed Bilal Raza Qadri, Mirpurkhas)

Rate it:
Total Views: 359
About the Author: mufti muhammed bilal raza qadri

Visit 23 Other Articles by mufti muhammed bilal raza qadri »

Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here >>
Share Comments Share Comments
Email to a Friend
Print Article Print Article
Read Article in Text
Reviews & Comments Reviews & Comments
وعلیکم السلام عابد بھائی
کوئی قید نہیں ہے صرف عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد سو کر جب رات کے کسی پہر میں اٹھے تو وتر و تہجد ادا کرلیں لیکن مناسب یہ ہے کہ وتر کو تپجد سے پہلے پڑھیں نیز جس کا یہ معمول ہو کہ وہ رات کہ آخر وقت میں اٹھ کر وتر و تہجد پڑھتا ہے تو رمضان میں بھی اسی طرح کر سکتا ہے۔
By: mufti muhammed bilal raza qadri, Mirpurkhas on May, 18 2012
Reply Reply to this Comment
وعلیکم السلام
رات کو سوتے میں منہ سے جو پانی نکلتا ہے وہ پاک ہے کپڑوں پر لگنے سے کپڑا ناپاک نہیں ہوگا
By: mufti muhammed bilal raza qadri, Mirpurkhas on May, 18 2012
Reply Reply to this Comment
محترم مفتی صاحب اسلام علیکم اگرکوئی شخص وتر ۔تہجد کیساتھ پڑھتا ھے تو وتر تہجد سے پہلے ھونگے یا تہجد کےبعد یا اسکی کوئی قید نہیں ۔
دوسرا یہ کہ وتر تہجد کیساتھ پابندی سے پڑھنے والا رمضان شریف میں بھی اسی ترتیب سے پڑھے یا وتر جماعت کیساتھ پڑھنا ضروری ھیں
By: ABID HUSSAIN, ABU DHABI on May, 17 2012
Reply Reply to this Comment
Salam Mufti Sahib,

aik sawal ka jawab aata ferma dein

raat ko sootay mein baaz dafa monh se pani nikalta hae uss k leay kia hukam hae?

JazaKALLAH
By: Ainee, Birmingham on May, 16 2012
Reply Reply to this Comment
وعلیکم السلام بہن
مائے مستعمل کو قابل استعمال کرنے کا طریقہ مضمون میں ذکر ہےلہذا مستعمل کو قابل استعمال بنانے کے لئے وہ طریقہ اپنایا جائے لیکن اگر قابل استعمال نہیں بھی بنایا جائے تو بھی اس سے ناپاک کپڑوں کو پاک کیا جاسکتا ہے آٹا گوندھا جاسکتا ہے مگر مستعمل پانی کا استعمال کرنا مکوہ تنزیہی ہے
By: mufti muhammed bilal raza qadri, Mirpurkhas on May, 15 2012
Reply Reply to this Comment
وعیلکم السلام عابد بھائی
اگر کوئی ملکی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوکری کرے تو ایسا کرنا جائز نہیں کہ اپنے معاہدے کی پاسداری کرنا ضروری ہے لیکن خلاف قانون جو نوکری کرکے مال کمایا جائے گا اگر اس کمانے میں کوئی اور شریعت کے خلاف بات نہیں پائی جاتی ہے تو مال حلال ہوگا مگر یوں نوکری کرنا جائز نہیں
By: mufti muhammed bilal raza qadri, Mirpurkhas on May, 15 2012
Reply Reply to this Comment
محترم مفتی صاحب السلامُ علیکم

bohat shukria itnay tafseeli jawab ka...JazakALLAH.

مائے مستعمل k mutalaq aik sawal hae k agar iss se Wazu aur Ghusal nahi hoo sakta tu kia ham bartan ,kapry dhoo sakty hein? ya kisi aur istemal mei la sakty hein?

Shukria.


