ڈپریشن کو دور بھگائیں

ڈپریشن ایک ذہنی بیماری ہے یہ بیماری انسان کے دماغ کو جکڑ لیتی ہے سوچنے سمجنے کی صلاحيت ختم کردیتی ہے روزمره ذندگی میں انجام پانے والے کاموں کے بارے میں انسان کا رویہ ہمیشہ منفی ہی رہتا ہے انسان ہر چیز کے بارے میں منفی سوچ رکھتا ہے دماغ میں مختلف سوچیں آتی ہیں جس کی وجہ سے انسان کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے ایک تحقیق کے مطابق ہر 100 میں سے 10 یا 20 لوگ اس بیماری کا شکار ہیں ڈپریشن کی علامات کی شدت ہلکی بھی ہو سکتی ہیں اور ذیاده بھی مثلاً بھوک کا کم یا زیادہ لگنا وزن کا گھٹ جانا نیند کا نہ آنا یا بہت زیادہ آنا خود کو کم تر سمجنا اور شرمندگی محسوس کرنا ڈپریشن ایک ذہنی بیماری تو ہے ہی لیکن بعض اوقات اگر آپ کسی جسمانی بیماری میں مبتلا ہوں تو بھی یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں مثلاً دماغ کا ٹیومر وٹامن کی کمی وغیرہ اگر آپ میں ایسی کوی علامت ظاہر ہوں تو بہتر یہ ہے کہ آپ کسی مستند ماہر نفسیات سے رابطہ کریں باقاعدہ علاج کیے جانے سے 80 سے% 90 لوگ ٹھیک ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ آپ خود بھی اپنے طرز ذندگی کو بہتر بنا کر اپنا علاج خود کر سکتے ہیں ہر چیز کا مثبت پہلو سوچیں جب خوش ہوں تو مسکراہیں باقاعدگی سے ورزش کریں جو پسند ہوں وہ کھایں اپنی تعریف کریں اور نیند پوری کریں روزانہ صبح اٹھ کرگہرے گہرے سانس لیں نماز کی پابندی کریں ان باتوں پر عمل کرنے سے یقیناً آپ کی ذندگی میں ایک خوشگوار تبدیلی رونما ہوگی اور اس بیماری کو ہرانے میں آپ کامیاب رہیں گے
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Bashir
About the Author: Shazia Bashir Read More Articles by Shazia Bashir: 3 Articles with 2272 views I am a teacher by profession. i am very fond of writing and want to write best work.. View More