سب سے آخر میں جنت داخل ہونے والا

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو كُرَيْبٍ - وَاللَّفْظُ لأَبِي كُرَيْبٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إِنِّي لأَعْرِفُ آخِرَ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا مِنَ النَّارِ رَجُلٌ يَخْرُجُ مِنْهَا زَحْفًا فَيُقَالُ لَهُ انْطَلِقْ فَادْخُلِ الْجَنَّةَ - قَالَ - فَيَذْهَبُ فَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ فَيَجِدُ النَّاسَ قَدْ أَخَذُوا الْمَنَازِلَ فَيُقَالُ لَهُ أَتَذْكُرُ الزَّمَانَ الَّذِي كُنْتَ فِيهِ فَيَقُولُ نَعَمْ ‏.‏ فَيُقَالُ لَهُ تَمَنَّ ‏.‏ فَيَتَمَنَّى فَيُقَالُ لَهُ لَكَ الَّذِي تَمَنَّيْتَ وَعَشَرَةُ أَضْعَافِ الدُّنْيَا - قَالَ - فَيَقُولُ أَتَسْخَرُ بِي وَأَنْتَ الْمَلِكُ ‏"‏ قَالَ فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ ‏.‏
(صحيح مسلم - كتاب الإيمان -باب (85)آخِرِ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا ‏‏ - 479)
حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جہنم سے سب سے آخر میں نکلنے والے آدمی کو میں پہچانتا ہوں وہ شخص کولہوں کے بل گھسٹتا ہوا جائے گا تو دیکھے گا کہ سب لوگوں نے اپنی اپنی جگہ پر قبضہ جما رکھا ہے ( اور اس کے لئے کوئی جگہ باقی نہیں ) اس سے پوچھا جائے گا تمہیں وہ وقت یاد ہے جب تم جہنم میں تھے ؟ عرض کرے گا ہاں یاد ہے۔ چنانچہ اسے کہا جائے گا خواہش کرو (کتنی جگہ تمہیں جنت میں چاھیے؟)چنانچہ وہ خواہش کرے گا پھر اسے کہا جائے گا تیرے لئے تیری خواہش کے مطابق جنت میں جگہ ہے اور دس دنیاؤں کے برابر مزید بھی تمہارے لئے جگہ ہے وہ شخص عرض کرے گا (یا اللہ!) تو بادشاہ ہو کر میرے ساتھ مذاق کرتا ہے (جنت میں تو معمولی سی جگہ بھی باقی نہیں ‌رہی )" حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں (کہ یہ ارشاد فرمانے کے بعد) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اتنا ہنسے کہ آپ کی داڑھیں (مبارک)نظر آنے لگیں۔ ایک دوسری روایت میں‌ ہے کہ " اللہ تعالٰی (اس آدمی کے جواب میں‌) فرمائیں گے میں تجھ سے مذاق نہیں کر رہا بلکہ میں ‌جو کام کرنا چاہتا ہوں اس پر پوری طرح قادر ہوں ۔"
مسلم شریف
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1277793 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.