By: Ansa, Sialkot on May, 14 2012
Reply Reply to this Comment
محترم مفتی صاحب اسلام علیکم میں ابو ظہبی سے سوال کر رہا ہوں پارٹ ٹائم سے متعلق۔یہاں کے قانون کے مطابق غیر ملکیوں کیلئے ایک سے دوسری ملازمت یا کاروبار کرنا ممنوع ہے جرم ہے ایسا کرتے پکڑا جائے تو ملک بدر کردیا جاتا ہے لیکن پھر بھی کچھ لوگ چھپ کر پارٹ ٹائم یا ملازمت کے ساتھ چھوٹا موٹا کاروبار کرتے ہیں۔آپ سے پوچھنا ھےکہ اس طرح کے عمل سے حاصل ہونے والی رقم حلال ہوگی یا حرام ۔۔۔طلاق سے متعلق تفصیل سے جواب دینے کا بہت بہت شکریہ آپ کی دعا سے تفصیل سے مسئلہ بھی حل ھوگیا ۔الله پاک آپکو جزائے خیر دے آمین
By: ABID HUSSAIN, ABU DHABI on May, 14 2012
Reply Reply to this Comment
Jaza ka Allah khair, Allah aap ka ilm , umer aur amal main barkat atta fermai, Ameen
By: Ijaz Ahmad Attari, Karachi on May, 13 2012
Reply Reply to this Comment
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم شمس العابدین صاحب
آپ نے بالکل درست بات سنی ہے کہ کپڑے فولڈ کرکے نماز نہیں پڑھنا چاہیے اسے مکروہ تحریمی کہا گیا ہے کہ کپڑے فولڈ کرکے نماز پڑھنے کو اللہ کے رسول علیہ الصلوۃ والسلام نے منع فرمایا ہے جیسا کہ صحیح مسلم حدیث نمبر۱۰۷۶ ہے
بعض لوگ اس گمان سے کہ شلوار کو ٹخنوں سے اوپر ہونا چاہیے نماز کے لئے شلوار فولڈ کرتے ہیں ان کا یہ فعل مکروہ تحریمی ہے اور اپنے موقف پردلیل یہ دیتے ہیں کہ ٹخنوں سے نیچے شلوار رکھنے پر وعیدیں مذکور ہیں ۔
تو اس کا جواب یہ ہے کہ جن احادیث طیبات میں ٹخنوں سے نیچے تہبند لٹکانے پر وعیدیں مذکور ہیں وہ تکبر کی صورت میں ہے اسی طرح العمدۃ القاری، واشعۃ اللمعات ،و مرقاۃ المفاتیح میں علمائے کرام نے فرمایا ہے لیکن تکبر کے بغیر بھی عام حالت میں شلوار کا ٹخنوں سے نیچے ہونا مکروہ تنزیہی ہے اور خاص نماز کے لئے کپڑے فولڈ کرنے کی ممانعت ہے لیکن پینٹ کے بارے میں ہمارا یہ موقف ہے کہ عمومی طور پر اس کو جس طرح فولڈ کر کے پہنا جاتا ہے اس قدر فولڈ کرکے نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے تحریمی نہیں
اور بہتر یہ ہے کہ نماز کے لئے اچھا لباس زیب تن کرنا چاہیے اور ایسا لباس ہو کہ اس کے پہننے سے کراہت تنزیہی و تحریمی دونو ں ہی نہ ہوں
اس سوال کا جواب احکام شریعت تعارف و تمہید کے مضمون کے تبصرہ کے خانہ میں بھی درج ہے
اوراگر آ پ کو اس بارے میں تفصیلی فتوی درکار ہو تو ای میل ایڈریس پر فتوی لکھ کر مسئلہ ارسال کریں
By: mufti muhammed bilal raza qadri, Mirpurkhas on May, 13 2012
Reply Reply to this Comment
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہن آپ نے جو سوال کیا ہے اس کو جواب جاننے سے پہلے پرندوں کی اقسام کا جاننا ضروری ہے کیونکہ ان کی بیٹ کے الگ الگ احکام ہیں تو
پرندوں کی دو اقسام ہیں
۱۔ ایک وہ جو اونچا اڑتے ہیں۔ ۲۔ اور دوسرے وہ جو اونچا نہیں اڑتے ہیں ۔

