پانی کیوں اتنا ضروری ہے؟

پانی اس لیے ضروری ہے کیوں کہ پانی کے بغیر انسان کچھ نہیں، پانی اتنا ہی ضروری ہے جتنا ہماری لیے آکسیجن ضروری ہے۔ ذرا تصور کیجئے اگر پانی زندگی سے چلا جائے تو کیا ہم زندہ رہ پائیں گے؟؟؟ پاکستان میں آئے روز پانی کے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں گیلن ضیاع کیے جاتے ہیں اور پھر کہتے بھی خود ہیں پانی کی کمی ہوگئی ہے ڈیم میں پانی نہیں خشک ہوگیا یے۔ لیکن کبھی خود پر غور کیا ہے پانی ضیاع کرنے کے ذمہ دار کہیں نا کہیں ہم لوگ خود ہیں۔ پانی کے نل ہم خود کھولے چھوڑ دیتے ہیں اور پانی چلتا رہتا ہے اور ضیاع ہوتا رہتا ہے۔ اللہ نا کرے کبھی ہماری دھرتی سے پانی ختم ہوجاتا ہے تو کیا ہم زندہ رہ پائیں گے۔ کتنا مشکل ہوجائے گا ہمارے لیے کہ ہمارے پاس پانی نہیں ہوگا پھر کیا ہم بچ پائیں گے۔ لحاظ پانی کی اہمیت سمجھیں اور اس کو جتنا ہوسکے ضیاع ہونے بچائیں تاکہ اگئے چل کر یہ پانی آپ کے اور آپ کی نسلوں کے کام ائے۔ پانی ہماری زندگی ہے کوئی ایسا کام نہیں جس میں پانی کا استعمال نا ہوتا ہو مثال لے لیں: کپڑے دھونا، برتن دھونے میں، نھانے کے لیے، پینے کے لیے، سبزی دھونے کے لیے اور اس کو پکانے کے لیے ہر چیز میں پانی استعمال ہوتا ہے تو ہم کیوں نا اس کو ضیاع ہونے بچائیں۔ پانی کی اہمیت ان کو زیادہ سمجھ آتی ہے جو اس کو ضیاع کی غلطی پہلے ہی کرسکے ہیں۔ آپ خدارا یہ غلطی نا دہرائیں اپنی نسلوں کے لیے پانی بچائیں کیوں ضیاع کرنا کوئی بھی چیز اللہ کو نہیں پسند۔ جتنے پانی کی ضرورت ہو آپ کو اتنا استعمال کریں باقی محفوظ کرلیں اپنے پاس اور ضرورت پڑنے پر اس کو استعمال کریں۔ اگر ہم آج پانی کی اہمیت نہیں سمجھیں گے تو اگئے چل کر ہمیں بہت نقصان اور بڑا مسئلہ بن سکتا ہے پوری دنیا کے لیے، اپنا نہیں تو انسانی زندگیوں کا ہی سوچ لیں جو اس وقت سانسس اور پانی پر زندہ ہیں۔ مجھے امید ہے پانی کی اہمیت کو سب سمجھیں گے اور اس کو زیادہ سے زیادہ ضیاع ہونے بچائیں گے۔ اللہ پاکستان کو اپنے حفظ وامان میں رکھیں اور لوگوں کو اتنی ہدایت دے کہ وہ پانی کی اہمیت کو سمجھیں۔ پانی ہماری زندگی کا دارومدار ہے اس کو ہمیں محفوظ کرنا ہے پاکستان کے لیے۔ “پاکستان زندہ باد”
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Haseeb Ahmed
About the Author: Haseeb Ahmed Read More Articles by Haseeb Ahmed: 8 Articles with 7435 views Haseeb Ahmed is Freelancing Columnist Currently Linked with http://Sachnews.net | http://Khabraindaily.com |Baaghi TV, He is also working with Team Sa.. View More