پولیٹیکل پولرائزیشن

*احتیاط کیجیے اس سے پہلے کہ بہت دیر ھو جائے*
پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی پولیٹیکل پولرائیزیشن اب عدم برداشت کی صورت ہم سب کے گھروں میں اور نجی تعلقات میں آ گُھسی ہے۔ سیاسی تفریق اب دلوں میں تفریق لانے لگی ہے جب کہ سیاست بنیادی طور پر انسانوں کے روزمرہ مسائل حل کرنے اور انھیں قریب لانے کا نام ہے

(حقیقت تو یہ ہے کہ اکثر سیاستدانوں کی کوئی مستقل پارٹی نہیں ہوتی، سیاستدان جہاں مفاد نظر آئے ادھر کا رخ اختیار کر کے عوام کو بیواقوف بناتے رہتے ہیں)

ایسی سیاست جو نفرتیں پیدا کرے،
دوریاں لے آئے،
وہ کچھ بھی ہو، سیاست نہیں۔

آپس میں گفتگو کا معیار اس قدر گر چکا ہے کہ باہمی احترام نام کی کوئی چیز اب باقی نہیں رہی۔ ایسے ایسے سنجیدہ احباب کی زبان بگڑتے دکھائی پڑتی ھی کہ حیرت اور رنج کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔

درجنوں دوست و احباب ایک دوسرے کوسوشل میڈیا پر ان فرینڈ کر چکے ھیں،
گھریلو تعلقات بھی باہمی تفریق اور بے ادبی کی صورتحال سے دو چار ہیں۔

کیا یہ مناسب ھے کہ ہم ایک ایسی صورت حال کی وجہ سے آپس میں بدظن ہوں جس میں براہِ راست ہمارا کوئی ہاتھ بھی نہیں۔

ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہیں گے۔
ایک قوم بنے رہیں گے،
باہمی احترام کے ساتھ مکالمہ کرتے رہیں گے،
آگے بڑھتے رہیں گے۔
*آپ کا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے ہو سکتا ہے۔ لیکن ایک بات یاد رکھیں جھوٹ بولنا'جھوٹ پھیلانا'جھوٹے الزامات لگانا' شکلیں بگاڑ بگاڑ کر کارٹون بنانا گناہ ہے۔۔ اچھے اخلاق کو اپنائیں اور گالم گلوچ سے دور رہیں۔*
*اللہ تعالیٰ ہمیں بہترین سمجھ بوجھ عطا فرمائے
(آمین)

 
Qazi Nadeem Ul Hassan
About the Author: Qazi Nadeem Ul Hassan Read More Articles by Qazi Nadeem Ul Hassan : 148 Articles with 125959 views Civil Engineer .. View More