پھرجو پرندے اونچا اڑتے ہیں ان کی دو اقسام ہیں ۱ ۔حلال پرندے ۲۔حرام پرندے

اونچا اڑنے والے حلال پرندے
جیسے مرغابی ،کبوتر ،مینا ان کی بیٹ پاک ہے کپڑوں پر لگے تو دھونا ضروری نہیں لیکن بہتر ہے کہ دھو لے۔

اونچا اڑنے والے حرام پرندے
باز ،چیل ،کوا وغیرہ ان کی بیٹ نجاست خفیفہ ہے یعنی کپڑوں یا بدن کے جس حصہ پر یہ نجاست لگی ہو تو اگراس کی چوتھائی سے کم ہے جیسے آستین پر لگی ہو تو آستین کی چوتھائی سے کم اور دامن پر لگے تو دامن کی چوتہائی کم ہےتو بغیر دھوئے ان کپڑوں میں نماز ہو جائے گی
اور اگر اس عضو کی چوتھائی سے زائد نجاست لگی ہو تو بغیر پاک کئے ان کپڑوں میں نما ز نہیں ہو گی ۔

نیچے اڑنے والے پرندے
جیسے مرغی ،بطخ ان کی بیٹ نجاست غلیظہ ہے یعنی اگر کپڑوں پر درہم کی مقدار جو کہ آج کل کے پانچ روپے کے سکہ کی مقدار ہے لگ جائے تو ان کپڑوں میں نماز نہیں ہوگی۔

خلاصہ کلام یہ کہ کپڑوں پر جب کسی پرندے کی بیٹ لگے گی تو دیکھا جائے گا کہ یہ کس پرندے کی بیٹ ہے اگر وہ پرندہ ایسا ہے کہ جس کو کھانا حلال ہے اور وہ اونچا بھی اڑتا ہے تو اس کی بیٹ کتنی ہی لگی ہو کپڑے پاک ہیں ہاں البتہ بیٹ سے انسان کو کراہیت آتی ہے تو اس کو بھی دھو لینا بہتر ہے ضروری نہیں
اور اگر وہ بیٹ ایسے پرندے کی ہو کہ جس کو کھانا حلا ل نہ ہو اور وہ اونچا اڑتا ہو تو اس کی نجاست خفیفہ ہے مطلب یہ کہ اس صورت میں ہم یہ دیکھیں گے کہ بیٹ کپڑوں کے کس حصے پر لگی ہے اور کتنی لگی ہے تو مثلا وہ آستین پر لگی ہے اور آستین کی چوتھائی سے کم لگی ہو تو کپڑے پاک کئے بغیر بھی ان میں نماز ہو جائے گی اور اگر آستین کی چوتہائی جتنی یازائد ہو تو بغیر پاک کئے ان میں نماز نہیں ہوگی
اور اگر وہ بیٹ ایسے پرندے کی ہے کہ جو نیچے ہی اڑتا ہے جیسے مرغی تو اب اگر بیٹ درہم کی مقدار جو کہ آج کل کے پانچ روپے کے سکہ کہ مقدار ہے لگی ہو تو بغیر پاک کئے ان کپڑوں میں نماز نہیں ہوگی
اور درہم سے کم ہو تو پاک کئے بغیر بھی ان کپڑوں میں نماز ہوجائے گی
By: mufti muhammed bilal raza qadri, Mirpurkhas on May, 13 2012
Reply Reply to this Comment
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترمہ عینی صاحبہ
بہن لیکوریا کی وجہ سے نکلنے والا مواد ناپاک ہے لیکن اس سے صرف وضو ٹوٹے گا غسل فرض نہیں ہوگا یعنی نہانے کی ضرورت نہیں ہاں نجاست بدن کے کسی حصے پر لگ جائے تو صرف بد ن کے اس حصے کو دھو لینا کافی ہے
اورکپڑوں پر جہاں نجاست لگی ہو صرف اس کو پاک کرنے سے پورا کپڑا پاک ہوجائے گا پورے کپڑے کا دھونا ضروری نہیں لیکن اس بات کا خیال رکھیے گا کہ پاک کرتے وقت ناپاک کپڑوں سے لگ کر پانی کے ناپاک چھینٹے پاک کپڑوں پر نہ لگے ورنہ پاک کپڑے بھی ناپاک ہو جائیں گے ۔
By: mufti muhammed bilal raza qadri, Mirpurkhas on May, 13 2012
Reply Reply to this Comment
محترم مفتی صاحب السلامُ علیکم
aik aur maslay ka jawab chaheay...

