با برکت مہینہ اور ھماری ذمہ داری

بارہ ربیع الاول کیے با برکت مہینے میں کا ئنات کی سب سے عظیم ھستی اس دنیا میں تشریف لائی۔مکہ میں جنم لینے والے اس بچے نے انسا نوں کی رھنما ئی کا بیڑا اٹھا یا ۔ اور دنیا میں ایک انقلاب برپا کیا۔آج اس شخصیت کے نام لیوا پوری دنیا میں پھیلے ھو ئے ھیں۔امت محمد یہ ایک عظیم انقلا بی ورثہ رکھنے کے باوجود آج معاشرے میں ان اقدار سے محروم ھے۔جنکی ترویج داعی اعظم نے کی تھی۔امت محمد یہ کا ھر فردداعی اعظم سے محبت رکھتا ھے لیکن آج ان تعلمیات کو اپنے ھی عمل سے جھٹلا رھا ھے جنکا حکم الله کے رسول نے دیا ھے۔اپنے ٹی وی سیٹ کو آن کیجیےیا سڑک سے گزرتے کسی بورڈ کی طرف نظر دوڑائیں فحا شی و عریانی سے بھرے مناظر آپکے منتظر ھوں گے۔قارئین کرام اس ربیع الاول کے مہینے میں فحاشی کو ختم کرنے کا آغاز کیجیے اپنے موبا ئل سیٹ سے ھیلپ لا ئن پہ کال کیجئےاور متعلقہ مو با ئل کمپنی کے نمائندے کو احساس دلا ئیے کہ آپ اس فون کا اشتہار حیا سوز نہیں دیکھنا چاھتے۔یاد رکھئے قطرہ قطرہ دریا بنتا ھے۔بقول اقبال
تو انقلاب کی آمدکا انتظار نہ کر
جو ھو سکے تو ابھی انقلاب پیدا کر