دعا اثر رکھتی ہے

دعا کیا ہے اپنے رب کے حضور گڑگڑا کر مانگنا سچے دل سے التجا کرنا جو کچھ دل میں ہے سب کچھ سنا دینا
ہم مایوسی کے جنگل میں ایسے گم ہوتے ہیں کہ خود مانگنے کی بجائے جعلی پیروں فقیروں کے پاس دوڑتے ہیں ہمیں کیا خود مانگتے ہوۓ شرم آتی ہے یا ہمارا رب کوئی اور ہے؟ ارے اس سے مانگ کے تو دیکھو وہ رحیم اللہ ہماری دعا رد نہیں کرتا
فرمان الہی ہے
ترجمہ : اور تمہارے رب نے فرمایا ہے، مجھ سے مانگا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا المومن :60
رسول ﷺ نے فرمایا
دعا ہی عبادت ہے ابوداؤد : ترمذی
مانگنے کو تو ہم پتہ نہیں کیا کیا مانگ لیتے ہیں لیکن نہیں جانتے کہ ہمارے حق میں کیا بہتر ہے اور کیا نہیں
ہم دن میں 5 وقت دعا مانگتے ہیں ہمارا رب ہماری دعایں ضرور سنتا ہے وہ ہمیں کبھی مایوس نہیں لوٹاتا
ہمیشہ دوسروں کے حق میں دعا کیا کریں کیونکہ دوسروں کے حق میں کی گئ دعاؤں سے خدا ہمارے حق میں بھی دعایں قبول کرتا ہے
سچے دل سے مانگی گئ دعا خدا کبھی رد نہیں کرتا ہاں اس کی قبولیت کا ایک وقت مقرر ہے ہمیں اس وقت کا انتظار کرنا چاہیئے اور کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیئے ۔
 

Shazia Bashir
About the Author: Shazia Bashir Read More Articles by Shazia Bashir: 3 Articles with 2292 views I am a teacher by profession. i am very fond of writing and want to write best work.. View More