agar kisi kapray per koi prinda beet ker dy tu uss k leay kia Shara'ee masla hae?

جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء
By: Ansa, Sialkot on May, 12 2012
Reply Reply to this Comment
Mufti Sahib ,Salam
JazakALLAH .
By: Sana, Jhelum on May, 12 2012
Reply Reply to this Comment
Salam Mufti Sahib, bohat acha silsila hae ye ham musalmano ki deeni maloomat ka.ALLAH apko jaza de.

mera sawal ha k jisko sawal number 2 wala marz hoo tu kia ussko nahana paray ga aur agar ye k kapron per bilkul thora nishan hoo tu kia unhi kapron ko utni jaga se dho ker namaz pari ja sakti hae?

thank you.

By: Ainee , BHX on May, 12 2012
Reply Reply to this Comment
محترم مفتی صاحب السلامُ علیکم
bohta shukria itni details ka...dua hae k ALLAH Pak apko sahat,himmat dy aur aap issi tarah ham sab k leay Ilmi aur Shara'ai Masail ka hal btaty rahein,Aameen

جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء
By: Ansa, Sialkot on May, 12 2012
Reply Reply to this Comment
محترم مفتی صاحب السلامُ علیکم

آپ نے کالم کے آخری پیرائے میں جس طرح احقر کے لئے نیک جذبات اور دُعائیہ کلمات سے نوازا ہے یہ میرے لئے کسی انعام سے کم نہیں اللہ کریم سے دُعا ہے کہ وہ آپ کے علم میں مزید اضافہ فرماتے ہُوئے دین و دُنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے۔

آپ نے جس طرح میری گُزارش پر اس سلسلہ بنام احکام شریعت کی شروعات کی ہیں اسکے لئے میں اپنی اور ہماری ویب کی جانب سے آپکا بے حد مشکور ہوں

