کیا انگوٹھی کی تاثیر ہوتی ہے

محمدی انگوٹھی

سلیمانی انگوٹھی اور فرعونی انگوٹھی
کیا انگوٹھی کی تاثیر ہوتی ہے

کیا انگوٹھی کی تاثیر ہوتی ہے

محمدی انگوٹھی
سلیمانی انگوٹھی اور فرعونی انگوٹھی
کیا انگوٹھی کی تاثیر ہوتی ہے
نھایۃ الارب فی فنون الادب میں ہے کہ
اللہ رب العزت نے جںریل امین کو حکم دیا جنت سے خاتم الخلافۃ (یعنی خلافت) کی انگوٹھی لیکر سلیمان علیہ السلام کو پہننا دو
اس انگوٹھی میں ستارے کی چمک اور کستوری سی مہک تھی
اس پر بغیر قلم کے لکھا ہوا تھا( یعنی نور کے پانی سے جو عام نگاہوں کو نظر نہیں آتا)
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اس سلیمانی انگوٹھی کی ایسی طاقت تھی کہ تمام مخلوقات انسان و حیوان حتی کہ جنات بھی سلیمان علیہ السلام کے تابع ہوگئے
اور جب سلیمان علیہ السلام سے یہ انگوٹھی گم ہوگئی اس وقت آپ کی سلطنت ختم ہوگئی
پھر آپ کو وہ انگوٹھی ایک مچھلی کے پیٹ سے ملی تو آپ کی سلطنت لوٹ آئی
یہودیوں کا صدیوں سے عقیدہ ہے کہ جس کے پاس سلیمانی انگوٹھی ہوگی وہی تمام دنیا کا بادشاہ ہوگا
اسی بناء پر وہ انگوٹھی کی تلاش میں ہیں
اور بقول ان کے انگوٹھی کا مالک آئے گا انگوٹھی تلاش کرے گا اور دنیا پر حکومت کرے یعنی کہ دجال
اسی پر ہالی ووڈ نے ایک فلم دی لارڈ آف رنگ بنائی ہے جس میں انگوٹھی کی طاقت و قوت کا دکھایا گیا ہے
ہالی ووڈ والے اھل کتاب ہیں ان کے پاس آسمانی علم مگر انہوں نے اس میں تحریفات کر رکھی ہیں
اصل میں ہوگا یوں کہ جیسا کہ بے شمار حدیث کی کتابوں میں ہے قیامت کے قریب ایک جانور ظاہر ہوگا
سلیمانی انگوٹھی اس کے پاس ہوگی وہ اس انگوٹھی سے کفار کے چہروں پر نشان لگائے گا

مگر سوال ہے پھر بھی یہودی اس انگوٹھی کی تلاش میں کیوں ہیں؟
جواب اس کا یہ ہے کہ
یہودی اصل میں بھٹکے ہوئے ہیں!
وہ جس مسیحا کے منتظر ہیں اسکو وہ داؤد علیہ السلام کی اولاد سے کہتے ہیں
اور کہتے ہیں اس کے پاس سلیمانی انگوٹھی ہوگی ایک بار پھر بنی اسرائیل دنیا پر حاکم ہوں گے

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ مسیحا دجال ہے
اور اس کے پاس انگوٹھی ہوگی ضرور مگر سلیمانی نہیں فرعونی انگوٹھی ہوگی

زیر نظر تصویر میں آپ فرعونی انگوٹھی دیکھ رہے ہیں اور فرعونوں کے جادوگری سے دنیا واقف ہے

اس طرح کی کوئی فرعونی طلسسمی انگوٹھی ہے جو دجال کے پاس ہوگی
جس کی وجہ سے وہ دنیا کو شعبدے دکھائے گا اور جادو سے دنیا کو ہرائے گا!

اب ایک خاص بات پہ توجہ دیں کہ
جب دجال آئے گا اس کے پاس فرعونی جادوئی انگوٹھی ہوگی
تو اس کا مقابلہ کرنے کے لیئے سامنے ایسا ہونا لازم ہے جس کے پاس اس سے زیادہ طاقت ہو

اور ایسی انگوٹھی ہو جو دنیا کو سلیمانی انگوٹھی جیسی طاقت سے تمام دنیا کو جھکا دے

حضرت عیسیٰ علیہ السلام دجال کو قتل کریں گے مگر ان کے پاس انگوٹھی نہیں ہوگی

وہ انگوٹھی امام مہدی کے پاس ہوگی

جمع الوسائل فی شرح الشمائل میں اور بے حدیث کی کتب میں یہ حدیث موجود ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی تھی

جس پر محمد رسول اللہ لکھا ہوا تھا

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد وہ انگوٹھی صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے پاس رہی
ان کے انتقال کے بعد وہ عمر فاروق کے پاس رہی
ان کے وصال کے بعد وہ انگوٹھی عثمان غنی رضی اللہ عنھم کے پاس چھ سال تک رہی
پھر وہ انگوٹھی آپکے ہاتھوں سے بئر اریس میں گر گئی

جس کو دن تین لگاتا پانی نکال نکال کر تلاش کیا جاتا رہا مگر وہ نہ ملی

بس اس کے بعد سے امت میں فتنے شروع ہوگئے اور عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت ہوئی

اسی پر علامہ سیوطی نے خصائص کبریٰ میں اور جمع الوسائل میں لکھا کہ
سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک انگوٹھی میں ویسے ہی راز ہیں جیسے سلیمانی انگوٹھی میں تھے

کیونکہ جب سلیمانی انگوٹھی گم ہوئی تو سلیمان علیہ السلام کی سلطنت گئی تھی
اور جب محمدی انگوٹھی گم ہوئی تو قیامت تک قتل و غارت شروع ہوگئی

کتاب الفتن کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ امام مہدی ایک عام شخص ہوں گے

مکہ پاک میں امام مہدی سے لوگ بیعت کرنا چاہیں گے وہ بھاگ جائیں گے اور مدینہ پاک آجائیں گے

وہاں وہ رات کو سوئیں گے صبح اٹھیں گے تو ان میں اللہ تعالیٰ تمام قائدانہ صلاحیات پیدا فرما دے گا!

شاید یہی ہوگا کہ سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی ان کو مل جائے گی

جس کو پہنتے ہی ان میں صلاحتیں پیدا ہوں گی

اس محمدی انگوٹھی کا کمال ہوگا
کہ وہ انگوٹھی مسلمانوں کے خلیفہ کو نبوی فیض پہنچائے گی

تین انگوٹھیاں ہیں

محمدی انگوٹھی سلیمانی انگوٹھی اور فرعونی انگوٹھی

ایک بار پھر قیامت کے قریب یہ ظاہر ہوں گی اور پھر فیصلہ کن جنگ ہوگی

اور حق کی جیت ہوگی۔

تصویر نمبر ایک محمدی انگوٹھی کا عکس ہے

تصویر دو میں سلیمانی انگوٹھی کا خیالی عکس ہے

اور تصویر نمبر تین میں فرعونی انگوٹھی اصل میں موجود ہے

ہالی ووڈ شیطانی کہانیوں کے ذریعہ مسلمان نوجوانوں کے خیالات تباہ کرتا ھے
اور دنیا کو دجال کی اتباع پر تیار کرتا ہے

لہذا فلمی کہانیوں پر بالکل اعتبار نہ کیا جائے۔۔
 

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 308 Articles with 419291 views I am honest loyal.. View More