اللہ کریم ہماری ویب ٹیم کو بھی اس سلسلے میں تعاون پر خُوب اجر عظیم عطا فرمائے
By: ishrat iqbal warsi, Mirpurkhas on May, 12 2012
Reply Reply to this Comment
Alssalam-o-Alaikum
JazakAllah, bahut acha silsila hai, Muhataram Mufti sb. aaj mujhay masjid main pant/patloon tukhnay say uper karnay kay lia kaha gaya, muhtaram Mufti sb. main nay Hazrat Molana Mufti Akmal sb aur Hazrat molana Mufti Ismial Noorani sb. say suna tha kay kapra, pant/patloon ka paincha fold karna Hamaray Hazrat Muhammad Sallallh ho alaih wasalam ko sakht na pasand tha, lihaza bagar fold kiy namaz ada kar lain, warna namaz duhrany hongay, Mufti sb. is masjid main ak fatwa bhee laga huwa hai, gis main likha hai kay namaz ada karnay say pahlay fold karlain, doran-e-namaz kuch na karain, Hazrat main ab muskil main hoon, pahlay main paincha fold kar kay namaz ada karta tha, magar jab say Mufti sb ka bian suna hai tab say main bagar fold kiay namaz ada karta hoon, kia mara ya amal durast hai? agar main kisi ko khata hoon to wo nahai manta, baray maharbani mari muskil hal formain, Allah Tala Aap ko jaza-e-Khair Uta Farmaiy (Aamin) Shams
By: Muhammad Shamsul Abedin Ashrafi, Karachi on May, 12 2012
Reply Reply to this Comment
وعلیکم السلام
بہن جس کو لیکوریا ، آشوب چشم ،پیشاب کے قطرے وغیرہ کا مرض ہو یعنی کوئی ایسی بیماری ہو کہ جس کی وجہ سے پاکی حاصل کر کے نماز پڑھنا دشوار ہوجائے تو سب سے پہلے اس شخص کو معذور شرعی بننا ہوگا یعنی ایک پورے نماز کے وقت اس کو یہ مرض اس قدر لاحق رہا ہو کہ اس پورے وقت میں اس کے لئے وضو کرکے نماز پڑھنا ممکن نہیں رہا ہو تو جب ایسا ایک بار ہوجائے تو اب یہ شخص معذور شرعی کہلائے گا اب اس شخص کے لئے آسانی یہ ہوگی کہ اس مرض یعنی لیکوریا وغیرہ سے اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا بلکہ یہ لیکوریا کی نجاست کے نکلنے کے باوجود بھی پاک ہے اور اس حالت میں اب نماز پڑھ سکتی ہے لیکن اس کو ان باتوں کی احتیاط کرنی ہوگی ایک یہ کہ مرض کے علاوہ کوئی وضو ٹوڑنے والی چیز مثلا لیکوریا کی مریضہ کا پیشاب پاخانہ کرنے سے وضو ٹوٹے گا لیکوریا سے نہیں ٹوٹے گا
دوم یہ کہ جن ایک نماز کا وقت ختم ہوجائے گا تو بھی وضو ٹوٹ جائے گا مثلا عصر میں وضو کیا تو اب مغرب تک لیکوریا کی مریضہ کا وضو لیکوریا سے نہیں ٹوٹے گا ہاں کوئی دوسری وضو توڑنے والی چیز پائی جائے گی تو وضو ٹوٹ جائے گا پھر مغرب کا وقت آتے ہی خود بخود وضو ٹوٹ جائے گا اگرچہ کہ کوئی نجاست نہ نکلی ہو مغرب کے لئے نیا وضو کرنا ہوگا

سوم یہ کہ ایک مرتبہ تو مرض کا پورے وقت میں ہونا ضروری ہے اور جب ایسا ایک بار ہوجائے تو اب ہر مرتبہ مرض کا اتنی شدت کا اعتبار نہیں ہوگا بلکہ اس کے بعد ہر وقت میں کم از کم ایک بار مرض کا پایا جانا ضروری ہے ورنہ معذور شرعی نہیں کہلائے گے یعنی معذور شرعی بننے کے بعد ہر نماز کے وقت صرف ایک بار بھی اگر لیکوریا آیا تو معذور شرعی ہی رہیں گی اور یہ آسانیاں باقی رہیں گی

اور اگر مرض تو ہے مگر اتنا شدید نہیں ہے کہ ایک پورے وقت کو گھیرے ہوئے ہو بلکہ لیکوریا کے نکلے بغیر پورے وقت میں وضو کر کے نماز پڑھنا ممکن ہو تو پھر شرعی معذور نہیں کہلائیں گے بلکہ اب وضو کر کے اور پاک کپڑے پہن کر نماز پڑھنا ضروری ہے اور لیکوریا کہ نکلنے سے وضو ٹوٹ جائے گا اور یہ آسانیاں حاصل نہیں

یہ بات یا د رہے کہ کپڑے پاک پہن کر نماز پڑھی جائے نجاست کے لگنے سے کپڑے ناپاک ہو جائیں گے البتہ اگر حالت یہ ہے کہ کپڑا پاک پہن کر نماز پڑھیں گے تو وہ بھی ناپاک ہوجائے گا کہ مرض میں شدت بہت ہے ایسی صورت میں دوسرے پاک کپڑے بدل کر نماز پڑھنا ضروری نہیں بلکہ انہی کپڑوں میں نماز ادا کرلیں نماز ہوجائے گی
By: mufti muhammed bilal raza qadri, Mirpurkhas on May, 12 2012
Reply Reply to this Comment
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترمہ انسہ صاحبہ
میری بہن آپ نے واقعی بہت اہم مسئلہ کی طرف توجہ دلائی ہے اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ہم اس سوال کو مضمون میں شائع کرتے مگر سوال ہمیں دیر سے ملا ۔
اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ گھر والے کپڑے دھوتے وقت احتیاط نہیں کرتے ہیں اور ناپاک کپڑوں کو بغیر پاک کئے پاک کپڑوں کے ساتھ مشین میں دھو دیتے ہیں جس کی وجہ سے تمام کے تمام کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں
کپڑے پاک کرنے کا طریقہ
اگر کپڑوں پر نجاست مرئیہ یعنی دیکھائی دینے والی نجاست جیسے پاخانہ ، خون ، گوبر وغیرہ ہو تو نجاست اور اس کے اثر کو دور کرنا ضروری ہے خواہ کتنی ہی بار دھویا جائے اور اگر نجاست تو دور ہوگئی ہے مگر اس کا اثر یعنی رنگ یابوابھی باقی ہے تو اس کو بھی دور کرنا ضروری ہے ہاں اگر اس کو اچھی طرح تین مرتبہ دھو لیا ہے مگر اب بھی اس کا اثر نہیں جارہا ہے تو مشقت کے ساتھ دور کرنا ضروری نہیں اس طرح کہ اس کو صابن یا کیمیکل سے دھویا جائے۔ بلکہ کپڑے پاک ہیں

اگر کپڑوں پر نجاست غیر مرئیہ یعنی وہ نجاست جو نظر نہیں آتی ہے جیسے پیشاب یا ناپاک پانی وغیرہ ہو تو اس کو تین مرتبہ دھویا جائے اور ہر مرتبہ اس قدر نچوڑا جائے کہ قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں ہاں یہ بات یا د رہے کہ اگر اس سے زیادہ طاقتور شخص نچوڑے تو دو چار قطرے نکل آئیں گے تو اس طاقتور شخص کے حق میں یہ کپڑا ناپاک ہے۔

آسان طریقہ
بہتے پانی یعنی نلکے وغیرہ کے نیچے ناپاک کپڑے کواس وقت تک رکھا جائے جب تک یہ غالب گمان نہ ہوجائے کہ نجاست دور ہوگئی ہے اور جب یہ غالب گمان ہوجائے کہ نجاست دور گئی ہے تو کپڑا پاک ہو گیا ہے ۔

دوسرا طریقہ
بالٹی یا کسی برتن یا واشنگ مشین میں ہی ناپاک کپڑوں کو ڈال دیں اور پانی بھرنا شروع کردیں جب بالٹی وغیرہ کے کناروں سے پانی چھلکنا شروع ہوجائے پھر آپ کو یہ غالب گمان ہوجائے کہ پانی اب نجاست کو بہا کر لے گیا ہوگا تو اب یہ کپڑے پاک ہوگئے

البتہ یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ جب نجاست مرئیہ یعنی دیکھائی دینے والی نجاست ہوگی تو اس کے اثر کا دور ہونا ضروری ہے فقط گمان کا اعتبار نہیں ہوگا کہ جب ناپاکی کپڑوں پر نظر آرہی ہے تو یقینی سی بات ہے کہ کپڑوں پر نجاست موجود ہے ہاں اگر نجاست دور ہوگئی ہے مگر نجا ست کے کچھ ایسے اثرات ہیں کہ جو مشقت کے ساتھ ہی دور ہونگے یا کیمیکل یا صابن سے دور ہونگے جیسے خون کے اثرات انتہائی مشقت سے دور ہوتے ہیں تو اس صورت میں دوبارہ دھونے کی ضرورت نہیں بلکہ کپڑا پاک ہو چکا ہے اگرچہ کہ کپڑے پر نجاست کا اثر جیسے خون کا نشان نظر آرہا ہو
کپڑے پاک کرتے وقت احتیاط یہ کرنی ہوگی کہ ناپاک پانی کے چھینٹے اڑ کر پاک کپڑوں پر نہ لگے ورنہ یہ ناپاک ہوجائیں گے
By: mufti muhammed bilal raza qadri, Mirpurkhas on May, 11 2012
Reply Reply to this Comment
Displaying results 1-20 (of 24)
Page:1 - 2First « Back · Next » Last
Post your Comments Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

مزہبی کالم نگاری میں لکھنے اور تبصرہ کرنے والے احباب سے گزارش ہے کہ دوسرے مسالک کا احترام کرتے ہوئے تنقیدی الفاظ اور تبصروں سے گریز فرمائیں - شکریہ
Recent Religion Articles

Most Viewed (Last 30 Days | All Time)


Article Categories
Politics (9309) سیاست
Society and Culture (4815) معاشرہ اور ثقافت
Religion (4613) مذہب
Other/Miscellaneous (1341) متفرق
Literature & Humor (1104) ادب و مزاح
Education (807) تعلیم
Famous Personalities (677) مشہور شخصیات
Science & Technology (597) سائنس / ٹیکنالوجی
Health (596) صحت
True Stories (288) سچی کہانیاں
Sports (232) کھیل
Books Intro (206) تعارفِ کتب
Poetry (182) شعر و شاعری
Kids Corner (182) بچوں کی دنیا
Entertainment (162) انٹرٹینمنٹ
Career (114) کیریر
Travel & Tourism (101) سیر و سیاحت
Novel (93) افسانہ
Arts (32) ہنر
Samaa TV Live at Hamariweb.com

Recently Commented Articles
Jadu Ka Asar Khatam Kerne K Liye
Aqwal Hazrat Ali (a.s)
Most Commented Articles (Last 30 Days)
Jadu Ka Asar Khatam Kerne K Liye
More On Hamariweb
News Home
Latest News
Student News
Science & Technology
Sports
Entertainment
World News
Dictionary
English Urdu Dictionary
Arabic Urdu Dictionary
Spanish Urdu Dictionary
Hindi Urdu Dictionary
French Urdu Dictionary
German Urdu Dictionary
Cricket
Live Cricket
Cricket Highlights
Dream Team
Player Profiles
Sports News
Sports Games
Mobiles
Mobile Phones
Ringtones
Mobile Games
Mobile Softwares
SMS Messages
Web2SMS
Directories
Web Directory
Edu Directory
Important Phone No.
Postal Codes
Country Codes
City Codes
Islam
Online Audio Quran
Quran Recitation
Online Naats
Islamic Names
Islamic Articles
Islamic Wallpapers
Finance
Biz News
Stock Exchanges
Business Directory
Forex Rates
Gold Rates
Prize Bonds
Classifieds
Mobile Phones
For Sale
Vehicles
Real Estate
Matrimonial
Jobs
Articles
Politics
Society and Culture
Religion
Other/Miscellaneous
Literature & Humor
Education
Poetry
Love / Romantic
Sad
General
Life
Religious
Humorous
Other Sections
Urdu Search
My Report
Food & Recipes
Blogs
Forum
Academic Results

Career Counseling
Weather Updates
Free Softwares
Desktop Wallpapers
Greeting Cards
Urdu Editor
About us | Contact Us | Feedback | Advertising | Privacy Policy | Site Map | Jobs @ Hamariweb
Copyright © 2013 HamariWeb.com All Rights Reserved.


X
Post Article